نیسلے نے 22 ملین ڈالر کی لاگت سے نیا مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کردیا

0
251

کراچی:

نیسلے نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھاتے ہوئے 22ملین ڈالر کی لاگت سے مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کردیا۔

پلانٹ کا افتتاح گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کیا جوشیخوپورہ میں تعمیر کیا گیا ہے۔ نیسلے کے عالمی معیار پر تیار کردہ جوسز، نیکٹرز اور مشروبات کی وسیع ترین رینج’نیسلے فروٹا وائیٹلز‘کا پاکستان میں قائم کردہ نیا پلانٹ تقریباً 24,000یونٹس فی گھنٹہ پیداواری صلاحیت کا حامل ہے اور 22ملین ڈالرز کی خطیر لاگت سے قائم کردہ یہ پلانٹ نیسلے ادارے کی حالیہ تاریخ میں عالمی سطح پر بلند ترین سرمایہ کاری کا اعزاز رکھتا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم ملک میں عالمی تجارتی و کاروباری اداروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی ترویج کیلیے شب و روز کوشاں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here