پتھرا!!!

0
124
عامر بیگ

مسجد ابوبکر پیٹرسن نیو جرسی میں گزرے سوموار کو نماز مغرب کے دوران دو نوجوان نمازیوں پر پتھرگرا کر بھاگ گئے ،پولیس نے سرویلینس کیمروں میں موجود ویڈیو حاصل کر کے رپورٹ درج کر لی اور پکڑنے کے لیے شناخت متعلقہ جگہوں اور پبلک اپیل کے لیے بھجوا دی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو نو عمر لڑکے شام آٹھ بجکر تیس منٹ پر مسجد میں داخل ہوئے ،نمازیوں پر پتھرائو کیا اور بھاگ نکلے ،کچھ نمازی ان کے پیچھے لپکے مگر وہ پکڑے نہ جا سکے، اب پولیس اپنا کام کرے گی ، اسی نوعیت کا ملتا جلتا واقع اوماہا نیبراسکا میں بھی ہوا تھا جب راقم اسلامک سینٹر آف اوماہا نیبراسکا کا جنرل سیکرٹری تھا یہ ان دنوں کی بات ہے جب فرانس میں ایک مسلمان بندے نے لوگوں پر ٹرک چڑھا دیا تھا۔ سینٹر پر تین دن لگاتا تار کاروائی ہوتی رہی، پہلے دن دو لڑکے سپرے پینٹ سے سینٹر کی دیواروں پر ایفل ٹاور کی تصویر بناکر اور پتھر پھینک کر چلتے بنے جس سے مسجد کے مین دروازے کے شیشے ٹوٹ گئے، میں نے پولیس کو اطلاع دی، سی سی پی کیمرے کی فوٹیج بھی نکالی گئی ،اگلی رات پھر آدھمکے ،مسجد کے مردوں اور خواتین کے داخلی دروازوں پر سور کی چربی لٹکائی، پتھرائو کیا اور بھاگ لیے پھر پولیس کو اطلاع دی ،رپورٹ بھی درج کروائی، پولیس نے گشت بڑھا دیا مگر تیسری رات پھر آئے پتھرائو کیا اور بھاگ گئے، اس دفعہ ایف بی آئی کو بھی ان والو کیا گیا ،میں نے شہر کے تمام الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کو بلایا، ہم لوگوں نے ڈان ٹائون میں اکٹھے ہو کر پر امن احتجاج بھی ریکارڈ کروایا، ان دنوں ہیلری کلنٹن کی اوہاما میں پرائمری الیکشن کی وجہ سے آمد آمد تھی میں وہاں ہیلری کلنٹن کی کمپین کے آرگنائزر میں سے تھا لہٰذہ انکے آنے پر میں نے یہ تمام واقعہ ان کے گوش گزار کیا اور عرض کی کہ آپ اسلاموفوبیا کے ایشو کو اُٹھائیں یہاں پر مسلمانوں کے پانچ ہزار سے زائد ووٹ ہیں نہ صرف یہاں بلکہ پورے امریکہ میں مسلمانوں کے ووٹ آپکو ملیں گے، امریکہ میں یہ ممکن نہیں ہے کہ ایسے لوگ پکڑے نہ جا سکیں پر نہ اس وقت پکڑے گئے تھے اور نہ اب ایسا ہوگا۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here