ِِِصد افتخار!!!

0
76
ڈاکٹر مقصود جعفری
ڈاکٹر مقصود جعفری

عالمی شہرت یافتہ ممتاز شاعر اور کئی شعری مجموعوں کے مصنف طاہر حنفی صاحب کی درجِ ذیل سطور میرے لئے باعثِ صد افتخار ہیں،
خرد کی گتھیاں سلجھا چکا ہوں
مرے مولا مجھے صاحب جنوں کر
در دشتِ جنونِ من، جبریلِ زبوں صیدے
یزداں بکمند آور اے جراتِ مردانہ
علامہ اقبال کے یہ دو شعر مجھے ڈاکٹر مقصود جعفری کے تازہ شعری مجموعہ شورشِ جنوں کی وصولی پر یاد آ گئے ۔ نصف صدی سے زائد عرصے سے خاک نشین پر اپنی محبتیں نچھاور کرنے والے استاد اور لگ بھگ تین درجن سے زائد کتابوں کے مصنف Maqsood Jafri کا یہ تازہ مجموعہ کلام شورش جنوں جمعرات کی شام گئے موصول ہوا۔طبی قدغنوں کے باعث جمعہ کو نماز سیقبل سرسری نظر ڈالنے کا موقع مل گیا،ڈاکٹر صاحب کو مجموعے کی بہت مبارک۔ دو غزلیں پہلی ہی قرات میں پسند آئیں ۔ ان میں سے چند اشعار پیش کرتا ہوں۔طبیعت کی مکمل بحالی پر کچھ لکھنے کی کوشش کروں گا۔
مانگا ہے جو بھی رحمت باری سے مل گیا
کیسے کہوں کہ میری دعا میں اثر نہیں
تاریک راستوں کے مسافر ہیں سرنگوں
کیسا سفر ہے جس میں کہ زاد سفر نہیں ؟
یہ زندگی تو جعفری اک ڈھلتی چھاں ہے
عمر گریز پا سے کسی کو مفر نہیں
مری شاعری میں بغاوت رہے گی
مرے خون میں بھی حرارت رہے گی
تمہیں چھوڑ کر ہم کہاں جی سکیں گے
ہمیں تو تمہاری ضرورت رہے گی
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here