قارئین اور عزیزان وطن! پاکستان زندہ باد۔ سب سے پہلے میں امجد نواز شاہ صاحب جنہوں نے آدمیوں کا تقریباچار سو بقول نیو یارک پولیس پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جمع کر کے اپنے قائد عمران خان کے حکم کو بجا لاتے ہوئے ٹائم اسکوئیر 42 اسٹریٹ پر بھر پور مظاہرہ کا اہتمام کیا اور خواتین کو لیڈ کر کے ڈاکٹر شاہد چغتائی کی بیگم آمنہ شاہد نے اپنا کردار ادا کیا اور اپنے لیڈر عمران خان صاحب سے وفا داری کا ثبوت پیش کیا مظاہرہ میں شامل ہر مرد و زن مبارک باد کے مستحق ہیں اللہ کرے ان کی بیرون ملک جہاں ایک ایک منٹ ڈالروں کے حساب سے چلتا ہے ان کی یہ محنت رنگ لائے اور ہمارے فارم فیلڈ مارشل جرنل عاصم منیر صاحب کے شعور کے پردے کھول دے کہ آپ اور آپ کی سپاہ کا کام محازوں پر ہے نہ کہ پاکستان کی عوام کی دھڑکنوں عمران خان کو قیدِ ناحق میں پابند کرنا اور 25 کروڑ عوام پر فارم 47 کی حکومت مسلت کرنا اللہ آپ کو اپنے پیش رو جرنلوں کے انجام سے محفوظ رکھے آمین ۔
قارئین اور عزیزان وطن! امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کہ امریکہ پاکستان میں تیل کے ذخائیر کھودنیمیں مدد کرے گا اور اسکے لئیامریکہ سے تیل نکالنے والی ٹیم بھی روانہ کریں گے بقول میاں فرخ بل گیٹس کہ امریکی موصوف کو علم نہیں پاکستانی قوم کا تیل تو 78 سالوں سے نکل رہا ہے اوپر سے ٹرمپ نے یہ پکھ لگا کر کہ وقت آنے پر بھارت پاکستان سے تیل خریدے گا ہماری بدمعاشیاں کو خوش کر دیا ہے لیکن ہندوستانیوں کے آنسوں نکال دیے ہیں۔ ہندوستانیوں کا کہنا ہے ٹرمپ کے خیالی بیانات فقط ہمیں بلیک میل کرنا ہے ذرائع بتاتے ہیں کہ فیلڈ مارشل صاحب جلد ایک اور لنچ یا ڈنر کرنیکے لئے ٹرمپ صاحب کی مزید خوشنودی حاصل کرنے کے لئے تشریف لا رہے ہیں بقول ہنری کیسینجر ہماری دشمنی بڑی خطرناک ہے لیکن دوستی اس سے بھی زیادہ خطر ناک ہے اور ہماری امریکہ سے 78 سالہ دوستی یہی بتاتی ہے !
تمھاری زلف میں پہنچی تو حسن کہلائی
وہ تیرگی جو میرے نامہ سیاہ میں تھی
کبھی ہم مجاہد ہیں تو کبھی دہشت گرد ، 1965 کی جنگ 1971 کا بحری بیڑا اور جب جب ہمیں ضرورت پڑی امریکہ بادشاہ بادشاہ ہی رہا اس سے بڑی مثال کیا ہوگی کہ پی ٹی آئی نے بڑی امیدیں لگائیں تھیں کہ جیسے ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار سنبھالے گا عمران پر اڈیالہ کے دروازے ٹوٹ جائیں گے کہ وہ اپنے دوست کے لئے ایک دبکا مارے گا اور فارم 47 کی حکومت مجبور ہو کر عمران کو رہا کر دے گی عزیزان وطن امریکہ کا صدر جو کوئی بھی ہو اس کو امریکہ کا مفاد عزیز ہوتا ہے دوستی نہیں اس کے نزدیک فیلڈ مارشل عزیز ہے کہ اس کے ہاتھوں میں امریکی انٹرسٹ کی کنجی ہے اور جب تک وہ ہمارے مفاد کو مدِ نظر رکھتا ہے ہمیں کسی اور کی ضرورت نہیں اور جب اس کی ضرورت ناکارہ ہو جائے گی ضیاالحق کی داستان زندہ ہے ۔ کاش ہمارے مقتدراں ٹرمپ کی نئی چالوں کو سمجھ سکے اور پاکستان اور 25 کروڑ عوام کے مفاد کو عزیز جانیں ۔
قارئین اور عزیزان وطن! ٹرمپ نے پاکستان میں تیل کے ذخائر کا ذکر کر کے کوئی نئی بات نہیں کی ہے اللہ کے فضل سے ہمارا بلوچستان خاص طور پر ایران کے قریب ہمارے بوچستان کا حصہ تیل کے ذخائر سے مالا مال ہے جس کو اس وقت کے شہنشاہ ایران رضا شاہ پہلوی کی دھمکی کی وجہ سے نکالا نہیں گیا اب جبکہ ریجن کی جگرافیائی صورت حال بدل گئی ہے امریکہ کی سوئی ہوئی پاکستان کے قدرتی وسائل پر قبضہ کی خواہش جاگ گئی ہے بس ہمیں ہمت کرنے کی ضرورت ہے –
قارئین اور عزیزان وطن! بھارت کے سنجیدہ پتر کاروں اور وی لاگروں کی چیخ و پکار کے مودی اور اس کے چال بازوں کی سندوری چار روزہ جنگ نے ہندوستان کی عسکری طاقت کا بھرم بحر ہند میں ڈبو دیا ہے میرا جذبہ پاکستانی مجھ کو خوشیوں کے سمندر میں اچھال رہا ہے مودی نے بہار کا الیکشن جیتنے کے لئے پہلگام ڈرامہ رچا کر ہنداوستان کی ساکھ کو ملیامیٹ کر دیا ہے جس نے پاکستان کی کمزور حکومت پر دنیا کے دروازے کھول دیے ہیں اور پوری دنیا ہماری ائیر فورس کے گن گا رہی ہے اللہ کرے ہماری خوشیاں اسی طرح بحال رہیں پاکستان زندہ باد۔
٭٭٭












