حج بیت اللہ کی سعادت!!!

0
26
Dr-sakhawat-hussain-sindralvi
ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی

قارئین! الحمد للہ 2024 کے حج کا ویزہ لگ گیا ہے اور ٹکٹ بھی ایشو ہو گیا ہے۔ اللہ کریم ہر مومن مسلمان کو حج بیت اللہ کی سعادت نصیب فرمائے۔ اللہ سے درخواست گزار ہوں کہ وہ میری لغزشوں سے درگزر فرمائے۔ کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور سفر حج کو بلا خطر فرمائے۔ سفر حج ایک روحانی سفر ہے۔ اللہ کی حاضری کے رجسٹر میں نام کا آنا بھی ایک سعادت ہے۔ اس سے قبل آخری بار 2019 میں حج کیا تھا پھر دودسال کورونا کے باعث۔ ایک سال ایجینٹ کی نااہلی اور ایک سال آنکھوں کے معالجہ کے باعث نہ جاسکا ۔ اب کچھ حج مشکل سے مشکل ہوتا جارہا ہے مہنگا سے مہنگا ہو رہا ہے۔ حرمین جانے کی بھی پابندیاں لگ رہی ہیں۔ پہلے حج میں یاد ہے ٹکٹ لی تھی اور چل دیے۔ حرم مدینہ کے قریب گھروں میں رہائش کیلئے کمرے مل جاتی تھے اور مکہ میں بھی سستے داموں رہائش مل جاتی تھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے رہائش مہنگی ہونے لگی اور ٹکٹس بھی بہت مہنگی ہو گئیں ۔ کچھ ہمارے ایجینٹوں نے حج مہنگا کر دیا ہے۔ بہر حال پھر بھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں ! الحمد للہ باقر العلوم کارواں لاہور نے ہمیں ویزے بھیج دیے ہیں اور سسٹر راشدہ حسین نے ٹکٹس ایشو کر دیں۔ ہم باقر العلوم والوں کے شکر گزار ہیں ۔ ان شاللہ اپنے گناہ بخشوانے اور حاجیوں کی جوتیاں و سامان اٹھانے کی غرض سے ہمارا مقدس سفر پانچ جون کو شروع ہوگا اور پچیس جون کو اختتام پزیر ہوگا۔ اس بار زندگی میں پہلی مرتبہ سیدھے مکہ مکرمہ جاینگے پہلے ہمیشہ مدینہ سے آغاز ہوتا تھا اب کے مدینہ پر اختتام ہوگا۔ جحفہ کی میقاتی پر سے احرام کی نیت ہوگی۔ پہن جدہ ہی سے لیا جائگا ظاہرا ۔تلبیہ کے ساتھ ہی عمر تمتع کا آغاز ہو جائیگا۔ طواف و دورکعت نماز، سعی صفا و مروہ وتقصیر کے ساتھ ہی تقصیریں معاف ہو جائینگی۔ اللہ آئندہ تقصیروں سے بچائے۔ پھر چند دن عزیزیہ شریف میں قیام رہے گا یہ وہ وفادار محلہ ہے جسکا طواف بعد از طواف کعبہ ہر حاجی کو خواہ نہ خواہ کرنا ہی پڑتا ہے۔ ہمارے کارواں سالار علامہ رائے ظفر علی اور رائے اطیب مہدی نے اپارٹمینٹس کی بجائے ہوٹل کا اہتمام کیا ہے۔ 165حجاج کے قافلہ میں پاکستان و امریکہ سے کافی علما و دلیل الحجاج ہم سفر ہونگے ۔ جنمیں علامہ وسیم عباس بو ترابی اور مولانا آغا مختار حسین ثقفی سر فہرست ہیں ۔ اس رہائش عزیزیہ کے باعث دوران بیتوت منی آسانی رہے گی۔ یوم ترویہ احرام حج پہن کر راہیء عرفات ہونگے ۔ جہاں حضرت آدم ع و حوا ع کا مقام ملاقات بھی جبل الرحمت پر موجود ہے۔ وہاں وقوف یوم عرفہ کے بعد مزدلفہ روانہ ہونگے وہاں شب گزارینگے ۔ 70 کنکریاں شیاطین کو مارنے کیلئے چنی جائینگی ۔ صبح نحر منی روانہ ہو جائینگے۔ جہاں بڑے شیطان کو کنکریاں مارینگے۔ قربانی ہوگی اور مکہ جا کر اعمال مکہ بجالائینگے ۔ جبکہ بیتوتہ بھی ہوگا اگلے دو روز تینوں شیاطین کو کنکریاں ماری جائینگی۔ بارہ کی ظہر کے بعد منی سے واپسی ہوگی اور اسطرح طواف النسا کے ساتھ حج تمام ہوگا ۔ پھر زیارات مدینہ کیلیے روانگی ہوگی جبکہ زیارات مکہ تو کر چکے ہونگے۔ کچھ دن آقا کی نگری میں رہ کر زیارات رسول اسلام ص و آل رسول ع کے بعد 25 جون کو بشرط زندگی نیو یارک واپسی ہو جائیگی۔ اگلے کالم میں مناسک حج اور مقدس مقامات کی وج تسمیہ کا ذکر کرونگا۔ تمام قارئین ہمیں دعاں میں یا رکھیں اور ہم ان انہیں یاد رکھینگے،ان شاللہ
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here