خاندان کی اہمیت !!!

0
145
رعنا کوثر
رعنا کوثر

خاندان کی اہمیت !!!

اس دنیا کو اللہ تعالیٰ نے ایسا بنایا ہے کے جب تک چلتی رہے گی دنیا سے انسان رخصت ہوتے رہیں گے اور نئے انسان نوازئیدہ بچوں کی صورت میں اس دنیا میں آتے رہیں گے۔ یہ پیارے بچے دنیا کی رونق کا سامان ہیں ان کی پیدائش آج کل والدین کے لئے بہت تھوڑی مشکلات بھی لے کر آتی ہے پہلے تو زمانے میں بچوں کی پیدائش خاندان میں اضافے کا نام تھا خاندان بڑھتے رہتے تھے اور لوگ خوش رہتے تھے بچے ایک دوسرے کے بہن بھائی کے کپڑے جوتے پہن کر گھر میں اٹھے جو پکا ہے اس کو کھا کر بڑے ہو جاتے تھے والدین ان کو سرکاری سکول بھیج کر پڑھا بھی لیتے تھے مگر میں والدین ان بچوں کو پڑھا لکھا کر سکول کی تیاری کراتے تھے یا پھر چچا ماموں خالہ پھوپھی کوئی نہ کوئی مدد کر دیتا تھا بڑے بہن بھائی چھوٹے بہن بھائی کو پڑھا دیتے تھے۔ اور یوں زندگی رواں دواں رہتی تھی والدین کو پیسے کے لحاظ سے کمی بھی ہوجاتی تھی خوشحال لوگوں کو تو ایسا مسئلہ بھی درپیش نہیں آتا تھا۔ اور یوں سب خوش ہوکر درجن بھر بچے بھی پال لیتے تھے بڑے بن بھائی برسر روزگار ہو کر چھوٹوں کو سنبھال لیتے تھے اور چھوٹے ان کے بچوں کی پرورش میں ان کا ہاتھ بٹاتے تھے یوں آنے والے بچے بہت خوشی سے سب کے ہاتھوں ہی چل کر بڑے ہو جاتے تھے مگر اب حالات بدل چکے ہیں۔ تین سے زیادہ بچے یہ سوچنے پر مجبور کردیتے ہیں کے ان کو کیسے پالا جائے۔ ان کی پڑھائی کا خرچا کیسے پورا ہوگا۔ ان کی دیکھ بھال کون کرے گا۔ مائیں اگر کام کر رہی ہیں تو بے بی سٹر بہت مہنگی ہیں ڈے کیئر اور پرائیویٹ سکول بہت مہنگے ہیں سب سے مشکل کام بچوں کی دیکھ بھال کے لئے کسی اچھی آیا کا انتخاب ہے۔ کوئی بڑا بھی بچوں کی دیکھ بھال کے لئے فارغ نہیں ہوتا۔ خالہ ماموں الگ اپنی پڑھائی کے بوجھ تلے دبے ہوتے ہیں۔ ایسے میں لوگ دن بدن یہ سوچنے پر شاید مجبور ہوں کے بچے ایک یاد وہی اچھے لیکن میں امریکہ میں یہ دیکھ کر بہت متاثر ہوئی کے بے شمار نوجوان والدین ایک یا دو بچوں سے مطمئن نہیں ہیں۔ وہ اپنے بچوں کے لئے زیادہ بہن بھائی چاہتے ہیں۔ اور ہر طرح کا ملک لے کر چار بچے بھی کر رہے ہیں اور محنت بھی کر رہے ہیں جاب کر رہے ہیں گھر کو سلیقے سے رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ٹائم کو دیکھ بھال کر استعمال کر رہے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ وقت نکال رہے ہیں اور بچوں کو بہت اچھی تربیت دے رہے ہیں۔ بڑے بچوں کو تیار کر رہے ہیں کے وہ چھوٹے بچوں کا خیال رکھیں چھوٹوں کو تمیز سکھا رہے ہیں تاکے وہ بڑے بہن بھائی کو تنگ نہ کریں میں امریکہ میں ایسے گھرانے دیکھ رہی ہوں۔ اور ایسے نوجوان والدین کو بہت مبارکباد دیتی ہوں جو نہایت اچھی طرح ایک بڑی فیملی کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ اور دوسروں کو بھی ہمت دلا رہے ہیں۔ خدا ان کی ہمتوں کو اور حوصلوں کو جوان رکھے آمین اور یہ ہمیشہ خاندان کی اہمیت کو سمجھیں۔
٭٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here