پر درود بھتیجے ہیں اے ایمان والو تم بھی اس عظمت والے نبی پہ درود اور خوب سلام بھیجو محترم سامعین: آپ اگر احکامات شریعت میں غور فرمائیں تو آپ کو اندازہ ہوگا درود وسلام کتنی عظیم عبادت ہے آپ دیکھیں اللہ نے نماز پڑھنے کا ہمیں حکم دیا لیکن وہ خود نماز نہیں پڑھتا ،روز و رکھنے کا ہمیں حکم دیالیکن وہ خود روز نہیں رکھتا۔حج کرنے کا ہمیں حکم دیا لیکن وخود حج نہیں کرتا لیکن جب باری تاجدار انبیاء اور امام الانبیاء پہ درود بھیجنے کی آئی تو فرمایا اے کائنات والو اللہ اور اس کے فرشتے مصطفی جان رحمت پہ درود بھیجتے ہیں، ایمان والو تم بھی اس نبی مکرم پہ درود اور خوب سلام بھیجو۔ اب آپ خود فیصلہ فرمائیں کتنے بدبخت ہیں وہ لوگ جو آج درود پڑھنے پر بھی جھگڑتے ہیں ہم تو اس امام کے ماننے والے ہیں جس نے ایک دوبار نہیں بلکہ کروڑوں بار درود پاک پڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا !
کعبہ کے بدرالدّجی تم پہ کروڑوں دُرود
طیبہ کے شمس اضحیٰ تم پہ کروڑوں درود
شافع روز جزاتم پہ کروڑوں درود
دافع جملہ بلاتم پہ کروڑوں دُرود
جانُ ودل اَصفیاتم پہ کروڑوں دُرود
آبُ وگل انبیا تم پہ کروڑوں دُرود
یہاں ایک بات نہایت قابل غور ہے سیدی حضرت ضیاء الامت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں جب درود کی نسبت اللہ کی طرف ہوگی پھر اس کا معنی یہ ہوگا کہ اللہ فرشتوں کی بھری محفل میں اپنے محبوب کریم کی تعریف وثنا کرتا ہے میں ایک ایمان افروز ارشاد نبوی سے اپنی گفتگو سمیٹنا چاہوں گا۔ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ آقا علیہا لسلام کی خدمت میں عرض کرتے ہیں یارسول اللہ میں آپ پر کثرت سے درود پڑھتا ہوں آپ ارشاد فرمائیں کتنا پڑھوں فرمایا جتنا تم چاہو عرض کی حضور چوتھائی حصہ درود پڑھ لوں فرمایا درود بڑھا لو تو تمہارے لئے بہتر ہے عرض کی حضور نصف حصہ درود پڑھ لوں فرمایا۔ درود بڑھا لو تو تمہارے لئے بہتر ہے۔عرض کی اے پیارے آقا دو تہائی حصے درود پڑھ لوں فرمایا درود بڑھاو تو تمہارے لئے بہتر ہے۔ جب یہ سنا تو عرض کرنے لگے حضور اگر یہ بات ہے تو میں سارا وقت ہی درود پاک پڑھنے کے لئے مقرر کرلیتا ہوں یہ سن کر آقا علیہ السلام نے فرمایا اگر تم ایسا کرو تو یہ درود تیرے سارے کاموں کیلئے کافی ہوجائے گا اور تیرے گناہ بخش دیئے جائیں۔میں درود وسلام کی کون کون سی عظمت آپ کو سنائوں علماء فرماتے ہیں۔۔درود پاک گناہوں کا کفارہ ہے۔درود پاک سے عمل پاک ہوجاتے ہیں۔درود پاک پڑھنے والے کیلئے فرشتے رحمت کی دعائیں کرتے ہیں۔درود پاک پڑھنے سے درجے بلند ہوتے ہیں،درود پاک تنگدستی کو دور کرتا ہے۔درود پاک پڑھنے والے سے لوگ محبت کرتے ہیں اور سب سے بڑھ کر درود پاک پڑھنے والا اللہ اور اس کے محبوب کا محبوب بن جاتا ہے دعا ہے اللہ رب العزت ہم سب کو کثرت سے درود وسلام پڑھنے والا بنائے اس مرکز محبت ضیا الاسلام کمپلیکس کو تا صبح قیامت آباد رکھے۔
آمین۔۔وماعلیناالاالبلاغ المبین
٭٭٭