وہ فرانس جہاں آئے روز گستاخی قرآن اور گستاخی رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم ہورہی تھی وہاں کے سائنس دانوں کے دل میں ایک نیا ڈر جاگ گیا ہے کہ 1400 سال پہلے دیا گیا حضور اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم کا آخری خطبہ حج آواز کی لہروں کی شکل میں آج بھی فضا میں موجود ہے جسے ریکارڈ کرکے یکجا کرکے دنیا کے سامنے لایا جائے گا،اب سوچنے والی بات یہ ہے کہ اچانک فرانس کے ماہرین کو یہ درد کیوں اُٹھا ؟ظاہر ہے اسکے پیچھے دجالی ذہن کام کررہا ہے۔ یہ جانتے ہیں!
محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم کا نام امت محمدی کے لیئے عشق کابحرالکاہل ہے سادہ لوح مسلمانوں کو جب یہ پتہ چلے گا کہ وہ اپنے محبوب نبی محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم کی آوز سانس اور ٹیکنالوجی کی بدولت سن سکتے ہیں تو خوشی سے اچھل پڑیں گے اور پھر فتنہ کا نیا در کھل اٹھے گا نہ جانے کس دجالی کی آواز کو دنیا میں رسول محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم کی آواز کہہ کر پیش کردیا جائے نعوذ بااللہ
اور یاد رکھیے یہ سلسلہ رکے گا نہیں آگے جاکر یہ دجالی فتنہ صحابہ کرام کی آواز کو فضا سے ریکارڈ کرنے کا دعوی کرسکتا ہے اگر یہ اتنے سچے ہیں تو اپنے مر کھپے ہوئے لیڈران،نانا ،دادا اور اپنے اجداد کی آوازوں کی لہروں کو ڈھونڈیں مسلمانوں سے دور رہیں تو بہتر ہے اور مسلم اُمہ سے گزارش ہے اس متوقع دجالی فتنے کو پہچانیں اور کسی قسم کی گمراہی میں مبتلا نہ ہوں،آج کے مسلمان نما لبرلز گمراہ کرنے کی کوشش کریں گے کہ سانس سے ہر چیز ممکن ہے تو ایسا کچھ نہیں یہ اور ان جیسے فتنے ابھی اور آنے والے ہیں ہمارا کام ہے ایسے تمام فتنوں سے ن نسل کو بچایں اور تمام لوگوں کو دجالی فتنوں سے بچنے کے لیے آگاہی فراہم کریں۔
٭٭٭