سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد کا قبضہ! !!

0
68
کامل احمر

آپ کے پاس آئی فون ہے ہر صبح آپ فون کھولتے ہیں تو آپ کو چونکا دینے والی خبریں ملتی ہیں۔ یہ کون لوگ ہیں ان نامعلوم افراد کا جانا ضروری نہیں ان کا اصل مقصد اپنے نمبر بڑھانا ہیں تاکہ انکو سوشل میڈیا، فیس بک یا TIPTOP سے رقم ملتی رہے۔ ان میں وی لاگر بھی ہیں اور کچھ لوگ سڑکوں پر کھڑے ہو کر مائک آپ کے منہ پر گھسا کر سوال کرتے ہیں۔ کچھ ایسی سنسنی خیز کہانیاں ادھوری چھوڑ کر کہتے ہیں کمنٹ میں دیکھیں یہ جو کوئی بھی ہیں پاکستان اور ہندوستان کی بے کار اور فضول آبادی کے ہرکارے ہیں۔ جو پیسے کی تلاش میں آپ کے فون کو ہائی جیک کر رہے ہیں۔ ایک اور عذاب کچھ بے ایمانوں نے پھیلا رکھا ہے اور آپ کا ای میل بھرا ملتا ہے ہم نے اپنے دوست سے پوچھا کیا تمہارے ساتھ بھی ایسا ہے جواب تھا چار پانچ سو لوگ ہیں ان میں، وہ ہیں جو آپ کے گھر کا، کاء کایا گھر کی توڑ پھوڑ کا انشورنس دیتے ہیں۔ وہ کچھ ایسا ہوتا ہے۔ اگر آپ سینئر شہری ہیں تو کار کا انشورنس19ڈالر ہے۔ اور گھر کا انشورنس90ڈالر ماہانہ ہے آپ نے جاننا چاہا تو آپ کی پوری تاریخ پوچھ لینگے۔ نام، تاریخ پیدائش، ای میل، پتہ اور سوشل سیکیورٹی نمبر۔ آخر میں جواب ملے گا کوئی آپ کو کال کرے گا مطلب یہ کہ یہ کوئی لفنگا انٹرنینٹ پر کسی کو بٹھا کر معلومات لے لیتا ہے اور یہ معلومات سینکڑوں دوسرے کھڑکی، چھت، کواڑ باتھ روم بنانے والوں پر پہنچا دیتا ہے اور پیسے بناتا ہے۔ طرح طرح سے یہ شیطان لوگ فیس بک کر پوسٹ کرتے رہتے ہیں ایسے بھی پوسٹ کرتے ہیں جیسے اگر آپ65سال سے زیادہ ہیں تو فیڈرل گورنمنٹ آپ کو3سے4ہزار ڈالر ماہانہ دے گی، یا آپ کی چھت نئی پڑوا دیگی یا سولر نظام کے تحت25ہزار ڈالر دے گی۔ ان کو روکنا آسان نہیں نہ ہی کوئی قانون بنایا ہے ریاست یا فیڈرل نے۔ اب دوسری جانب ان لفنگوں کا احاطہ کریں۔ صبح فون کھولا تو یہ تہلکہ انگیز خوشخبری پڑھنے کو ملی۔ ” پاکستان نے اسرائیل پر حملہ کردیا اور حملہ کرکے اُسے تباہ کردیا۔ پی سی بی کی طرف سے سرفراز احمد چیف سلیکٹر منتخب سرفراز کی سلیکشن پر آپ کس قدر مطمئن ہیں۔ رائے دیں یہ بھی کہ(محمد عامر(بالر) نے ٹیم میں واپس آنے کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کی درخواست پر وہ پی سی بی واپس آجائینگے۔ ایک خبر ڈالی کسی نے کہ نیویارک کی گورنر ہوچل گھر کے مالکان کو400ڈالر کا چیک دینگی۔ ساتھ ہی ایک اور خبر کہ ڈونلڈ ٹرمپ تمام شہریوں کو2025 کاSTIMULUS چیک دینگے۔ایسا کچھ نہیں ہو رہا ہے۔ پاکستانی ٹیم فائنل میچ ہار گئی اور اب جتنے نکمے اور ناکارہ کھلاڑی ہیں انکے ساتھ پریس کانفرنس ہو رہی ہیں۔ صائم ایوب میں کوئی ایسا چارم ہے کہ وہ انٹرویو دیتے دیتے تھک گیا ہے۔ ادھر بابراعظم اور رضوان کا بتنگڑ بنا رکھا ہے۔A-Iکی مدد سے جس کی تصویر چاہیں کسی کے ساتھ بھی جوڑ کر سرخی لگا دیتے ہیں۔ ملاحظہ ہو محسن نقوی اور رضوان کی تصویر کے اوپر لکھا گیا !”محسن نقوی نے رضوان کو کپتانی کا کہہ دیا رضوان نے ان شرائط پر کپتان بننے کو کہا کہ ”وہ ٹیم خود سلیکٹ کرے گا، عاقب جاوید کی ڈیمانڈ نہیں چلے گی۔ خود ٹیم کا اچھا برا سوچونگا۔ نتیچے لکھا تھا ”رضوان نے درست کہا یا غلط رائے دیں۔ حارث رئوف کی بوگس بالنگ لیکن سوشل میڈیا پر چھایا رہا ان ہی لفنگوں کی پوسٹ سے لکھا تھا حارث رئوف ڈرامہ بازی کرتا رہا۔ ایک اور زبردست چھوڑی کسی نے یہ بھی A-I کا کمال تھا کہ عاصم منیر بریف کیس کھولے ڈونلڈ ٹرمپ کو نایاب اور قیمتی معدنیات دکھا رہے ہیں۔ اور اس کے ساتھ انگریزی اور اردو میں لکھا ہے ”گزشتہ ماہ پاکستان نے نایاب اور قیمتی معدنیات کی پہلی کھیپ امریکہ میںUSSM (امریکی ادارے) کو روانہ کی۔ جس کا وزن دو ٹن سے کم تھا اس میں تانبا، اینٹو موخی(ANTIMONY) اور نیوڈیمیئم(NEODY MIUM) شامل تھے۔ فنانشل ٹائمز، مطلب اخبار کی خبر ہے۔ سوال پھر اٹھتا ہے یہ کون افراد ہیں اور اگر میں تو یہ اپنی روزی اسی طرح کماتے ہیں۔ اور یہ ہی لوگ ہیں جو عمران خان کی ضمانت دو سال میں چار چھ دفعہ کر چکے ہیں۔
ایک اور صاحب ہیں جنہیں فکر ہے نوبل پرائز کون جیتے گا اور انہوں نے35سے زیادہ افراد کے کی فہرست بھی ڈالی ہے۔ اور تصاویر بھی۔ ان میں ڈونلڈ ٹرمپ نہیں ہیں جن کے لئے پاکستان کے وزیراعظم کوشش کر رہے ہیں۔ وہ اب صدر ٹرمپ کے ساتھ بیٹھ کر پوتر ہوچکے ہیں پاکستان میں آرمی نے پروپیگنڈہ آفس کھول رکھا ہے۔ جو صبح وشام بھونکتا ہے اور غلیظ باتیں کرتا ہے مثلاً فوج کو برا بھلا کہنے والوں کے دو باپ ہیں، یہ ریٹارڈ فوجی ہیں ان میں ایک ریٹارڈ جنرل ہے جو فیس بک اورTIK TOK پر آکر کہتا ہے۔ کہ اردو ہندوستان میں انگریز لے کرآیا کہ وہ پنجابی کو آپس میں ملنے نہ دے یہ آدمی ایک دم بے وقوف ہے۔
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ان سے کیسے چھٹکارا ہو۔ ہر کوئی اپنے دل کی بھڑاس نکال رہا ہے اور ہر پوسٹ کو خراب کر رہا ہے کہ آج صبح کسی نے فون کیا غلطی سے فون اٹھا لیا کوئی انڈین یا پاکستانی تھا فرمایا ہم آپ کوMEDICARE کے تحت بہت کچھ دلا سکتے ہیں جس کا علم آپ کو نہیں ہمارا جواب تھا ”ہمیں کچھ نہیں چاہیئے اور آپ ہمیں کچھ نہیں دلا سکتے اور نہ ہی ہم کسی فراڈ میں مبتلا ہونا چاہتے ہیں۔
کچھ مزیدار پوسٹ بھی پڑھنے کو ملتی ہیں جیسے آج چیف آف آرمی اسٹاف کیس حیثیت سے دنیا کے دورے کر رہے ہیں اور سوٹ کیس میں زمینی وسائل اٹھا کر پھر رہے ہیں۔
ویسے دن بھر آپ صدر ٹرمپ کو دیکھتے اور سنتے رہیں اور سوچتے رہیں کہ صدر چین سے کیوں نوہیں بیٹھتے نہ اس لئے کہ صدر ٹرمپ کو جنون ہے پبلسٹی کا کچھ نہ کچھ کہتے رہتے ہیں۔ کیا کرتے ہیں کوئی نہیں جانتا فی الحال انہوں نے شکاگو اور پورٹ لینڈ میں جرائم پر قابو پانے کے لئے کیلی فورنیا سے نیشنل گارڈ اٹھا کر وہاں پہنچا دیئے ہیں اور فیڈرل جج نے اسکے خلاف ایکشن لے لیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here