ماں ایک نعمت !!!

0
5
رعنا کوثر
رعنا کوثر

انسان کو دنیا میں انواع واقسام کی نعمتیں حاصل ہیں ان ہی نعمتوں میں سے ایک نعمت ماں ہے۔ ایک ماں کا پیار حاصل کرنے کیلئے ان لوگوں سے پوچھیں جن کو یہ نعمت حاصل ہے یہ ایسی نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ میں اس لحاظ سے خوش نصیب ہوں کے میری ماں میرے ساتھ رہتی ہیں۔ اب وہ نہایت ضعیف اور ناتواں ہوچکی ہیں مگر ان کا خاموشی سے ایک جگہ رہنا بھی گھر کو بہت بابرکت بناتا ہے۔ اندر ایک خوشی اور توانائی رکھتا ہے۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب میری والدہ کی صحت اچھی تھی پھر بھی ان کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کرنے کا وقت کم ملتا تھا۔ 10مئی کو جب کے مدرز ڈے تھا میں نے سوچا کے اتوار تو مصروف رہے گا ہفتہ نو مئی آرام سے بیٹھ کر امی جان سے باتیں کی جائیں۔ ہم سب والدین سے بہت باتیں کرتے بھی ہیں تو وہ کوئی ہلکی پھلکی باتیں نہیں ہوتی ہیں اپنے مسائل کا ذکر، ان کی بیماری کا حال احوال بچوں کے مسئلے یہ سارے ذکر کرکے ہم بھول جاتے ہیں کے عام انداز میں ہنی خوشی سے بات چیت کریں۔ میں نے سوچا امی سنے بس باتیں کروں۔ ہلکی پھلکی باتیں ہوتی رہیں بہت ساری ایسی باتیں جو میں بھول چکی تھی۔ بہت سارے لوگوں کی باتیں جنہیں یاد رکھنے کا وقت نہیں ملتا۔ نہ کوئی پریشان کرنے والی بات نہ کام کام کا شور نہ جاب کی سیاست نہ بچوں کی شکایت یہ سب عام باتیں ہیں جو اکثر لوگ کرتے رہتے ہیں۔ اور ہم پرسکون ہونے کی جگہ اکثر لوگوں سے باتیں کرکے اور بھی بے سکونی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ مگر ماں کی آواز میں قدرت نے ایسا جادو رکھا ہے کے تمام ٹینشن اس کی آواز سن کر ہی دور ہوجاتا ہے۔ کہاں کے اس سے آرام سے بیٹھ کر بات کرنا کوئی دکھ سکھ بھی شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہے نہ ہی صرف ان کی بیماری سے متعلق کچھ پوچھنا ہے بیس جا کر اپنی اماں کے پاس بیٹھ جائیں۔ ہر کام ہر پریشانی ہر بچے کے بارے میں سوچنے کی بجائے صرف آرام اور اطمینان سے دنیا جہاں کی ہلکی پھلکی باتوں سے آغاز کریں۔ آپ کی اماں بھی بہت سارے ٹینشن سے نکل جائیں گی جن سے وہ گزرتی رہتی ہیں اور آپ بھی بہت سارے غموں سے دور ہوجائیں گے اگر سال میں چار دفعہ بھی آپ نے اپنی زندگی کے چار پانچ گھنٹے صرف اپنی یہاں یا پیاری امی جان کے نام کردیئے۔ تو آپ کی سال بھر کی تھکن دور ہوجائے گی۔ صرف دکھ سنانے کیلئے ہی اپنی ماں کو تلاش نہ کریں نہ ہی رف ان کے دکھ اور بیماریاں سننے کے لئے ان سے رابطہ کریں بلکہ کبھی کبھی صرف دو دوستوں کی طرح ٹائم گزاریں خوب اچھی باتیں کریں اگر ان میں ہمت اور طاقت کی کمی ہے۔تو ان کے ساتھ ان کے کمرے میں ٹائم گزاریں اگر ان میں ہمت ہے تو کوئی اچھی سی فلم ان کے ساتھ دیکھنے چلے جائیں۔ کسی پارک میں چلے جائیں اور بس اچھا سا وقت گزاریں۔ پرانی اچھی باتیں نہیں نئی اچھی باتیں سنائیں خود بھی سکون میں رہیں گے۔ اور آپ کی ماں بھی سکون میں ہوں گی۔ باتوں ہی باتوں میں آپ کو بہت کچھ حاصل ہوگا۔
٭٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here