قارئین وطن!ملک آگ میں جل رہا ہے دو نادیدہ لوگوں کی وجہ سے جرنل عام منیر اور چیف جسٹس قاضی کی وجہ سے سائوتھ ایشیا میں اتنا کچھ ہو گیا ہے لیکن مجال ہے ان دو لوگوں پر اس کا ذرا بھر بھی اثر ہو ،یہ عمران خان کے خوف سے اتنے ڈرے ہوئے ہیں کہ اس کے بغض میں اندھے ہو چکے ہیں لیکن میں ان کے اندھے پن سے زیادہ 24کروڑ عوام کو مورد الزام ٹھہراتا ہوں کہ پاکستان کو جلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور اپنے حق میں کھڑے ہونے والے کے ساتھ کھڑا ہونے کے بجائے چپ ہیں کیسے لوگ ہیں ہم ظلم بھی سہتے ہیں اور بغاوت نہیں کرتے اور یہ دو لوگ جانتے ہوئے کہ ایک دن مقافات عمل کا بھی ہوتا ہے کتنے کتنے منعم اس جہاں سے گزر گئے اور سب کو حساب دینا ہے پاکستان میں ماشل لا لگانے والے ان قبروں میں پڑے ہیں سب سے بڑا ثبوت ضیاالحق کا ہی دیکھ لیں نواز شریف جو اس کا بغل بچہ تھا آج اس کی برسی پر ایک لفظ خیر کا اس کے منہ سے نہیں نکلا خیر نواز شریف تو ایک مطلب پرست شخص تھا اور ہے لیکن خود اس کے بیٹے اعجاز الحق نے بھی اپنے باپ کے بارے کوئی خیر کی بات نہیں کی جرنل عاصم اور قاضی تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے حکومت کسی کی سدا نہیں رہتی جتنا مرضی ظلم ڈھا لو آخر میں شکست تم لوگوں کی ہوگی ۔
قارئین وطن! جس دن سے فیض حمید اور کچھ برگیڈئیرز کی گرفتاری کا شوشہ اٹھا ہے سرکاری مال پانی پر چلنے والے بڑے بڑے نامور اتجزئیہ نگار کے جب وی لاگ دیکھو اور سنو تو ایسی ایسی شہ سرخیہ لگاتے ہیں مثلا عمران خان ختم فیض نے اس کے خلاف گواہی دے دی ہے بس اس پر اب آرٹیکل لگنے والی ہے ایسی ایسی مایوسیاں پھیلانے میں مشغول ہیں کے ان کی تجزیہ نگاری پر شرم آتی ہے _ مزا تو تب ہے کہ جرنل عاصم اگر تم میں ٹھوڑی سی بھی غیرت ہے تو سب سے پہلے یہ جو چوروں لٹیروں اور غاصبوں کو قوم پر مسلط کیا ہوا ہے ان سے پاکستان کو پاک کرو پھر عمران اگر قوم کا مجرم ہے تو اس کو سزا دو لیکن عمران کے ساتھ تو تم کس جرم کا ویر ہے کھل کر بتا کہ اس نے تم کو جرنل باجوہ سے کہ کر آئی ایس آئی کے ہیڈ کے عہدے سے الگ کروایا – اب ذرا جرنل باجوہ کی اور دوسرے جرنلوں کی کرتوتوں سے بھی پردہ فاش کرو پھر ہم تمھاری پاک دامنی کو مانے گے ۔
قارئین وطن! آج پتا چلا ہے کہ تمام مذ ہبی جماعتوں نیبلکہ ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے علما کرام نے مردود قاضی کے خلاف اس کے ناموس رسالت کی بے حرمتی کرنے پر شدید مظاہرہ کیا ہے اور اس پر ڈاکوں راج بھی خاموش رہا اب وقت آ گیا ہے کہ عوام آٹھ کھڑی ہو اور یہ جو فیض حمید کا ڈرامہ لگایا ہوا ہے اور سرکاری تجزئیہ نگاروں کی فرسودہ بیان بازی کے خلاف کہ عمران کی سیاست دفن ہوگئی ہے اور اس کی جماعت کے کارکنوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی روا رکھی ہوئی ہے باہر نکل کر اس ظالم نظام کے خلاف آواز بلند کریں اور پاکستان کو جرنل عاصم اور قاضی کی آگ میں جلنے سے بچائیں قائد اعظم نے پاکستان ایک زندہ قوم کے لئے بنایا تھا نہ کہ چوروں اور ڈاکوں کے راج کے لئے پاکستان زندہ باد۔
٭٭٭