دوسری سہہ ماہی، اسلامی بینکاری شعبے کو 32 ارب روپے کا منافع

0
106

اسلام آباد:

رواں سال 2019کی دوسری سہہ ماہی(اپریل تا جون 2019) کے دوران ملک میں اسلامی بینکاری کے شعبے نے 17 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 32 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔

جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گذشتہ سال 2018 کے اسی عرصے میں اسلامی بینکاری شعبے کا منافع 15 ارب روپے تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی دوسری سہہ ماہی(اپریل تا جون 2019) کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبے کے اثاثوں کی مالیت 7.3 فیصد اضافے سے 2.992 کھرب روپے تک بڑھ گئی ہے جبکہ گزشتہ سہہ ماہی(جنوری تا مارچ) کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبہ کے اثاثہ جات کی مالیت 2.790 کھرب روپے تھی۔

اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ بینکاری کی مجموعی صنعت میں اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات کی شرح نمو14.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ جون 2019 کے اختتام تک اس شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا حجم 606 ارب روپے رہا ہے جبکہ اس سے گزشتہ سہہ ماہی کے دوران اس شعبے میں 617 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here