”چور ہے احتساب کی بات کرتا ہے”

0
77
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! سوشل میڈیا اور وی لاگز پر با جی نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بڑے چھوٹے تبصرہ نگاروں کے تبصروں نے ہنسا ہنسا کر میری آنکھوں کو رلا دیا کہ نواز شریف احتساب کرے گا ،سابق چیف آف آرمی سٹاف جرنل باجوہ کے ہمراہ سابق کور کمانڈر اور آئی ایس آئی جرنل فیض حمید ہمراہ جسٹس اعجاز الحسن ، جسٹس میاں ثاقب نثار ، جسٹس آصف کھوسہ اور جسٹس شیخ عظمت سعید کا احتساب کرے گا ،میرا ہنسنا بند ہی نہیں ہوتا تھا کہ میری زبان پر یہ شعر بار بار اتر رہا تھا!
سنو تو بات وہ کتنی عجیب کرتا ہے
چور ہے اور احتساب کی بات کرتا ہے
واہ میرے ربی تیرے پاکستان کو برباد کرنے والے کی اتنی لمبی رسی کہ مملکت خدا داد کو لوٹنے والا بیماری کا بہانہ بنا کر قانون کی دھجیاں اڑانے والا انگلینڈ میں آرام کی زندگی گزارنے والا اپنے محسنوں کے احتساب کی بات کر رہا ہے جنہوں نے ہر قدم پر اس کو اور اس کے خاندان کو سہولتیں فراہم کرتے رہیں ہیں ۔ اس بھگوڑے سے پوچھے کوئی کہ نواز شریف اگر احتساب ہونا ہے تو سب سے پہلے تمھارا ہونا ہے تمھارے خاندان کا ہونا ہے اور پھر سب سے پہلے تو اس جج کا ہونا چاہئے جس نے تم کو تمھارے بھائی کہ روپے کے مچلکہ پر ملک سے فرار کی راہ ہموار کی رونا مجھ کو اس بات پر آرہا ہے کہ جو تمھاری واپسی کو ایسے پیش کر رہے ہیں جیسے روح اللہ خیمینی واپس آ رہا ہے ۔
قارئین وطن! احتساب کے کٹہرے میں نواز کے بعد اگر کسی کا ہونا چاہئے تو وہ سب سے پہلے جرنل باجوہ اور اس کے پیٹی بند بھائیوں کا ہونا چاہئے جنہوں نے اس کے ساتھ ساز باز کرکے ملک سے فرار کروایا اور ان کا احتساب عوام کرے جنہوں نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اور عدلیہ پر زور ڈال کر پلیٹ لٹ کا بہانہ بنا کر جیل سے نکال باہر کیا اور اس کو بیرونی سہولت کاروں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازیشیں کرنے کا موقع فراہم کیا لیکن یہاں تو الٹا چکر ہے جس کو تا عمر ملک کو لوٹنے اور عوام کو غربت کے کوئیں میں دکھیلنیں کر جرم میں قیدی بنا جیل کی کھوٹری میں پابند سلا سل ہونا چاہئے لیکن پاکستان کی تقدیر الٹے پاں چل رہی ہے اس کے استقبال کی تیاری ہو رہی ہے اور وہ اس عزم کے ساتھ واپسی کا منتظر ہے کہ پاک فوج اعلی عدلیہ کے جج صاحبان اور تمام قومی ادارے اس کے لئے پھولوں کے ہار لے کر ائیر پورٹ پر سر جھکا کر کھڑے ہوں یہ ہے ان کے لئے لیول پلئینگ فیلڈ نواز شریف احتساب کا نعرہ لگانے سے پہلے اپنے حواری رانا ثنا اللہ کی گفتگو پر تو غور کر لو کہ ہمیں جرنل باجوہ کہ پا میں بھیٹنے کی ضرورت اس وجہ سے پڑی کہ عمران خان کی جرات رندانہ سے نجات دلوا دے ضیاالحق جیسے مردود کی بیوی کے گلے میں سیروں سونے کے ہار پہنا کر اقتدار کی گلی میں پہنچنے والے آج سیاست دان بنے بیٹھے ہو پہلے عمران خان جیسی قووت تو اپنے اندر پیدا کرو پھر احتساب کی بات کرو فوجی جرنلوں سے لے کر ججوں اور بیرو کریٹس کو رشوتوں کے انبار لگا کر کبھی تخت پر بیٹھتے ہو کبھی ملک سے بھاگ جاتے ہو تم احتساب کرو گے واہ بھئی واہ تم کیا سمجھتے ہو کہ کرپٹ لفافہ بردار جرنلسٹوں اور اینکروں سے اپنے حق میں تحریریں اور شو کروا کر تم لیڈر ہو تمھہیں تو لیڈر کا مطلب بھی نہیں پتا ہے اپنے چہیتے مشاہد حسین سید سے مطلب پوچھو کہ لیڈر کس کو کہتے ہیں لیڈر طیب اردگان ہے جس کے پیچھے عوام نے کو جر نے والے فوجی ٹینکوں کے سامنے لیٹ کر اس کو اقتدار پلیٹ میں رکھ کر دیا اور پھر اس نے فوجی لٹکا کر ان کا احتساب کیا تم عرفان صدیقی اور نذیر ناجی جیسوں سے تقریر لکھوا کر اپنے آپ کو لیڈر سمجھتے ہو احتساب کا نام لینے سے پہلے شرم سے ڈوب مرو لیکن کیا کریں پاکستان کے اجتماحی گناہوں کی وجہ سے اللہ ربی نے تم جیسے شیطان کی رسی کو طویل کیا ہوا ہے جس کو ہم بھگت رہے ہیں ۔
قارئین وطن! جب تک ہم نواز شریفوں اور زرداریوں کی پولیٹکل کارپوریشنوں کا خاتمہ نہیں کریں گے اور دوبارہ پولیٹیکل پارٹیز کا کلچر پیدا نہیں کریں گے نواز اور زرداری جیسا گند ہمارے ملک کی سیاست کو پراگندہ کرتے رہیں گے اور عوام کا خون نچوڑتے رہیں گے اسٹبلشمنٹ کی بیساکھیوں کے سہارے یہاں تک پہنچنے والوں کے منہ سے احتساب کی بات سمجھ نہیں آتی اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقتدار کی راہداریوں کے سارے دروازے ان پر بند کر دیں پھر ہی پاکستان بچے گا ورنہ یہ بیرونی ایجنٹ مفرور قوم کا مجرماور اس کے سیاسی لبادہ میں لپٹے ملازمین خواجہ آصف وغیرہ وغیرہ کی صورتوں میں حکمرانی کا خواب لے کر ہمارے جذبات سے کھیل رہے ہیں یہ کھیل اب ختم ہونا چاہئے۔
قارئین وطن! جرنل عاصم منیر اور اس کے کور کمانڈرز ملک کو بہت برباد کر چکے ہیں اب اس کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور عمران خان اور سارے پولیٹیکل ورکروں پر بنائے گئے جعلی مقدمے ختم کریں اور جلد سے جلد انتخابات کا اعلان کریں تاریخ کے ساتھ ورنہ ملک تاریکی میں مزید ڈوبنے کا حامل نہیں ہو سکتا پاکستان کو بچا لو پاکستان کو بچا لو۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here