واشنگٹن میںSANAکا سندھی کنونشن!!!

0
248
کوثر جاوید
کوثر جاوید

امریکہ موقع کی دنیا ہے دنیا کے بیشتر ممالک سے لوگ اپنے مستقبل کو سنوارتے ہیں نہ صرف اپنا آپ اس کے ساتھ ساتھ بیک ہوم اپنی فیملیز کو اورممالک کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی بھی امریکہ کی تعمیر ترقی میں حصہ لے رہے ہیں۔ان سہولتوں کو انجوائے کر رہے ہیں جو پاکستان میں دور دور تک نظر نہیں آتیں ان سہولتوں اور آزمائشوں میں اچھی آمدنی بہتر تعلیم اور اینڈ آرڈر ٹیکنالوجی اچھی اور خالص اشیائے خوردونوش انصاف کرنے والا عدالتی سسٹم ہے جو بھی یہاں آباد ہوئے اکثریت میں کامیاب کامران ہوئے پاکستان کے چاروں پانچوں صوبوں سے لوگ یہاں آباد ہیں ان میں اچھی خاصی تعداد پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ہے پاکستان کا صوبہ سندھ صوفیائے کرام اور برگزیرہ لوگوں کی سرزمین کہا جاتا ہے پوری سندھی قوم میں امن اور محبت کے اثرات پائے جاتے ہیں امریکہ اور کینیڈا سندھی پاکستانیوں کی تنظیم سندھی ایسوسی ایشن کا نارتھ امریکہ ہے جو گزشتہ بیس سے زیادہ سالوں سے ہر سال تین چار روزہ کنوینشن منعقد کرتے ہیں امریکہ سندھی پاکستانی نہ صرف پاکستان سے تعلیم یافتہ ہیں امریکہ میں ان کی اکثریت اعلیٰ تعلیم حاصل کرتی ہے۔جس میں آئی ٹی میڈیکل سائنس اور ٹیکنالوجی بہترین بزنس مائنڈز لوگ ہیں سندھی پاکستانیوں میں کئی ایسے لوگ جو ہزاروں کی تعداد میں بغیر ونسل کی تفریق نئے آنے والوں اور ضرورت مندوں کو تربیت دیکر روزگار پر لگا رہے ہیں ان روزگار حاصل کرنے والوں میں امریکی پاکستانی انڈین بنگلہ دیشی اور دیگر قوموں کے لوگ شامل ہیں۔2جولائی سے چار جولائی تک سندھی ایسوسی ایشن نارتھ امریکہ کنوینشن میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی مہمانوں میں کینیڈا سعودی عرب یورپ سے سندھی شامل ہوں۔اس کنونشن میں گزشتہ سالوں کی طرح پاکستان کی تہذیب رسم و رواج ثقافت کلچر کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے، صوفی میوزک کے ساتھ بہترین کھانے، سندھی اور اردو زبان پاکستانی سندھی لباس کے ساتھ بہترین پیشہ ور دانشوروں کی تقاریر پاکستان امریکہ تعلقات امریکہ میں پاکستانیوں کے مسائل پر مذاکرات ہوئے ،سندھی پاکستانی پورے پاکستان میں فلاحی اور انسانی خدمت کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جن میں پینے کے پانی صحت تعلیم اور روزگار جیسے پراجیکٹس شامل ہے۔ان تین دنوں میں یوں محسوس ہو رہا تھا کہ سندھ پاکستان کے کسی علاقے میں موجود نہیں سب سے اہم ایشو پاکستان میں عورتوں کے حقوق اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کو اس کنویشن کا موضوع بنایاگیا ان تین روزہ تقریبات میں سندھی پاکستانیوں کی نوجوان نسل بھی کثیر تعداد میں موجود تھی۔جو بڑے ذوق شوق سے شرکت کر رہے تھے، سندھی پاکستانیوں میں کئی ایسے بھی ہیں بہت کامیاب بزنس کاروباری ہیں۔ان تین روزہ تقریبات کے انعقاد سے لوگ آپس میں خاندان بھی ملتے اور نئی نسل اپنی زبان کلچر اور ثقافت کو قریب سے دیکھتی ہے اس سے نئی نسل کی تربیت کے ساتھ ساتھ امریکہ میں اپنے کلچر ثقافت تہذیب کو زبان کو فروغ دے رہے ہیں کامابیوں کی منزلیں طے کر رہے ہیں جن سرکار سے بھی بات ہوئی ان کا یہی موقف تھا کہ سندھی ایسوسی ایشن امریکی سسٹم اور مواقعوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آئندہ آنے والے وقتوں میں پاکستان میں جو مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی کوشش کریں گے امریکہ پاکستان کے مابین تجارت بہتر تعلقات کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔دیگر پاکستانی امریکن تنظیموں کو سندھی ایسوسی ایشن کھانا دعویدار امریکہ سے راہنمائی حاصل کرنے چاہئے اور اپنا دوسروں کا وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنی اور نئی نسل کی تربیت اور بھلائی کے لئے مثبت روپے اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ امریکہ میں پاکستانی امریکن اجتماعی طور پر کامیاب ہوں۔
٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here