توہمات اور اس کا بیان !!!

0
39
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین کرام آپکی خدمت میں سید کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے قدیم توہمات اور شگون میں کچھ ایسے ہیں جو جدید سائنس کے دور میں بھی مکمل طور پر پورے اترتے ہیں البتہ ایسی توہمات کی کمی نہیں جنکا کوئی سر پیر نہیں لیکن جس دور میں انٹرنیٹ نہیں تھا اور لوگ آجکل کی طرح ایک دوسرے سے بے خبر نہ تھے جب ملاقاتیں عام تھیں خوشیاں مل کر منائی جاتی اور دُکھ بھی بانٹے جاتے تھے ،ہمارے نوجوان اکثر ایسی باتوں کا مذاق اُڑاتے نظر آتے ہیں اور لکھا پڑھا طبقہ بھی جو اپنے علاوہ کسی کو خاطر میں نہیں لاتا قدیم دور میں تخم پاشی میں چاند کی تاریخوں کا خیال رکھا جاتا تھا ان کے خیال کے مطابق اگر مخصوص چاند کی تاریخ پودے کی تخم پاشی کیلئے مناسب نہ ہو تو بیج نہیں اُگیں گے !!
البتہ قدیمی طور پر مستعمل اس بات کی تائید کسی نہ کسی طرح سائنس نے کی ہے اور جب کینیڈین سائنسدان قطبی روشنیوں کے بارے میں تحقیقات کررہے تھے تو انہوں نے مشاہدہ کیا کہ ان میں سرائیت کرجانے کی قوت زیادہ ہے چناچہ انہوں نے چند بیجوں کو پولرائزڈ روشنی کی آزمائش کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ بعض قسم کے بیجوں پر روشنی کا اثر بہت زیادہ پڑتا ہے اب اس تحقیق کو قدیمی توہم پرستی سے جوڑا جائے تو یہ درست ثابت ہے کیونکہ وہ خود روشن نہیں لیکن سورج سے ضیا کرتی ہے ۔نہ صرف اس چھاپ کو جو مشرقی سمجھی جاتی ہے مغرب میں بھی انتہاء توہم پرست ہستیاں گزری ہیں جو نامور بھی تھیں آج بھی موجود ہیں کچھ سامنے آجاتی ہیں کچھ پس پردہ رہتی ہیں انگریز عالم ڈاکٹر سیموئل جانسن کو وہم تھا اگر وہ راستہ چلتے کسی روشنی کا کھمبہ چھونے سے رہ جائے تو حادثہ ہوگا اور جب بھی انھوں نے کھمبہ چھونے سے گریز کیا تو انہیں حادثہ پیش آیا !!غالبا یہ ان کی زبردست اعتقاد اور قوت ارادی کا کرشمہ تھا، مشہور برطانوی سپہ سالار کچز بلی سے مختلف شگون لیتا تھا اگر اہم کام کے موقع پر کوئی بلی اس کے کمرے میں جاتی تو دنیا کا یہ نامور انسان اس کام کو کچھ عرصے کیلئے ملتوی کردیتا تھا ۔دنیا کا مشہور فاتح نپولین فال اور شگون کے بغیر کوئی کام نہ کرتا تھا ،ماضی کا انقلابی لینن جس نے دنیا میں بیداری کی ایک لہر پیدا کی کسی بڑے کام سے قبل ایک مخصوص پرندے کو دیکھ نہ لیتا تو کام شروع نہ کرتا!
پاک و ھند کے چند مخصوص شگون :-
اگر کوئی شخص کسی کام سے باہر جائے اور اسکا دامن کسی رنگ سے رنگ جائے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے وہ سفر تھوڑی دیر کیلئے ملتوی کردینا چاہئے !کام پر جاتے وقت دائیں پائوں پر ٹھوکر لگنا منحوس ہے !اگر کوئی انسان یا حیوان بائیں جانب سے آکر سامنے سے سیدھے ہاتھ کی جانب چلا جائے تو کسی ضروری کام کیلئے آگے بڑھنا موقوف کردینا چاہئے لیکن داہنی جانب سے راستہ کاٹنا اچھا شگون ہے !اگر راستے میں چوہا ، خچر ، ننگے سر آدمی یا کوئی بیمار نظر آئے تو برُا شگون ہے !کسی بڑے کام پر جاتے ہوئے دودھ ، دہی ، غلہ ، پانی نظر آنا مبارک ہے کام پورا ہوگا !راستے میں جنازہ کو دیکھنا اچھا شگون ہے !گھر سے باہر نکلتے ہی مٹھائی نظر آئے تو اچھا شگون ہے !ہوا کا دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کی جانب چلنا برا شگون ہے !بالکل ایسے ہی ہفتے کے ایام ان کی تواریخ پر بھی پورے احکام و توہمات موجود ہیں ہفتے کے کچھ ایام مبارک اور کچھ منحوس تصور کیئے جاتے
اتوار : سعد ہے گھر سے نکلتے وقت کوء سرخ رنگ کی چیز یا بچہ نظر آئے تو مبارک ہے جبکہ نحس لڑکی ، ناقابل سواری چوپایہ ، یا سیاہ رنگ کی کوئی چیز
سوموار :- سعد ہوتا ہے سفید کاغز ، کپڑا یا مرد ضعیف کو دیکھنا جبکہ نحس بوڑھی عورت نیلے رنگ کے کپڑے کو دیکھنا
منگل :- سعد بھورے رنگ کے کسی پرندے کو دیکھنا سیاہ رنگ کی اشیا یا نوجوانبمرد کو دیکھنا جبکہ نحس بندر ، کنواری لڑکی ، کتے زرد رنگ کے ایسی چیزوں کو دیکھنا
بدھ :- سعد لکھنے پڑھنے کا سامان کاغذ یا لکھے پڑھے شخص کو دیکھنا جبکہ نحس جاھل عورت وحشی پرندہ یا سبز رنگ کی چیز دیکھنا
جمعرات :- سعد باہر جاتے وقت سواری کے چوپائے ، بوڑھے مرد یا زرد کاغذ کو دیکھنا مبارک ہے جبکہ نحس نوجوان عورت ، کبوتر ، مرغی یا اودے رنگ کی چیز کو دیکھنا نحس سمجھا جاتا ہے
جمعہ :- سعد نابالغ خوبصورت عورت ، زرد رنگ کے کپڑے یا کبوتر مرغی وغیرہ پالتو جانوروں کو دیکھنا مبارک شگون ہے جبکہ نحس کسی آوارہ لڑکے ، وحشی پرندے یا خاکی کپڑا دیکھنا نحس ہے
ہفتہ :- سعد مرد نوجوان ، یا سیاہ رنگ کا کپڑا دیکھنا اچھا شگون ہے جبکہ نحس عورت سرخ رنگ کا کپڑا دیکھنا نحس ہے
اعضا کے پھڑکنے کا شگون :-
آنکھ سیدھی پھٹکے تو ملازمت ملے نفع ملے بائیں پھڑکے تو تہمت لگے بیوی سے تکرار ہو
آبرو سیدھی پھڑکے تو نفع ہو بائیں پھڑکنے پر مال بے مشقت ملے
بازو دایاں پھڑکنا تو دوست سے ملاقات ہوگی بایاں بازو پھڑکے تو قرض ادا ہوگا
بغل سیدھی پھڑکنا کوء خوش خبری ملے الٹی بغل گفتو منزلت میں اضافہ ہو
سینہ / پستان دایاں پھڑکے تو فکر و پریشانی لاحق ہوگی بایاں پھڑکنے پر فرزند کی جانب سے خوشی یا فرزند ملے یا اس سے خوشی و استراحت ملے
پیٹ پھڑکے تو آرام و راحت ملے
حاملہ عورت کی پنڈلی پھڑکے تو بیٹا پیدا ہو پہلوئی راست پھڑکے گا تو نقصان ہوگا
تلوا پھڑکے تو بیرون ملک خوشی کی بڑی خبر ملے سر پھڑکے تو امید بر آئے ، قلب پھٹکے تو رنج و غم کی علامت ہے
دائیاں کان پھڑکے تو تو غیر متوقع منافع ملیگا سیدھا گال پھڑکنا نحس ہے بری خبر سننے کو ملے بائیں ہتھیلی پھڑکے تو روپیہ خرچ ہوگا آمدنی سے زیادہ خرچ بڑھ جائیگا دائیں ہتھیلی پھڑکے تو مال ملے بانڈ و لاٹری نکلے گی
ان احکام کے علاوہ فالنامہ نظامیہ اور فالنامہ ترابی اور فالنامہ دانیال فالنامہ اندلس کے نام سے بھی کتب میں کچھ حروف کے چارٹ ملے ہیں جن پر انگشت رکھ کر نتائج اخذ کیئے جاتے ایک اور طریقہ جو رمل سے متعلق ہے اس میں کچھ اشکال چھکے نما مکعب پر درج ہوتیں ان کو پھینک کر نتائج اخذ کیئے جاتے جرمن مشھور منجم و ماہر روحانیات ہر فریڈرک یارڈنز کا بھی ایک فالنامہ ہے اور وہ ھندی ویدک آسٹرالوجی قسم کا ایک فلکیاتی نقشہ کی مدد سے اس پر انگلی رکھ کر نتیجہ اخذ کیا جاتا تھا،ان توہمات کی دنیا میں رہتے انسان نے نہ صرف دن تاریخ مقام سے ملنے والے سامنے آنے والے حیوان انسان سے نتائج اخذ کرنا شروع کیا بلکہ انسانی خدوخال سے علم قیافہ پر بھی کام کیا چہرے کی ساخت سے نتائج اخذ کرنا سوال پوچھنا جواب دینا یا یقین کرلینا یہ سب ہمیشہ سے معاشرے میں شامل رہا اور آج بھی موجود ہے
ایک طریقہ عدد کا بھی ہے اور پیدائش کے دن سے زائچہ بناکر انسانی حالات کا اندازہ کرنا بھی جبکہ کچھ لوگ عدددوں پر یقین کرتے ہیں اور لاٹری و سٹہ کے چکر میں بھی ان کیلئے فیثا غورث جو علم اعداد کا بڑا ماہر گزرا ہے آج بھی اس کے بنیادی فارمولے رائج ہیں اس نے ایک طریقے میں جسم و روح اور عقل کی تثلیث کو قسمت کے اردو یعنی ایک سو سے ضرب دیکر زندگی کے تمام نشیب وفراز اور کائنات کی تمام اشیا کو تین سو میں بند کردیا تھا اور تین سو کے مختلف حصوں کی مختلف خاصیتیں بیان کیں اس کے بعد دس سے ضرب دیکر ایک ہزار تک یہ تعداد پہنچاء اور جدول حاصل کی اور اسکی تشریحات کیں اب میں ان تشریحات مکمل طریقوں پر سیر حاصل گفتگو کروں تو اخبار تو چھوڑ بڑے ناول نما کء جلدیں چھپ جائیں یہی وجہ علمی نکات چیدہ چیدہ بیان کرکے آسان فہم الفاظ لکھ ڈالتا ہوں اب جس کے نصیب میں جتنا ہوگا وہ سمجھ جائے گا اور سیکھ لیگا ان شا اللہ
اس کے ساتھ ہی مجھے آپ اجازت دیں اگلے ہفتے پھر کسی موضوع پر آپکے سامنے حاضر ہوتا ہوں اللہ پاک سے دعا ہے ہر کلمہ گو اول تو توہمات سے بچے اسکے نقصانات سے بھی اور جتنے بھی انسان ہیں ان کو اچھے شگون و توہمات ملیں اور اس کے ثمرات برے وقت بری گھڑی سے اللہ انسانوں کو محفوظ فرمائے آمین
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here