اس سے پہلے کہ خاک ہو جائیں !!!

0
89
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! جس دن سے اسحاق ڈار کے قائم مقام وزیر اعظم بنانے کی خبر سرکولیٹ ہو رہی ہے قوم کا تو مجھے پتا نہیں لیکن میں ایک کپکپی میں مبتلا ہوں کبھی آسمان کی جانب دیکھتا ہوں کبھی عوام کی بیچارگی کی جانب کبھی میری نظر سال پہلے نواز شریف سے ملاقات جب میں مسلم لیگ یو ایس کے صدر کی حیثیت سے پنجاب سیکرٹیریٹ میں پنجاب مسلم لیگ کے صدر اور آئی جے آئی کے صدر کو امریکہ آنے کی دعوت دی مجھ کو مرحوم ستار لالیکا ایم این اے اپنے ساتھ لے گئے جہاں دو باتوں کا بڑا گہرا مشاہدہ کیا ایک یہ کہ جب میں نے نواز شریف سے ہاتھ ملایا خدا کی قسم مجھ کو ایسا لگا کہ یہ تو ڈفر ہے میرے سے بھی زیادہ اور دوسرا لوگوں کو کیسے بیچا جاتا ہے خیر قدرت کا کرشمہ کہ یہ ڈفر تین بار بدقسمت ملک کا وزیر اعظم بنا پھر بھائی اور اب اس کا صمدی اسحاق ڈار کو اینٹیرم سیٹ آپ کے لئے پیش کیا جا رہا ہے میں ایک کمزور مسلمان کی حیثیت سے اس کو آسمانی فیصلہ مان کر چپ تو ہو سکتا ہوں ،کڑ سکتا ہوں لیکن اگر اپنے آپ کو زندہ و جاوید سمجھوں تو احتجاج کرنے کو دل کرتا ہے لیکن ناتوانی نے وہاں بھی مجبور کر رکھا ہے کہ سردار نصراللہ بس آنکھوں دیکھی مکھی کھا نا جا نتے ڈکار نہ ماریںاس میں اب کوئی شک نہیں کہ ہماری فوج کا ہر معاملہ میں اپر ہینڈ ہے یہ تماشہ آج کل کی کہانی نہیں ہے بلکہ یہ سلسلہ تو شہید ملت لیاقت علی خان کی شہادت سے شروع ہوا ہے اور آج تک جاری ہے مشکل یہ ہے کہ پاکستان کا کون سا گھر ہے کہ جس کا کوئی فرد اس فوج کا حصہ نہیں ہے جو کبھی اچھی لگتی ہے اور کبھی زہر ،سوچنے کی بات یہ ہے کہ اس اپر ہینڈ کو کہیں بریک نہیں لگ رہی جو چور اچکے ہم پر مسلط کرتے رہتے ہیں کہیں یہ کام تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، سال پہلے نواز شریف جس کو پاکستان میڈ بنا کر پیش کیا کبھی اس کو اندر اور کبھی باہر رکھ کر اور محترم ڈفر صاحب ایسے ایسے شاٹ کھیل رہا ہے کہ میری تو عقل دھنگ رہ جاتی ہے کہ یہ کھیل کب اور کہاں جا کر رکے گا۔
قارئین وطن ! اسحاق ڈار کا نام اینٹیرم وزیر اعظم کے طور پر جو ایک مجرم بھی ہے غریبوں کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے والا اس مافیا نٹ ورک کا سرغنہ بنا کر نئے روپ میں پیش کیا جا رہا ہے بقول ثمر جیلانی صاحب کے سردار صاحب پاکستان میں اب سیاست ختم ہوگئی ہے میں نے ان سے عرض کی کہ سیاست تو زمانہ ہوا سر زمین پاکستان سے ختم ہو چکی ہے بس دعا کریں کہ یہ لچ پنا ختم ہو جائے اور ہماری اس پاک فوج کے کرتے دھرتوں کو سمجھ آ جائے کہ اس سے پہلے حاکم بدہن ملک مزید خاک نہ ہو جائے اسحاق ڈار کو وزیر اعظم بنانے سے تو اچھا ہے کہ ملک کو خاکستر کر دیا جائے ویسے بھی جس نہج پر فوج کے اپر والوں نے ملک کو جہاں پہنچا دیاایسا لگتا ہے کہ 8 لاکھ فوج کور ہو چکی ہے جس کو ملک ڈوب تا نظر نہیں آ رہا۔قارئین وطن! آج پاکستان بنانے والے عالم ارواح میں یہ تو سوچتے ہوں گے کہ ہم سے کہاں خطا ہوگئی ہے کہ ملک مافیاں اور ایورج جرنلوں کے حوالے کرنے سے تو بہتر تھا کہ ہم بھارت کا ہی حصہ رہتے ان لوگوں کے ہاتھوں سے لٹنے کے بجائے ہندوں کے ہاتھوں مرتے تو روحوں کو سکون تو ہوتا کہ شہید ہو رہے ہیں یارانِ سیاست شریف برادران اور ان کے خاندان پر ایک نظر تو ڈال کر دیکھو اور یہی نظر زرداری کے پری وار پر ڈالو اور ان کے میکروں پر یہ ڈاکوں کا ٹولہ ہمیں کس عذاب کا سلہ مل رہا ہے قوم بھوک و افلاس سے گور میں اتر رہی ہے اور فوج کو اٹکھلیاں سوجی ہوئی ہیں کہ عمران خان نیازی کے خوف سے لرز رہی ہے ان کو مقافاتِ عمل کا ذرا بھر احساس نہیں ہے کہ ایک نہ ایک دن یہ سوئی ہوئی عوام ضرور جاگے گی اور مافیا کے بچھائے ہوئے جال کو کاٹ پہنکھے گے اور قبروں سے نکال نکال کر اپنے ظلم کا بدلہ لے گی کور کمانڈروں اگر جرنل عاصم کو کچھ دکھائی نہیں دے رہا ان کو تو اپنی آنکھیں کھول لینی چاہئیے پیرس میں ہونے والے جرنل باجوہ کے حشر سے ہی سبق حاصل کر لیں آواز خلق کو سنیں اور اسحاق ڈار اور ان جیسے اللوں تللوں سے نجات حاصل کریں نواز شریف اور زرداری گھٹ جوڑ جو کبھی برطانیہ اور کبھی دبئی میں بیٹھ کر جو پاکستان کی سلامتی کے خلاف تانے بانے بن رہے ہیں انشاللہ سب دھرے کے دھرے رہ جائیں گے بس عصا اٹھا اور اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرواور ان کو خاک میں ملا دو۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here