اجتماعی دعا کی اپیل!!!

0
107
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! ملک کی سیاست کا حال کیا لکھوں روز مرہ کا وہی چال چلن کسی ذمہ دار کو کوئی پرواہ نہیں کہ ان کی بند آنکھوں اور کانوں کی وجہ سے ملک کدھر سے کدھر پہنچ گیا ہے،خیر عمران خان اور پرویز الٰہی نے ایک بار پھر شہباز شریف اور اس کی امپورٹڈ ٹیم کو پنجاب اسمبلی میں بڑی برُی شکست دی ہے کہ لندن سے لے کر اسلام آباد تک سب کے سب منہ لٹکائے پھر رہے ہیں اس کے بعد ملکی سیاسی فضا میں ایک بار پھر تبدیلی کے آثار بڑے واضع ہیں، میری ناقص رائے میں اب ذمہ دارنِ ملک کو انتخابات کی جانب منہ موڑ لینا چاہیے اس سے پہلے کہ ملک انار کی کی جانب اپنا منہ موڑ لے کہ اس سے پہلے معیشت جس تیزی سے سمندر کی تہ تک پنچ رہی ہے اور ملک اندرونی و بیرونی ملک دشمن عناصر ہماری سلامتی کے سسٹم تک اپنے گندے ہاتھ بڑھائیں ،میں پہلے بھی اپنے ملکی خدشات کا اظہار کر چکا ہوں کہ کروڑ آبادی والے زرعی ملک کے قومی خزانے میں صرف سے ارب ڈالر ہے جو کوئی بھی ملکی ضرورت کو پورا نہیں کرتا خاص طور پر اگر خدا نخواستہ کوئی قدرتی آفات ہمیں گھیر لے ویسے تو امپورٹڈ حکومت خود ایک قدرتی آفات ہم پر نازل ہے بقول کسی صاحب علم دوست کہ اجتماعی دعا کے لئے ہاتھ اٹھائیں کہ ربِ ذولجلال پاکستان پر اور کروڑ عوام پر رحم فرما آمین۔
قارئین وطن! جہاں ملکی حالات پر رونا آ رہا ہے کہ کرونا کی بربادی کے دنوں میں ایسے حالات نہ تھے جو اب بنا دئیے ہیں میرا جیسا سفید پوش بھی بازار سے نان یا خمیری روٹی خریدتے ہوئے کانپ جاتا ہے تو غریب کا کیا حال ہوتا ہوگا ،ہر شخص کی زباں پر ایک روٹی کا سوال ہے بابا لیکن میں خوش ہوں کے میرے نہایت ہی ہردلعزیز دوست اشفاق چوہان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ جو دوستوں کے گلدستہ میں نمایا حثییت رکھتے ہیں نے سال بعد میرے ابائو اجداد کی زمین شیخوپورہ کی سیر کروائی، میرے اس چھوٹے سے سفر میں ریٹائرڈ کرنل آصف ڈار صاحب بھی شریک سفر تھے، کہنے کو تو وہ رٹائیرڈ ہیں لیکن کشتی، کبڈی، ویٹ لفٹنگ کے نیشنل کوچ ہیں اور خود لان ٹینس کے رینکنگ پلئیر ہیں! بقول شاعر!
یہ الگ بات ہے ساقی کے مجھ کو ہوش نہیں
ورنہ جو کچھ بھی ہوں احسان فراموش نہیں
میری دوستی کے گلدستہ میں یہ دو پھول سجانے والے ہم سب کی جان ملک سجاد ایمن آبادی صاحب ہیں – اشفاق چوہان صاحب کے ہمراہ ہم تین دوست میرے صدر سینیٹر نعیم حسین چھٹہ صاحب کو ملنے کے لئے گئے جہاں انہوں نے پر تکلف ظہر انے کا احتمام کیا ہوا تھا اس کے بعد ہم ڈسٹرک کورٹس پہنچے جہاں چوہان صاحب نے اپنے کینڈیڈیٹ کو ووٹ کاسٹ کیا پھر وہ چائے پلانے شیخوپورہ جمخانہ لے گئے اس کے بعد میرے آبا اجداد کے گاں جھاڑ مولویاں دا ضلع چوڑ کانہ کی سرحد پر لے گئے جہاں آج بھی میرے والد مرحوم سردار ظفراللہ کے نام پر ایک قلعہ زمین موجود ہے جو اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ ہم کاشتکار ہیں زمین پر قدم کیا پڑے کہ میری آنکھوں سے ایک سیلاب ِ رواں تھا چونکہ دیر ہو گئی تھی اور پٹوار خانہ بند ہو چکا تھا کہ اور معلومات حاصل کرتا خیر ہمیں آگے جانا تھا جہاں ثنا اللہ بھنگو صاحب نے ایک اور پر تکلف عشائیہ کا احتمام کیا ہوا تھا مزے مزے کے کھانوں سے میز سجی ہوئی تھی کہ اس میں چوہدری خالد جاوید ایڈوکیٹ صاحب کی آمد سونے پہ سہاگہ تھی بھنگو صاحب کا خاندان بھی ایک بڑا سیاسی خاندان ہے قائد اعظم سے لے کر آج کے یونینسٹوں کا ذکر رہا اور گلدستہ میں ایک اور پھول کا اضافہ یار زندہ ثوبت باقی کہ کر ہم سب نے ان سے رخستی چاہء اور اس کے ساتھ ہی اپنے اجداد کی جنم بھومی کو خیر باد کہا-

قارئین وطن! اس ہفتہ سیاست پر کم نظر رہی اور دوستوں کی بیٹھک پر زیادہ امریکہ سے میرے بڑے ہی عزیز دوست ق لیگ امریکہ کے صدر نواب زادہ میاں ذاکر نسیم ق لیگ کے سیکٹری جرنل چوہدری تنویر بھنگڑاوالا چوہدری تنویر خصوصی چئیرمین اوورسیز پاکستانی , چہدری غلام فرید لنگڑیال اور ملک طارق ملک سکندر مرحوم کے بڑے بھائی سب نے میرے غریب خانہ کو منور کیا چونکہ سب کا تعلق گجرات سے تھا سوائے ان کے صدر نواب صاحب کا ریاست دیبالپوری سے تھا خوب سیاست پہ گپ شپ رہی چوہدری تنویر صاحب اپنے بیٹے کی شادی کی خوشی کی مٹھائی لائے سب نے مل کر کھائی اور بچوں کی خوشحالی اور درازئی عمر کی دعائے خیر کی -کل شام اشفاق چوہان صاحب نے کینیڈا سے آئے ہوئے ایک اور دوست عبدل رف والہ ایڈوکیٹ سے ملاقات کروائی میرے غریب خانہ پر – والہ صاحب کے بڑے بھی سردار صاحب کے ہمعصر تھے اور دونوں کو شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان صاحب نے کے الیکشن میں ٹکٹ دیا تھا رف والہ صاحب بھی شیخوپورہ بار سے تعلق رکھتے ہیں خوب گپ شپ رہی اور ملکی سیاست پر کڑتے رہے جلتے رہے کہ کیا کیا صورتیں خاک میں پنہا ہو گئیں –
آخر میں میری اپنے قارئین اور احباب سے اجتماعی دعا کی اپیل ہے کہ یارب پاکستان پر اپنی رحمت فرما اور اس کی حفاظت پر فرشتے معمور کر دے آمین-
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here