”نوبل پیس پرائز”

0
106
عامر بیگ

جب غزہ میں معصوم بچوں پر ظلم کے پہاڑ گرائے جا رہے تھے تو پوری دنیا میں لوگ سڑکوں پر احتجاج کر رہے تھے لیکن مسلمان ملکوں کے حکمران امریکی صدر کو نوبل پیس پرائز کے لیے نامزد کرنے میں بازی لے جانے کے لیے مرے جا رہے تھے نامزد کرنے والوں میں پیارے ملک پاکستان کا وزیر اعظم بھی شامل تھا جو جنرل الیکشن میں ہارنے کے باوجود جنرل کی شہہ پر وزیر اعظم بنا ہوا ہے جب جنرل سفید گھر میں جا کر دوپہر کا کھانا کھائے گا تو حق نمک بھی ادا کرے گا ویسے بھی امریکہ میں کوئی بھی لنچ فری نہیں ہوتا اس ایک لنچ کے بدلے پاکستانی قوم کو جو قیمت چکانی پڑے گی اس کی تفصیل کے لیے ایک علیحدہ کالم درکار ہوگا سر دست بتاتا چلوں کہ پاکستان کا سعودیہ سے حالیہ معاہدہ ایک باکسر کا دایاں دکھا کر بایاں مارنے کے مترادف ہے پاکستان کو انگیج کیا گیا ہے تاکہ وہ پلٹ کر چائنا کی طرف نہ لوٹ جائے اور پاکستانی زمین دبے خزانے جن پر پوری دنیا کی بالعموم اور امریکہ کی بالخصوص نظر ہے اس کے علاوہ جو حالات ابھی اس خطے کو درپیش ہیں اس کے پیش نظر امریکی صدر بگرام ائیربیس کی واپسی کا مطالبہ کر رہا بگرام ائیربیس ایسی جگہ ہے جہاں پر بیٹھ کر امریکہ اپنے تمام رائیولز پر نظر رکھ سکتا ہے جس کے لیے اسے بعض اطلاعات کے مطابق طالبان کو ایک اچھی خاصی رقم کی بھی آفر بھی کر دی گئی ہے جبکہ طالبان کی موجودہ حکومت ابھی تک انکاری ہے وہ کہتے ہیں کہ بیس سال امریکہ سے جنگ لڑی ہے بیس سال اور لڑیں گے ویسے بھی امریکہ سات بلین ڈالرز سے زائد کا اسلحہ چھوڑ کر وہاں سے بھاگا تھا یہ پہلا موقع ہوگا جہاں امریکہ جانے کے بعد اپنا کوئی اڈہ نہیں چھوڑ کر گیا فلپین میں کیمپ جان ہیے جرمنی اور قطر میں ان کے اڈوں کی موجودگی اس کے ثبوت ہیں تین ٹریلین کی انویسٹمنٹ جو وہ تورا بورا کی مٹی سے ٹاٹینیم نکال کر سود کے ساتھ وصول کر چکا ہے پاکستان ایک ایٹمی ملک نہ ہوتا تو تورابورا سے زیادہ مزائل داغے جاتے اور زمینی خزانے کب کے لے جا چکے ہوتے عراق کے ساتھ کیا ہوا ویسے یوکرین کا صدر امداد کی ضرورت کے باوجود اپنے زمینی زخائر دینے سے انکار کر چکا جبکہ اسے ضرورت تھی وہ حالت جنگ میں تھا پاکستانی حکومت کی کچھ مجبوریاں ہیں جن سے امریکی واقف ہیں اسی لیے ٹرمپ اور ہماری مقتدرہ کی ان دنوں گاڑھی چھن رہی ہے دونوں ایک دوسرے کی پیٹھ کی کھجلی دورکر رہے ہیں ورنہ غزہ کے معصوم بچوں کے اصل قاتل کو نوبیل پیس پرائز کے لیے نامزد ایسے ہی نہیں کر دیا جاتا ۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here