ام البنین کا تعارف!!!

0
62
Dr-sakhawat-hussain-sindralvi
ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی

اعوانوں کی جدہ طاہرہ بیبی فاطمہ ام البنین ع علمدار کربلا حضرت غازی عباس ع کی والدہ ماجدہ تھیں ۔ آپکے والد گرامی حزام ابن خالد ابن ربیعہ ابن وحید ابن کعب ابن عامر ابن کلاب تھے۔ والدہ ثمامہ صمام لیلی بنت سہیل ابن عامر ابن جعفر بن کلاب تھیں۔ ام البنین کے والد گرامی بنی ہاشم کے بعد ایک شجاع ترین اور وفادار ترین خاندان سے تھے ۔ خود ام البنین ع فصیح و بلیغ خاتون تھیں۔ آپ کی خواستگاری حضرت علی ع کے لئے انکے بڑے بھائی حضرت عقیل ع نے کی تھی ۔ جس روز خواستگاری کا عمل انجام پایا اس سے ایک شب قبل بیبی ام البنین ع نے خواب دیکھا کہ جسے امام سے نقل کیا ! مادر جان میں دیکھتی ہوں میں آسمان کے قریب نہیں ہوئی آسمان میرے قریب ہوا ایک چاند اور تین ستارے میری آغوش میں آگئے ۔ نیز دیکھا کہ خوبصورت باغ میں ہوں اور آسمان کے بغیر ستون کے ہونے کو دیکھ رہی ہوں ۔ چاند ستاروں کے چمکنے کو دیکھ رہی ہوں کہ یک لخت چاند اور تین ستارے میری آغوش میں آجاتی ہیں جنکی ضو فشانی آنکھوں کو خیرہ کر رہی ہے اور ایک آواز سنتی ہوں شکل نہیں دیکھتی فاطمہ! تجھے مبارک ہو ایک نورانی چاند اور تین درخشاں ستاروں کی انکے والد بعد بنی ص کے بعد سید ترین کون و مکاں ہیں ۔ بیبی ع اپنی ماں سے یہ خواب نقل کر رہی تھیں کہ انکے بابا آئے انکی ماں نے انکے باپ سے یہ خواب نقل کیا جسپر حزام نے کہا تعبیر خواب یہ ہے کہ علی ع کے بھائی رشتہ لینے آئے ہیں ۔ بیبی ام البنین ع کو ملکہ وفا کہا جاتا تھا۔ آپکے چار بیٹے تھے ۔ حضرت عباس ، حضرات جعفر، عبد اللہ و عثمان کے ناموں سے موسوم تھے ۔ چاروں وفاداری اور شجاعت میں مشہور زمانہ تھے ۔ چاروں ہی کربلا میں شہید ہوئے ۔ کلاب کے گیارہ بیٹے تھے ایک بیٹے کا نام کعب تھا جس سے بیبی ام البنین تھیں ایک بیٹے کا نام ضباب تھا جس سے شمر ملعون تھا اس سے یہ توہم باطل ہو جاتا ہے کہ شمر حضرت عباس ع کا ماموں تھا ۔ ویسے تو ساری انسانیت اولاد آدم و حوا ہے۔ آپ کوفہ میں پیدا ہوئیں اور مدینہ میں رحمت خدا میں گئیں ۔ مولی علی ع شیر خدا کی شہادت کے بعد اولاد بتول ع کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا آپ نے اپنے بیٹوں کی یوں تربیت کی یہ وہ خود کو بھائی ہوتے ہوئے غلامان حسین ع و اولاد زہرا ع سمجھتے تھے ۔ خود بیبی نے کبھی خود کو مادر حسنین شریفین نہ کہا۔ آپ کا مزار جنت البقیع میں ہے جوار مزارہائے بیبی صفیہ و عاتکہ عمات رسول پاک ۔ ام البنین ع
بیبی ام البنین ع جب تک زندہ رہیں امام حسین کو یاد کرتی رہتیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here