کون طاقت کا منبہ ہے !!!

0
104
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! لاہور کے وسط میں بیٹھا یہی سوچ رہا ہوں کہ پاکستان کس تیزی سے گر رہا ہے مہنگائی کا عالم یہ ہے کہ کروڑ عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں امپورٹڈ حکومت کے کان بند ہیں ،ایک قوم کے مسائل کے علاوہ باقی معاملات چلتے پھرتے نظر آتے تو ہیں لیکن یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ مملکت کی طاقت کس کے پاس ہے ،کون ہے جو پاکستان کے سارے اداروں کو کنٹرول کر رہا ہے، ایک مقامی تھانہ سے لے کر بلکہ میں تو کہوں گا ہمارا جی ایچ کیو کی بھی کسی اور طاقت کے ہاتھ میں باگیں ہیں کہ ابھی تک اسٹیٹ کرافٹ کی کوئی کل بھی سیدھی نہیں ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سابق پرائم منسٹر اور پاکستان کا سب سے مقبول لیڈر عمران خان اپنی ایف آئی آر بھی نہیں کٹوا سکا جبکہ اس کی صوبہ پنجاب میں حکومت ہے اس کا اپنا بنایا ہوا چیف منسٹر چوہدری پرویز الٰہی بھی سیٹ پر بیٹھا ہوا ہے اور ان سب کی ناک کے نیچے ڈی پی او کسی ادارے کو جواب دہ نہیں لگتا تو اس کا مطلب سارے مقتدر بے بس نظر آتے ہیں ،نظام حکومت کون چلا رہا ہے؟ میری پریشانی کا سبب ہے کہ امپورٹڈ صاحبان اقتدار شہباز شریف کی معیت میں اللے تللے اڑا رہے ہیں اور عوام آٹے ،دال، چاول کی آسمان سے اونچی مہنگائی کے بوجھ سے نڈھال ہو چکی ہے لیکن ابھی تک مجھ کو سمجھ نہیں آ رہی کہ طاقت کا منبہ کس کے ہاتھ میں ہے ۔
قارئین وطن! بہت سوچ بچار کے بعد تین نام میرے سامنے آئے ،تین اے اللہ ، امریکہ،آرمی اللہ پاک کی حاکمیت برقرار ہے لیکن سیاست کے ایک طالبعلم کی سوچ کے مطابق زمینی حقائق بتاتے ہیں کہ امریکہ براہ راست پاک آرمی طاقت کو کنٹرول کر رہا ہے اور اس کی بے شمار مثالیں شہید ملت لیاقت علی خان صاحب سے لے کر موجودہ رجیم چینج تک بھری پڑی ہیں لیکن ان کا کمال یہ ہے کہ ایسا سٹ اپ بناتے ہیں کہ ہمیں ڈائریکٹ دست و گریبان ہوتے دکھاتے ہیں اور آپ تماشہ اہلِ کرم دیکھتے ہیں لہٰذزا اصل طاقت کا سورس سی آئی اے کا ہمارے ریجن کا ہیڈ ہے جو چھڑی سے لے کر ہمارے اداروں سے لے کر ڈی پی او اور ایس ایچ او کو کنٹرول کرتا ہے ،اسی لئے تو پاکستان کا مقبول ترین لیڈر اور سابق وزیر اعظم اپنی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا اور ہم طاقت کا منبہ امپورٹڈ کو سمجھ رہے ہیں جو خود لنگڑے لولے ہیں یہ ہے سال کا مملکتِ پاکستان کا آوٹ کم۔
قارئین وطن! ہمارے ریجن کے ہٹ مین نے جس کا چہرہ میں اوپر بتا چکا ہوں سارا کھیل کھیل رہا ہے کہ کس طرح وہ امپورٹڈ حکومت کو بحال رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ،اس کا منشا یہ ہے کہ ہماری معیشت اتنی گر جائے کہ پاکستان اپنا دیوالیہ ڈیکلیئر کردے تاکہ ہمارا طاقت ور ادارہ اپنے گھٹنوں پر آ جائے اور ہماری زمین پر دوبارہ اڈے قائم کرسکے جبکہ چین اور روس کو اپنی نظر کے نیچے رکھے، بد قسمتی سے ہماری زمین اغیار کے کام میں آئی اور یہی وجہ ہے کہ اِن لوگوں نے کبھی پھلنے پھولنے نہیں دیا اور ہم پر حکومت کرنے کے لئے امپورٹڈ ٹائپ کرپٹ لوگوں کی یا مارشلائی حکومتوں کا راج قائم کیا ۔
قارئین وطن!آئیے ملک میں آسمانوں سے اونچی مہنگائی کا جائزہ لیں، مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ انسان کی بنیادی ضروریات کی چیزیں غیر دستیاب ہیں آٹا خریدنا ہو یا دال ہو یا چینی جیب میں ہاتھ ڈالو تو جیب پھٹی ہوئی ملے گی مہنگائی کے بوجھ سے کچھ سمجھ نہیں آ رہی کے طاقت ور لوگ کہاں ہمارے ملک کو لے کر جا رہے ہیں قومی خزانے کا حال یہ ہے کہ ہمارے ازلی ملک بھارت کے ایک انفرادی بزنس مین کی جیب میں ارب ڈالر ہیں اور ہمارے قومی خزانہ میں ارب ہیں جن میں سعودی اور چین کے ارب کے قریب ہیں اور جو ایک ارب ہے وہ پاکستانیوں کا ہے جو ریمیٹنس کی مد میں ہے جس کووہ قرض اتارو ملک سنوارو کی طرز پر ہڑپ کرنا چاہتے ہیں – یقین جانئے کہ امریکہ سے آئے ہوئے لوگوں کی بھی مہنگائی نے چیخیں نکال دی ہیں ان کے ڈالر دوئیں کی طرح اڑ رہے ہیں اور توبہ توبہ کی آوازیں نکل رہی ہیں ،اب آپ خود سوچیں کہ غریب کا کیا حال ہوگا جس کے لئے ایک وقت کی روٹی بھی کھانی مشکل ہے ، ملک کی اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے بھی کسی طاقت ور شخص کی غیرت کوئی کرتب دکھانے سے قاصر ہے کہ یارانِ سیاست! آو مل کر انتخابات کی راہ پر عوام کو گامزن کریں لیکن ایک شخص عمران خان کے خوف نے سی آئی اے ریجن ہیڈ کو اور ان کے اہل کاروں بھی اس با بلے سے ڈریں ہوئے ہیں صرف اپنے ذاتی مطلب اور ضروریات کے پیشِ نظر – ایک سیاسی کارکن کی حثییت سے اور اس مٹی کا فرزند ہونے کے ناطے جہاں میرے آبا ئواجداد کی قبریں ہیں، میں تمام مقتدر صاحبان اقتدار سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے فوری انتخابات کا اعلان کریں کہ صاف شفاف انتخابات ہی نجات ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here