نور بھی بشر بھی!!!

0
160
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

2اکتوبر2022ء بروز اتوار جیکسن ہائٹس میں عید میلاد النبیۖ کا جلوس تھا جلوس کے بعدایک جلسہ ہوتا ہے جس میں علماء کرام سرکار دو عالم ۖ کی ولادت مبارکہ اور سیرت مبارکہ کا ذکر خیر کرتے ہیں۔ ایک روح پرور منظر ہوتا ہے۔ بزرگ ہونے کے ناطے مجھے آخر میں وقت ملتا ہے اس اعلان کے ساتھ کہ اب معنی صاحب کوزے میں دریا بند کریں گے مجھے اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ کتنے منٹ مجھے دیئے گئے ہیں میرا ماننا یہ ہے کہ جو مولوی صاحب دس منٹ میں کچھ نہیں کہہ سکتا وہ ایک گھنٹہ میں بھی بور ہی کریگا۔ بہرحال اعلان کے ساتھ ہی ایک نمازی ٹویٹر پر بحث کر رہا تھا۔ وہ اٹھا اور مجھے درخواست کی کہ حضور ہم کچھ لوگ لائین پر ہیں کچھ سوالات ہیں اگر جواب عطا ہوجائیں تو نوازش ہوگی۔ منٹ دس تھے سوال لمبے تھے۔ بہرحال دس منٹوں میں نے جو جواب دیئے وہ آپ کی نذر ہیں۔ سوال یہ تھے کہ کیا نور بشر کی شکل میں رسول بن کر آسکتا ہے۔ چونکہ وہ نوری مخلوق ہوگا جو وہ کھائے پیئے گا وہ کہاں جائیگا۔ ہر چند کہ یہ سوالات دم توڑ چکے ہیں قربان جائوں کاریگروں کے کہ انہوں نے کسی نہ کسی شکل میں زندہ رکھا ہوا ہے۔ اور اس میں میرزا پھکی ٹاپ پر ہے۔ وہ اپنے گرد اندھے عقیدت مند جمع کر رہا ہے۔ اور لگتا ہے کہ وہ عنقریب مجدد کا دعوی کریگا پھر مہدی بننا اس کے لئے آسان ہوگا۔ ٹیوٹر پر اسی کا گروپ لائین پر تھا۔ بہرحال ہمارے ساتھی نے آن لائین کردیا۔ آپ کو یاد ہوگا کہ انجینئر احادیث کا سہارا لیتا ہے جس میں وہ بڑی چالاکی سے قطع برید کرلیتا ہے۔ مگر قرآن مجید کے سامنے وہ اور اس کا گروپ بے بس ہوتا ہے۔ اس کاریگر کے سارے لیکچر اٹھا لیں وہ کہے گا حدیث نمبر اتنی حدیث نمبر اتنی قرآن کریم سے دور بھاگتا ہے۔ بہرحال دس منٹ پہلی آیت سورہ مائدہ کی آیت نمبر15اللہ پاک اہل کتاب سے خطاب فرماتے ہوئے فرماتا اے اہل کتاب جو کچھ تم چھپاتے تھے اب نہیں چھپا سکو گے۔ کیونکہ تمہارے پاس نور آیا اور کتاب مبین آئی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ۖ نور ہیں اور رسول بن کر آئے ہیں۔ دوسرے سوال کا جواب کہ کیا نور بشر بن کر پھر رسول بن کر آسکتا ہے یہ کیسے ممکن ہے اس کا جواب سورہ مریم کی آیات نمبر17تا21تک موجود ہے۔ اللہ پاک نے حضرت جبریل امین جوکہ خالص نوری ہیں۔ انہیں بشر بنا کر حضرت مریم کے پاس بھیجا حضرت مریم پریشان ہوگئیں۔ فرمانے لگی یہاں تو کوئی پرندہ پر نہیں مار سکتا تو اے مرد کسے اندر آگیا۔مجھ سے دور رہو۔ اگر تم نیک مرد ہو حضرت جبریل نے فرمایا کہ میں بشریت کے لبادے میں جبریل ہوں مجھے اللہ نے رسول بنا کر بھیجا ہے۔ تاکہ میں تمہیں عطا کروں اللہ اکبر حضرت مریم نے فرمایا یہ کیسے ممکن ہے مجھے آج تک کسی مرد نے چھوا ہی نہیں اور نہ ہی میں بدکار ہوں۔ جبریل نے کہا میں تو حکم کا پابند ہوں۔ باقی راز اللہ جانتا ہے سو اے میرے بھائیو جبریل نور تھا مگر بشر بن کر آیا اور رسول ہونے کے ناطے بیٹا دینے کی خوش خبری بھی سنا دی اس کا مطلب ہے اللہ کا رسول بے اختیار نہیں ہوتا۔ جہں تک تیسرے سوال کا تعلق ہے جب واپس لوٹے گا۔ تو کھایا پیا کہاں جائے اس کے لئے سورہ طٰہٰ کی آیت19سے آگے پڑھیئے اور غور کیجئے جب جادوگروں نے میدان میں سانپ چھوڑے حکم الٰہی سے حضرت موسیٰ نے آعصا پھینک دیا وہ اژدھا بن کر سارے سانپ کھا گیا۔ جب اس کا وزن بے تحاشا بڑھ گیا تو حضرت موسٰی پیچھے ہٹے۔ تو اللہ نے فرمایا خوف نہ کر اس کی گردن پر ہاتھ رکھ ہم اسے واپس لکڑی کا حصہ بنا دیں گے ،کھایا پیا کہاں گیا ،یہ قدرت کے کام ہیں۔سوچو اے عقل مندو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here