جمہوریت بہترین انتقام!!!

0
145
ماجد جرال
ماجد جرال

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بار کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے اگرچہ یہ بات انہوں نے اس وقت محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد فوجی جرنیلوں کے ممکنہ طور میں اس حادثے میں شامل ہونے کے شک پر کاروائی کے حوالے سے جاننے کے لیے میڈیا نمائندگان کی جانب سے اٹھائے گے سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہی تھی، مگر یوں لگتا ہے کہ اس کے بعد پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں نے اس فقرے کو اپنی سیاسی زندگی کا بنیادی اصول مان لیا۔ پہلے پاکستان تحریک انصاف کی بات کرتے ہیں جو آج کل اسٹیبلشمنٹ کی چکی میں پس رہی ہے، انتخابی نشان واپس لینے سمیت(جو کہ واپس مل ہی جائے گا)کئی طریقوں سے انتقامی کاروائیوں کے زد میں ہے، خصوصا امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، دوسری جانب جماعت کے مقبولیت بھی کم نہیں مگر اس کے باوجود یہ خدشہ پایا جا رہا ہے ان انتقامی حربوں کا مقصد یہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف موجودہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل نہ کرے، مگر بات 2018 کی کرنا بھی ضروری ہے،، خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ایک ایم پی نے اسلام آباد میں مجھے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو جیت کی گارنٹی فوجی جرنیل دے رہے ہیں، میں نے اس بات کا جب ثبوت مانگا تو موصوف ایم پی نے کہا کہ میرا نتیجہ دیکھ لینا، واقعی انتخابات کے بعد وہ صاحب ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے لیکن اس سے بڑھ کر بھی جو بات اس وقت مشہور ہوئی وہ عمران خان کا مرحوم عامر لیاقت سے پوچھنا ہوا کہ جناب آپ کس طرح جیت گئے، جس پر عامر لیاقت کا جواب بھی کافی مشہور ہوا کہ جس طرح باقی جیتے ہیں۔
2018 میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے رہنماں امیدواروں کو جس طرح اٹھایا گیا، مقدمات بنائے گئے اور ووٹ بینک پر جس طرح ڈاکہ ڈالا گیا آج وہی ڈرامہ دُہرایا جا رہا ہے مگر سکرپٹ میں نام پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کا سیاسی انتقام جمہوریت کے ذریعے لینے کی یہ روش اگرچہ پاکستان کی سیاست کے لیے نقصان دہ ہے مگر یوں لگتا ہے کہ جیسے واقعی جمہوریت کے بہترین انتقام ہے کہ معقولے کو عملی طور پر سیاست میں اپنا لیا گیا ہے۔2018 میں مسلم لیگ نون بھی مقبولیت کے انتہا پر تھی اور ان کو اپنی ہار دیکھ کر جو دُکھ ہوا تھا لگتا ہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کو مقبولیت کے انتخاب پر پہنچا کر اسی طرح گرا کر اس دکھ کا احساس کروانا ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here