نئے سال کا ایجنڈا!!!

0
50
Dr-sakhawat-hussain-sindralvi
ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی

دیکھتے ہی دیکھتے سال گزر گیا ۔ گزشتہ سال میں کئی ہمارے پیارے اللہ کو پیارے ہوگئے ۔ اللہ طریق رحمت کرے ۔ 2023 کا سال بڑی یادیں چھوڑ گیا ۔ معصوم بچوں کی لاشوں کو میڈیا کی آنکھ سے تڑپتے دیکھا ۔ ظلم کی انتہا دیکھی ۔ انسان کو درندوں سے زیادہ انسان کے خون کا پیاسا دیکھا ۔ چادر و چاردیواری کی بے حرمتی دیکھی ۔ خوش قسمت عبادت و ریاضت میں مصروف رہے اور بدقسمت گناہ میں ۔ ثواب کمانے والے نیکیاں کرتے رہے جبکہ شرارتی مستوجب عذاب گرد انے جاتے رہے ۔ اللہ نے ہمیں توفیق دی ہم نے سینکڑوں درس کہے جنمیں دروس خارج (فقہ و اصول ، اجتہاد کورس)دروس قرآن و حدیث و اخلاق شامل تھے ۔ سینکڑوں مجالس پڑھیں، بیسیوں محافل پڑھیں۔
سینکڑوں غریبوں کی ماہانہ کی بنیاد پر داد رسی کی اور کروائی ۔ پورے سال میں نہ کوئی نماز قضا ہوئی نہ کبھی تلاوت قرآن یا تہجد کا ناغہ ہوا، الحمد للہ بیسیوں لوگ کنورٹ ہوئے ۔ بیسیوں کالم لکھے ، بیسیوں نکاح پڑھے تو بیسیوں جنازے بھی پڑھے ۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ سال بھر خیرات میں گزرا ۔ اللہ بچائے،بیسیوں بچوں کو ختم قرآن کرایا ، سنڈے اسکول چلائے ۔ مراکز دین میں جاروب کشی کی ، بیسیوں جمعہ پڑھائے سینکڑو ں جماعتیں کرائیں ۔ یتیموں و بیوگان کی خدمت کی ۔ علما و طلبہ کی خدمت کی ۔ اس سال میں پانچ نئی کتابیں چھپیں، پورے قرآن کا ترجمہ مکمل ہوا ۔ اللہ کریم 2024 کو بھی ہم سب کیلئے برکت کا سال قرار دے ۔ رزق و مال میں برکت ہو ۔ شراعدا و حاسدین سے محفوظ رہیں ۔ اللہ توفیق دے حقوق خالق و مخلوق ادا کریں۔ مرحومین کی مغفرت ہو۔ رزق وسیع عطا ہو۔ مریضوں کو شفا ملے ، بے روزگاروں کو روزگار ملے، آپکے ہمارے گھر آباد رہیں۔
قارئین! 2024 کیلئے ایک لائحہ عمل بنائیے ۔ نمازیں وقت پر ادا کیلئے ۔ روزانہ قرآن پڑھئے ۔ کسی کا دل نہ دکھایئے ۔ کسی کو اذیت نہ دیجئے ۔ رزق حلال کمائیے اور مالیات کا حق ادا کیجئے ۔ تربیت اولاد میں غفلت نہ برتیں۔ لوگوں کو خوش کرنے کیلئے اللہ کو ناراض نہ کیجئے ۔ چھوٹوں سے شفقت اور بڑوں کا احترام کیجئے ۔ والدین کا احترام کیجئے ۔ مرحومین کو یاد کیجئے،خوش اخلاق رہئے ۔ وقت کے پابند ہو جائیے ۔ سچ کو وطیرہ حیات بنا لیجئے ۔ جھوٹ سے دوری اختیار کیجئے ۔ خوف خدا اور خدمت خلق کو زندگی کا حصہ بنا لیں ۔ علم و عمل کے شیدائی بن جائیں ۔ شیاطین انس و جن سے دور رہیے۔ حج و عمرہ و زیارات کا قصد کیجئے اور خوشیاں بانٹتے بد دعاں سے بچئے۔
کامیابیاں قدم چومینگی
اللہ حامی و ناصر ہو آمین
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here