جس کو کیا ہو کسی مرد خدا نے تمام !!!

0
40

سنٹرل نیو جرسی کے سر سبز و شاداب علاقے کی مسلم کمیونٹی کیلئے مولانا یوسف اصلاحی کے کیئے ہوئے کام کو یادگار بنانے کیلئے، زکو فانڈیشن آف امریکہ کے توسط سے، ایک خوبصورت عمارت کی خریداری تو گزشتہ رمضان المبارک میں مکمل ہو گئی تھی لیکن اس کو آپریشنل بنانے میں ہمیں چھ سات ماہ کا طویل عرصہ لگ گیا۔ اس ہفتے جب ٹان شپ کے فائر مارشل نے ہمیں یہ نویدِ مسرت سنائی کہ تمام ضروری قواعد و ضوابط کی تکمیل اطمینان بخش انداز میں ہو چکی ہے اور اب ہم اس بلڈنگ کو زکو فانڈیشن آف امریکہ کے تمام پراجیکٹس کیلئے استعمال کر سکتے ہیں تو نمازِ شکر پڑھنے کو بے اختیار دل چاہا۔ مولانا محترم کی یاد میں بننے والے یوسف اصلاحی سنٹر نے ایک ایسے بینک کی جگہ لی ہے جو نہ صرف باقی امریکی بینکوں کی طرح سودی کاروبار کرتا تھا بلکہ مسلمانوں کی کئی تنظیموں اور ان کے ذمہ داروں کے کرنٹ اکانٹ بھی بند کر چکا تھا۔ علامہ اقبال کے الفاظ میں، فنا تو ہر چیز نے ہونا ہے لیکن جس رنگ کو اللہ تعالی کے کسی برگزیدہ بندے کا ہاتھ لگا ہو، وہ ضرور ثباتِ دوام حاصل کر لیتا ہے۔
اول و آخر فنا باطن و ظاہر فنا
نقش کہن ہو کہ نو منزل آخر فنا
ہے مگر اس نقش میں رنگ ثبات دوام
جس کو کیا ہو کسی مرد خدا نے تمام
مولانا یوسف اصلاحی کے نامِ گرامی سے منسوب اس سنٹر سے، نیو جرسی بھر کے مستحقین کیلئے ضروری اشیا کی تقسیم کا کام تو زکو فانڈیشن کے تحت، پچھلے کئی ماہ سے شروع ہوچکا تھا لیکن مولانا محترم کی قرآنی تعلیمات کے درس پرمشتمل پہلا پروگرام گزشتہ جمع المبارک کو منعقد ہوا۔ اس پروگرام کا اہتمام چھوٹے بچوں کیلئے کیا گیا تھا جو اپنے والدین کے ساتھ یہاں بے انتہا خوش نظر آ رہے تھے۔ میزبانوں نے اس سنٹر کو بے حد خوبصورتی سے سجایا تھا۔ بچوں کیلئے ان کے پسندیدہ کھانوں کا بھی بہت اچھا انتظام تھا۔ مغرب کی اذان کے وقت بالکل جدید سانڈ سسٹم کا بھی امتحان ہو گیا جس کا نتیجہ ایک بڑی کامیابی کی صورت میں دیکھنے کو ملا۔ اذان دینے کا فریضہ میرے داماد مجاہد اعجاز صاحب کے حصے میں آیا۔ مولانا محترم سے منسوب اس سنٹر میں مجاہد کی اذان کی گونج، ہمیں مزید جذباتی کر گئی اور ساتھ ساتھ اقبال کے یہ اشعار بھی یاد آئے کہ!
الفاظ و معانی میں تفاوت نہیں لیکن
ملا کی اذاں اور، مجاہد کی اذاں اور
پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں
کرگس کا جہاں اور ہے، شاہیں کا جہاں اور
مغرب کی فضاں میں اسلام کے پیغام کو پھیلانے کیلئے ہمیں مشرق کے علما کرام کی رہنمائی کی ہمیشہ سے بیحد ضرورت رہی ہے۔ مولانا یوسف اصلاحی تین دہائیوں تک امریکہ کی مسلمان کمیونٹی کیلئے مشعلِ راہ بنے رہے۔ سادہ و سلیس مگر انتہائی مثر انداز میں درس و تدریس کا ایسا سلسلہ قائم کیا جو اب ہماری آئندہ نسلوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔ ان کے اسی پیغام کو مزید مثر بنانے کیلئے سنٹرل نیو جرسی کے اس علاقے میں یوسف اصلاحی سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ دعا ہے کہ اس مبارک کام کو مزید برکت حاصل ہو اور رہتی دنیا تک صدقہ جاریہ کا یہ سلسلہ قائم و دائم رہے، آمین۔سنٹر کے آغاز کے اس پرمسرت موقع پر، ایک مرتبہ پھر کلامِ اقبال گنگنانے کو دل چاہ رہا ہے۔
پیکر نوری کو ہے سجدہ میسر تو کیا
اس کو میسر نہیں سوز و گداز سجود
کافر ہندی ہوں میں دیکھ مرا ذوق و شوق
دل میں صلو و درود لب پہ صلو و درود
شوق مری لے میں ہے شوق مری نے میں ہے
نغم اللہ ہو میرے رگ و پے میں ہے
٭٭٭

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here