تفسیر سورت بقر قسط !!!

0
160
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین کرام آپ سب کی خدمت میں سید کاظم رضا کا السلام علیکم و رحم اللہ و برکاتہ ،،،،
آج تفسیر کے ساتھ ہے اپنے استاد کا ایک خاص عمل آپ کی نظر کرونگا جس کو کرنے سے آپ دشمن اور بد خواہ لوگوں کے عتاب سے محفوظ رہ سکیں گے ،یہ عمل ایک حصار کی مانند ہے اور عوام کے اسرار پر تفسیر کے آخر میں مختصر بیان ہوگا ،عمل میرا نہیں میرے استاد کا ہے لیکن اس کی تصدیق کافی پریشان حال لوگوں نے کی ہے ۔
تفسیر : سور البقرہ : تفسیر : صراط الجنان : آیت 168۔
قارئین کرام سے درخواست ہے ،گھنٹوں نیٹ پر اپنا وقت بیکار میں برباد کرنے کے ایک دس منٹ ایسی پوسٹس بھی پڑھا کریں ۔ہم ہفتہ وار ایک دو آیات مع ترجمہ اور تفسیر بغور پڑھیں گے تو ہمارے علم و عمل میں کافی اضافہ ہوگا۔شکریہ ۔ اللہ پاک ہم سب کو قرآن مجید پڑھنے اور سمجھنے کی اور اس پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین ۖ۔
تفسیر : سور البقرہ : تفسیر : صراط الجنان : آیت 168 : ترجمہ : کنزالعرفان: اے لوگو ! جو کچھ زمین میں حلال پاکیزہ ہے اس میں سے کھاو اور شیطان کے راستوں پر نہ چلو ، بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔ تفسیر : صراط الجنان: { جو کچھ زمین میں حلال پاکیزہ ہے اس میں سے کھاو ۔مشرکین نے اپنی طرف سے بہت سے جانوروں کو حرام قرار دیا ہوا تھا ،اسکے متعلق یہ آیت نازل ہوئی کہ زمین میں پیدا شدہ چیزیں اللہ تعالیٰ نے حلال کی ہیں اور لوگوں کے نفع کیلئے ہی انہیں پیدا کیا ہے لہٰذا صرف ان چیزوں سے بچو جنہیں اللہ تعالیٰ نے خود منع فرما دیا اور جن چیزوں سے اللہ تعالیٰ نے منع نہیں فرمایا وہ سب حلال ہیں۔
اللہ تعالیٰ کی حلال کی ہوئی چیزوں کو حرام قرار دینا کیسا ہے؟ اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی حلال کی ہوئی چیزوں کو حرام قرار دینا اس کی رزاقِیت سے بغاوت ہے مسلم شریف کی حدیث ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو مال میں اپنے بندوں کو عطا فرماتا ہوں وہ ان کے لیے حلال ہے اور اسی حدیث میں ہے کہ میں نے اپنے بندوں کو باطل سے بے تعلق پیدا کیا پھر ان کے پاس شیاطین آئے اور انہوں نے لوگوں کو دین سے بہکایا اور جو میں نے ان کے لیے حلال کیا تھا اس کو حرام ٹھہرایا۔حلال و طیب رزق سے کیا مراد ہے؟ حلال و طیب سے مراد وہ چیز ہے جو بذات ِ خود بھی حلال ہے جیسے بکرے کا گوشت ، سبزی ، دال وغیرہ اور ہمیں حاصل بھی جائز ذریعے سے ہو یعنی چوری ، رشوت ، ڈکیتی وغیرہ کے ذریعے نہ ہو۔
رزق حلال کے فضائل اور حرام رزق کی مذمت :
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here