پاکستان زندہ باد!!!

0
119
سردار محمد نصراللہ

قارئین اور عزیزان وطن! آجکل تو وطن کی سڑکیں اور گلیاں برسات میں ڈوبی ہوئی ہیں اور دوسری جانب فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اس کی بنائی ہوئی فارم 47کی جعلی حکومت اور اس کی کمرومائیز عدلیہ نے جبر کے پہاڑ توڑے ہوئے ہیں- بظاہر دیکھنے میں تو سب اچھا کی آوازیں گونج رہی ہیں لیکن ملک کی زبو حالی بتا رہی ہے کہ کچھ اچھا نہیں ہے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خان کو جعلی مقدمات میں ملوس کرکے اور اس کے ہر کیڈر کے رہنماں اور کارکنوں کو جیلوں میں رکھ کر چین کی بانسری بجائی جا رہی ہے افسوس کہ ہماری عدلیہ جس کا کام ہے انصاف دینا لیکن وہ تو جعلی حکمرانوں کی غلام بنی ہوئی ہے یو تو ہر دور میں بد بو دار ججوں کی کھیپ رہی ہے لیکن اتنی بھی کمزور اور غلازت میں لوتھڑی ہوئی نہیں تھی جتنی آج ہے – ملک کا ہر ذی شعور طبقہ اس پریشان حالی کا شکار ہے کہ کب قوم بیدار ہوگی اور کب ان مردار خور حکمرانوں سے نجات ملے گی – یہ تو بھلا ہو سوشل میڈیا کا کہ عوام کو جرنل اور اس کے گماشتوں کی حرکتوں کا علم ہو رہا ہے ورنہ انہوں نے عجیب و غریب پیکا جیسے قانون بنا کر اور مرضی کے جج بٹھا کر ہر سوچنے اور بولنے والوں کی زبانیں بند کرنے کی کوشش کی ہوئی ہے -ٹاٹ اینکروں کا یہ حال ہے کے اپوزیشن کی آواز کو دبا کر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ صحافت اور ابلاغ عامہ کی بہت خدمت کر رہے ہیں لیکن ان کو پتا ہونا چائیے کہ اس سے پہلے بھی جرنلوں اور ان کی گماشتہ حکومتیں رہیں ہیں جن کا اب نام و نشان بھی نہیں ملتا – بونا وزیر اعظم اور اس کی کاغذی کابینہ سمجھتی ہے کہ عمران خان کو صدا قید میں رکھ کر وہ عوام پر حکومت کر سکیں گے یہ ان کی بھول ہے عوام جاگے گی اور ضرور جاگے گی –
قارئین اور عزیزان وطن! جرنل عاصم اور اس کی ڈمی حکومت تو عمران خان کے بیٹوں سے اتنی خوفزدہ ہے کے جیسے سلمان اور قاسم نے اپنے باپ سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ہے شہباز اور اس کے حواریوں کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں کبھی وہ کہتے ہیں کہ جیسے ہی بچے پاکستان اتریں گے ان کو گرفتار کر لیا جائے گا آپ اس سے حکومت کی بھکلاہٹ کا اندازہ لگا سکتے ہیں جو ابھی بچوں کے آنے کے ارادے سے اتنی خوف زدہ ہے اور اگر وہ آجائیں تو ان کا کیا حال ہو گا عمران کا جیل میں ایک ایک دن اس کی ثابت قدمی کا ثبوت ہے کہ وہ نواز شہباز کی طرح بھگوڑا نہیں ہے بلکہ پاکستان کا مرد آہن ہے جو عوام کی امنگوں کا ترجمان ہے اور انشالہ عاصم اور کاغذی حکومت بہت جلد عوام کے غیض و غذب کا نشانہ بننے والی ہے اور عمران دوبارہ اپنی عوام کے درمیان ہو گا۔
قارئین اور عزیزان وطن! پاکستان کونسل مسلم لیگ کی مجلس عاملہ کا اجلاس ورچوئیل میری صدارت میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہوا جماعت نے جرنل عاصم اور شہباز کو اپنے عہدوں سے سبکدوش ہونے کا مطالبہ کیا اور فوری صاف اور شفاف الیکشن کی ڈیمانڈ کی اس کے علاوہ سردار نصراللہ نے ریزولوشن پیش کیا کے جیسے ہمارا ابدی مخالف ہندو جو اٹھتے بھیٹتے جے ہند کہتے نہیں تھکتے ہمیں بھی چاہیے کہ نیشلزم کو زندہ کرنے کے لئے ٭ پاکستان زندہ باد٭ کا نعرہ بلند کرنا چاہئے ہم کو چاہئے کے ہم جب بھی کسی سے ملیں ہمیں پاکستان زندہ باد کہ کر ایک دوسرے سے مخاطب ہوں مایوس قوم کو جگانے کے لئے بہت ضروری ہے کہ ہم بھی پاکستان زندہ باد کہنے کی عادت ڈالیں پاکستان زندہ باد پاکستان زندہ باد!
٭٭٭

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here