معاشی بدحالی کا علاج زراعت !!!

0
228
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

بحیثیت مسلمان ہمارا سب سے پہلے یہ ایمان ہونا چاہئے کہ وہ تمام مسائل جن پر انسان کا معاشی انحصار ہے سب کچھ اللہ کی ملکیت ہے اور وسائل کا تخلیق کار وہی ہے جب انسان مان لیتا ہے کہ سب کچھ اللہ کا ہے اور اسی کا فرمان ہے اور زمین میں چلنے والا جاندار کوئی ایسا نہیں ہے جس کے رزق کا ذمہ اپنے کرم پہ نہ رکھا ہو اللہ پاک نے انفرادی حق عطا فرمایا ہے لیکن اس کا طریقہ ارشاد فرمایا ہے کہ پہلے زمین کی تیاری کر جب تیار ہوجائے تو اس میں بیچ ڈال پھر مجھ سے دعا کر اے اللہ میں نے تیرے حکم کے مطابق زمین تیار کرکے بیچ ڈال دیا ہے۔ اب اپنا کرم فرما تو ارشاد ربانی ہے میرے بندے تو نے ایک دانہ زمین میں بویا تھا میں نے اس ایک دانے سے سات شاخہ پودا نکالا پھر اس پہ سات سٹے لگائے اور ہر ایک سٹے میں سو دانہ ڈال دیا تو نے ایک دانہ بویا تھا میں نے سات سو کر دیئے ہیں۔ اگر تو اس میں مزید محنت کریگا۔ میں اس سے زیادہ عطا کروں گا ہزاروں ایکڑ اراضی بے کار پڑی ہے اس کو بروئے کار لانے کے لئے ارشاد فرمایا بے شک ہم نے تمہیں زمین میں تصرف عطا فرمایا ا ور ہم نے اس میں تمہارے لئے اسباب معیشت پیدا کئے۔ مگر تم میں بہت ہی تھوڑے شکر بجا لاتے ہیں پھر تم جتنی محنت کرو گے۔ اتنا فائدہ اٹھائو گے پھر ہم نے حصول رزق میں تمہارے درجات رکھے۔ تاکہ بیلنس قائم رہے اور کارخانہ قدرت چلتا رہے مگر ہوا یہ کہ ہم نے یہ راہ چھوڑ دی۔ اس دینے والے سے جس کے ذمہ کرم میں ہمارا رزق تھا منہ موڑ لیا۔ جو راہ ہمیں سلجھائی گئی تھی اس کو ہم نے پس پشت ڈال دیا۔ اور شیطانی راہ اپنائی قرضہ پہ قرضہ لیتے رہے۔ اشرافیہ طاقت ور ہوتی رہی مافیا وجود میں آیا عدل وانصاف جو معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے۔ بکنے لگا جیسے جیسے ہم رزق دینے والے حقیقی مالک سے منہ موڑتے رہے۔ لوگوں کے سامنے ہمارے کا سیئہ خیرات پھیلنے لگے۔ اب ایک ایسا زمانہ آگیا ہے لوگ قرض دینے سے بھی کترار رہے ہیں۔ اور سنا ہے دروغ برگر دن راوی ایک ملک نے ہمارے کرتا دھرتا لوگوں کو قرض کی بجائے خیرات کے چاول تھما دیئے۔ اے اہل پاکستان ہم امریکہ بھی معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔ مگر ہماری عدالتیں ارباب اختیار کو ادھر سے اُدھر نہیں ہونے دیتیں۔ لہذا روزمرہ کی اشیاء اگرچہ کافی مہنگی ہوچکی ہیں مگر ہماری قوت خرید سے باہر نہیں ہے یہ سیکولر ملک ہے مگر مذہب کی مکمل آزادی ہے آج اس معاشی بدحالی میں میرے جیسے بوڑھے کا ہر قسمی خیال رکھنا دوا، کھانا، بیماری ایک ایک پیسہ ریاست خرچ کرتی ہے۔ بچوں کے محتاج نہیں ہیں آپ نے اللہ کے نام پہ ملک لے کر اب تک اللہ سے ہی بغاوت کی ہے تو نتیجہ دیکھ لیا ہے۔ اب بھی وقت ہے اللہ کی طرف لوٹ آئو زمینیں آباد کرو بلے بلے ہوجائے گی۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here