جیت عوام کی!!!

0
108
عامر بیگ

بزدار و عمران حکومت گرانے کے پیچھے کم از کم مہنگائی کا مسئلہ تو ہرگز نہیں تھا عوام پر جس طرح کا بوجھ چوروں کے ٹولے کی حکومت نے ڈال دیا ہے اس بارے وہ خود بھی نہیں سوچ سکتے تھے کہ حالات اس قدر برے ہو جائیں گے یہ خان ہی تھا جس نے ایک حکمت عملی کے زریعے یہ سب سنبھالا ہوا تھا موجودہ حکومت نے صرف دو ماہ کے عرصہ میں مہنگائی دگنی کر دی تیل کی قیمتوں نے عوام کا تیل نکال دیا اوپر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اب جب بجلی کے بل آئے تو لوگ قربانی کے بکرے لینا بھول گئے سفید پوشوں کے لیے بھرم رکھنا دوبھر غریب کا گزارا کیسے ہوتا ہو گا یہ سوچ کر دل میں ہول اٹھتا ہے جرائم اور جسم فروشی کی شرح میں اضافہ ہم کس طرف جا رہے ہیں رجیم کی تبدیلی کی اثرات صاف دیکھے جا سکتے ہیں چوروں نے آکر سب سے پہلے چوری کی رقم کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست کیا اب عوام جائیں بھاڑ میں بجلی و گیس کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے صنعتوں کا پہیہ بند خاص طور پر کاٹن انڈسٹری کی وجہ سے ایکسپورٹ جو عمران حکومت میں ریکارڈ ہائی تھی گرنا شروع بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ملک میں پیسے بھیجنا کم کر دئیے ہیں جس سے ریمٹینسز گر گئیں زر مبادلہ کے زخائیر گر کر سولہ سے آٹھ بلین ڈالر کی کم ترین سطح پر آئی ایم ایف کی شرطیں نہ مانی گئیں تو ملک کا دیوالیہ نکلنے کا خطرہ مان کر مہنگائی کا عفریت پر پھیلائے سامنے کھڑا ہے لیکن حکومت کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی جو پیسوں سے بجلی پروڈیوس نہیں کر پا رہے وہ مفت میں بجلی بانٹنے کی باتیں کرتے ہیں ضمنی انتخابات جیتنے کے لیے کتنی ڈھٹائی مظاہرہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پنجاب کے بائیس جولائی تک کے لیے خوامخواہ وزیر اعلی گہیرے بخشنے کے درپے یہ توہین عدالت ہے سو یونٹ بجلی کا ریلیف دراصل پورے پنجاب کی عوام کے لیے دانہ ہے کہ جن بیس حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں وہاں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے چاہئیے تو یہ تھا کہ پنجاب کے وزیر اعلی کے انتخاب تک بزدار کی وزارت اعلی پر بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جاتا مگر حمزہ شہباز کے انتخاب کو قانونی جواز مہیا کرنا مقصود تھا الیکٹرانک میڈیا کی میجوریٹی زر خرید غلام کی طرح امپورٹڈ حکومت کے گن گانے میں مصروف اور جو سر جھکانے کو تیار نہیں ان پر غداری کے مقدمات جو زبان کھولے اسے زدوکوب سینیئر بزرگ صحافی ایاز امیر کو دن دہاڑے سبق سکھا دیا گیا ارشد شریف سمیع ابراہیم صابر شاکر اور بہت سوں پر مقدمات سچ کا پیامبرعمران ریاض خان گرفتار، ضمنی کے تمام حلقوں میں جاری پبلک کے سارے سروے عمران خان کی جیت کی طرف اشارے کرتے ہیں سوشل میڈیا ہی صحیح آئینہ ہے دیکھا جا سکتا ہے کہ امپورٹڈ رجیم ضمنی جیتے گی تو حکومت میں رہے گی ورنہ چھٹی خان جیتے تو شرطیہ نئے انتخاب ضمنی کیساتھ ساتھ جنرل انتخابات کی تیاری بھی پکڑ لیں جیت عوام کی ہے کہ اب عوام سمجھدار ہے
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here