مریم خان…پاکستانی کمیونٹی کی پہچان!!!

0
113
شمیم سیّد
شمیم سیّد

یوں تو ہمارے ہیوسٹن میں بہت ساری شخصیات ایسی ہیں جن کے بارے میں بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے اور وقتاً فوقتاً لکھتا بھی رہتا ہوں لیکن وہ تمام شخصیات مرد ہیں، خواتین کے بارے میں ہم نہیں لکھتے لیکن آج میں ہیوسٹن کی ایک جانی پہچانی خاتون جو اپنے کاموں کی وجہ سے اپنا نام بنا رہی ہے کبھی کبھی اس کیخلاف بھی کام ہو جاتے ہیں اور صرف غلط فہمی کی وجہ سے اس کی شخصیت کو نشانہ بنایا گیا لیکن وہ اس کی پرواہ کئے بغیر اپنے اللہ کی مدد سے آگے ہی بڑھتی گئی اور آج ہم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہونے چاہئیں کہ ہماری کمیونٹی کی ایک خاتون ورلڈ چیمبرز آف کامرس کی صدر بن گئی اور یہ اس کی دن رات کی محنت اور سچی لگن کا ہی صلہ ہے اور اس خاتون کا نام ہے مریم خان جو پچھلے بارہ سالوں سے ہیوسٹن میں اپنے بیٹے اور 4 گود لیے ہوئے پپیز کیساتھ رہ رہی ہے، یارک یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات کی تعلیم حاصل کی اور 45 ہزار سے زیادہ طلباء کی تنظیم میں نائب صدر کے فرائض انجام دیتی رہیں ویسے تو وہ پیشہ ورانہ طور پر بینکر ہیں اور کیپیٹل ون بینک میں نائب صدر کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں اور کاروباری مالکان کیلئے 300 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کے پورٹ فولیو کا انتظام کرتی ہیں اور کاروباری مالکان کو مشورہ بھی دیتی ہیں اور ترقی کرنے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں اسی لیے ان کی صلاحیتوں پر کیپیٹل ون اور ویلز فارگو بینک نے کئی سالوں میں کلائنٹ سروس، سیلز پرفارمنس اور لیڈر شپ کے شعبوں میں سرفہرست پروڈیوسر ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے اور انہوں نے قائدانہ کرداروں میں بھی خدمات انجام دی ہیں جیسے کہ آپریشنز اکائونٹ مینجمنٹ فنڈریزنگ، ایونٹ پلاننگ، ممبر شپ، اسٹریٹجک پلاننگ، ٹیم بلڈنگ وغیرہ اور اپنے 8 سالہ دور میں بہت ساری چیمبرز کا حصہ رہی ہیں جیسا کہ سائوتھ ایشیئن چیمبر آف کامرس، پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن، ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کیلئے فورڈ بینڈ سٹیزنز انگیجمنٹ بورڈ اور فورڈ بینڈ کائونٹی جج کے بی جارج آفس کیلئے کمیونٹی انگیجمنٹ کمیٹی، اسماعیلی کونسل کیلئے خواتین کی آئوٹ ریچ کمیٹی میں بھی خدمات انجام دیتی رہی ہیں اور سب سے بڑھ کر اپنی قائم کی ہوئی تنظیم گسٹارنگ ہیومینیٹی” اس کی بنیاد 5 سال پہلے رکھی تھی جس کا مقصد پاکستانی خواتین کو مقامی کمیونٹی میں اجتماعی طور پر خدمات انجام دینے کی ترغیب دینا، نیز مرکزی دھارے کی کمیونٹیز کو پاکستانی مسلم خواتین اور خدمت کیلئے ان کی فلاحی خدمات کو تسلیم کرنا ہے یہ تنظیم پاکستانی خواتین پر مشتمل ہے جو مقامی فوڈ بینکوں کے ساتھ رضا کارانہ طور پر بے گھر افراد کو کھانا کھلانے اور ان کی مدد کرتا ہے جو زیادہ تر امریکی سابق فوجی ہیں، یہیں پر بس نہیں ہے مسلسل کام کام اور بس کام کرنے کی لگن ان کو چین سے بیٹھنے نہیں دیتی۔ فورڈ بینڈ سروس کلب کی بانی بھی ہیں جو اسکول کے بچوں کو ریڈ بال پرجیکٹ کے بارے میں بیداری پیدا کر کے بے آواز جانوروں کیلئے مقامی کاروبار کیساتھ کام کرنے کیلئے قائدانہ ہُنر سکھاتا ہے جو خاص طور پر گرمیوں میں جانوروں کیلئے اسٹور کے باہر رکھا جاتا ہے اور اب جو انہوں نے سنگ میل حاصل کیا ہے وہ ورلڈ چیمبر آف کامرس آف ٹیکساس کی صدر بن کر مقامی اور بین الاقوامی چیمبرز قونصل خانوں، تجارتی تنظیموں کیساتھ مل کر ان تمام لوگوں کیلئے ایک کاروباری نیٹ ورکنگ سنٹرل ہب بنانے کا ارادہ ہے اور جب اللہ تعالیٰ کسی کو کوئی خاص مقام دیتا ہے تو یہ اس لیے ہوتا ہے کہ آپ دوسروں کو بھی اٹھنے میں مدد کر سکیں۔ بے شک اللہ نیکو کاروں کیساتھ ہے ہماری دعا ہے کہ ہماری یہ پاکستان کی بیٹی اپنے کاموں سے ہمارے ملک اور کمیونٹی کا نام روشن کرے گی کیونکہ مریم خان میں حوصلہ، ہمت اور لگن ہے اس لیے یہ ان دُشواریوں سے نکل جائیگی اور اس کو دیکھ کر ہماری دیگر خواتین میں بھی ہمت اور جذبہ پیدا ہوگا۔ جو مقام ہمارے کسی مرد کو نہیں ملا وہ مقام ہماری اس دلیر اور بہادر مریم خان نے حاصل کر لیا اور ہماری کمیونٹی کو چاہیے کہ آگے بڑھ کر اس کی مدد کریں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here