علم الحروف :-

0
7
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین کرام آپکی خدمت میں سید کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے کچھ عرصہ دل و دماغ کافی پریشان رہا ہر انسان کی طرح کوء بھی لکھاری کوء بھی طالبعلم کوء بھی پروفیسر یا استاد اس دور کی معاشی مشکلات کو کسی نہ کسی طرح جھیل رہا ہے اکثر تو سوچا کہ ہمیشہ کیلئے روحانی علوم پر لکھنا ہی بند کردیا جائے لیکن کیا کیجئے کہ جب حکم موجود ہے علم حاصل کرنے کا اور مولا علی کا قول کہ علم بانٹو اس سے بڑھے گا تو تمام مخالفتوں اور الزامات کے باوجود آپکی خدمت کی جاتی رہیگی ۔۔۔
علم روحانیات ایک ایسا باب ہے جب سمجھ آتا ہے تو ذندگی شروع کرنے ذندگی گزار چکا ہوتا ہے سالہا سال کی مشقت و جستجو کتابیں پڑھنا اس لائن کے لوگوں سے رابطہ کرلو ایسا لگتا ہے انسان اول روذ کی طرح خالی ہے اور سیکھ رہا ہے خیر پہلی سیڑھی اس علم میں استعمال ہونے والے حروف ہیں ۔آج حروف کی اقسام کا تزکرہ ہوگا یہ عملیات یا جنتریوں کی عام کتب میں آپکو مل جائیگا کن حروف کا تزکرہ ہورہا ہے ۔علمائے حروف نے حروف کو بنیادی چار عناصر میں تقسیم کیا ہے جوکہ بادی آتشی آبی اور خاکی ہیں کسی انسان کے نام کا پہلا حرف اس شخص کے نام پر بڑا اثر انداز ہوتا ہے آپ کسی بھی انسان کے نام کا پہلا حرف جان کر اس کی شخصیت کے بارے میں پیش گوء کرسکتے ہیں اس کو جان سکتے ہیں اس کا مزاج کیسا ہے بہرحال یہ ظنی علم ہے اور اس میں آپکا تجربہ و مشاھدہ وقت کے ساتھ جتنا بڑھے کا اتنا ہی آپکو اس کی گہراء کا علم ہوتا جائیگا ۔ اب آپ کو ان حروف اور انکے عناصر کے ساتھ ترتیب وار بیان کیا جاتا ہے ان حروف اور چارٹ کو محفوظ رکھیں اس سے قبل کء اقساط پر مشتمل سلسلہ شروع کیا تھا جو علم فلکیات پر تھا ہر قسط کا قاری اس بابت پڑھ کر علوم فلکیات پر بنیادی معلومات سیکھ سکتا تھا بالکل اس ہی طرز پر یہ آپکے لیئے بہت ضروری ہے اس کالم کا محفوظ رکھیں تاکہ آپکو سمجھ آسکے اور آپ آنے والی اقساط سمجھ سکیں!
آتشی حروف : ا ھ ط م ف ش ذ
بادی حروف : ب و ی ن ص ت ض
آبی حروف : ج ز ک س ق ث ظ
خاکی حروف : د ح ل ع ر خ غ
کس عنصر سے کسی شخص کا نام شروع ہوگا اس عنصر کا مزاج اس شخص کی طبعیت پر غالب ہوگا اور اس میں نظر آئیگا اس سے متعلق مثبت و منفی آپ جان سکتے ہیں یہ تمام عربی حروف ہیں اگر کسی نام چندریگر ہو تو کیونکہ چ ابجد کا حصہ نہیں اسکا نعم البدل ج لیا جائیگا اگر کسی کا نام الف سے شروع ہوا مثلا انعام تو نام پڑھ کر فوری معلوم ہوجائیگا ابتدا آتشی حرف سے ہوء ہے آتشی حرف میں پہلا حرف ہی الف ہے آتشی حرف سے شروع نام والا آتشی مزاج ہوگا اس میں تیزی ہوگی جوش ہوگا قائدانہ صلاحیت قدرتی طور پاء جائیگی حوصلہ مندی ولولہ خیزی انکی فطرت میں پاء جائیگی یہ کھوجی قسم کے ہوتے ہیں ڈٹ جانے والے ہوتے ہیں منفی بات کی جائے تو جلد باز ثابت ہوتے ہیں انتہاء بے قرار ثابت ہوئے ہیں چاہتے ہیں فوری انکی بات سنی جائے اس پر عمل کیا جائے امراض میں اکثر دل کی تکالیف اور خون سے منسلک بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں ضد انکی بہت بری ہوتی ہے خوشامد پسند ہوتے ہیں سرکشی اور بغاوت پسند افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا تو وہ آتشی ہی تھا !
اس موضوع کا اہم پہلو موافق حروف ہیں کون سے حروف دوست ہیں اور کون سے دشمن آتشی مزاج کی دوستی بادی اور خاکی کے ساتھ ہوتی ہے آبی حروف کے یہ دشمن ہوتے ہیں یا ایک دوسرے کے مخالف ہوتے ہیں یہ عنصری اعتبار سے ہوتا ہے ۔
بادی حروف ۔ بادی حروف سے شروع ہونے والے افراد کے نام کا مزاج بادی ہوگا مثلا ب سے بابر اگر کسی کا نام ہوا تو انکی مثبت خصوصیات آذادی کے دلدادہ مزاج جدت پسندی کی جانب مائل ہر چیز انکو ٹاپ آف دا لائن چاہئیے ہوتی ہے سیر سیاحت کے شوقین موقع شناس جو وقت کو بھانپ کر اس سے فوری فائدہ اٹھائیں تجربہ کاری نت نئے سیکھنا علوم سیکھنا وغیرہ منفی خصوصیت انکی فطرت میں بے وفاء بہت جلد چینل بدل لینا راستہ بدل لینا رخ پھیر لینا غیر مستقل مزاجی کسی کام کو ٹک کر نہ کرنا بلکہ تبدیلی ماحول گھر کام آج ڈاکٹر بننا چاہئیں گے پھر انجیئنرنگ کی جانب رجحان ہوجائیگا پھر کان کنی کو ترجیح دیں گے یہ ٹک کر بیٹھنے والے نہیں ہوتے ان کے موافق باد و آب کے حروف ہوتے ہیں خاکی حروف سے انکی مخالفت ہوتی ہے جسے دشمنی بھی کہا جاسکتا ہے یا مخالف حروف اور ان کے ساتھ انکا نباہ بہت مشکل ہوتا ہے یا تو زندگی لڑتے گزرتی ہے یا نوبت طلاق و علیحدگی تک جا پہنچتی ہے !
آبی حروف :-جن لوگوں کا نام آبی حروف سے شروع ہوگا ان کی مثبت خوبیاں یا مزاج آبی ہوگا سنجیدگی اور بردبار طبعیت ہونا ٹھنڈے رہنا غصہ جلد نہ آنا بلکہ غصہ برداشت کرنا لوگوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنا امن پسند و صلح جو ہونا خوش کلام ہونا انتہای امن پسند ہونا کوء ایسی بات نہ کرنا جس سے لڑاء جھگڑا ہو یا بڑھے یہ سب باتیں ان کو منفرد بناتی ہیں لیکن
منفی خصوصیات بہت سرد مزاج ہونا یہ لوگ بہت جلد لوگوں سے انکی حیثیت و عہدہ دیکھ کر مرعوب ہوجاتے ہیں حاکموں کے سامنے انکی گھگی بندھ جاتی ہے عموما بذدل واقع ہوتے ہیں اور بیچ منجدھار چھوڑ بھاگ کھڑے ہوتے ہیں یہ اچھے لیڈر نہیں بن سکتے بلکہ حاکموں کی چمچہ گیری کرنا پسند کرتے ہیں انکی موافقت آبی خاکی و بادی حروف کے افراد یا مزاج سے ہوتی ہے انکا دشمن آتشی حروف والے افراد یا ناموافق ہوتے ہیں یا تو مشکل سے بنتی ہے یا پھر علیحدگی ہوجاتی ہے ۔
خاکی حروف : خاکی حروف سے شروع ہونے والے افراد کا مزاج یا طبعیت خاکی ہوتی ہے یہ مستقل مزاج ہوتے ہیں انتہاء سخت جان مشقت سے نہیں گھبراتے حقیقت پسندی کے شیداء ہوتے ہیں عمل اور زور بازو پر بھروسہ رکھنے والے ہوتے ہیں عموما تنہاء پسند ہوتے ہیں اور لوگوں پر تنقید کردیتے ہیں کوء بات دل میں نہیں رکھتے ! انکی منفی خصوصیات پر بات کی جائے تو وہ بھی بڑی مزیدار ہے یہ انتہا پسندی یعنی طبعیت میں کٹر پن رکھنے والے ہوتے ہیں وہ ایک جملا بولا جاتا ہے پٹھان کا ایک بات ! بس اس قسم کے لوگ یہ خاکی مزاج ہی ہوتے ہیں ان میں روکھا پن بہت ہوتا ہے کوء مہمان آجائے تو ساتھ اپنا کھانا بھی لائے وہ یہ توقع نہ کرے انکی خاطر مدارات ہوگی بے جا تنقید انکا خاصہ ہوتا ہے آپ اچھے کام کرو اس میں کیڑے یہ نکال کر دکھا دینگے ان کے موافق مزاج و حروف آتش آب و خاک ہیں جبکہ بادی حروف سے یہ دشمنی رکھتے ہیں یا ان کی موافقت مشکل سے ہوپاتی ہے
آخری بات اس کالم کی محترم قارئین کرام یہ سب علمی طور پر لکھا گیا مزاجا کون کیسا رہیگا عموما تو کافی حد تک درست ہوتا ہے لیکن اس میں حتمی کو بات کرے تو وہ ممکن نہیں ہے آج کا کالم انتہاء بنیادی باتوں پر مشتمل ہے لوگ عام طور پر رشتہ و شادی کرتے وقت ایسے سوالات کرتے ہیں یا جاننا چاہتے ہیں ذندگی کیسی گزرے گی بہتر ہو کسی صاحب علم سے مکمل زائچہ دونوں کا بنوائے اور فیصلہ کرے اگر ان سب علوم سے اطمینان نہیں ہورہا تو استخارہ کرالیں اس پر عمل کریں امید ہے یہ سب آپکی ذندگی کیلیے معاون ثابت ہوگا ۔
میری دعا ہے آپ سب شادی شدھ جوڑوں کے مابین محبت ہو سکھ و سکون اور قلبی خوشی ملے عزت ملے ترقی ملے دعائوں میں بہت اثر ہے تدبیر کے ساتھ آپ دعا کریں گے تو نتائج ان شا اللہ اچھے ملیں گے اس کے ساتھ ہی ایک ہفتہ کی اجازت ملتے ہیں اگلے ہفتے
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here