کرکٹ فکسنگ کا طوفان اٹھنے کے 20 سال مکمل

0
315

لاہور:

کرکٹ کی دنیا میں فکسنگ کا طوفان20سال قبل اٹھا، ہنسی کرونیے اور بھارتی بکی سنجے چاولہ کی سازباز کا انکشاف ہوا، تحقیقات کے بعد سابق جنوبی افریقی کپتان کو تاحیات پابندی کی سزا ہوئی،بعد ازاں وہ پراسرار انداز میں طیارے کے حادثے میں جان گنوا بیٹھے،بکیز کی جانب سے قتل کرانے کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھنے والے ہنسی کرونیے سیزن1993-94میں جنوبی افریقہ کے قائم مقام کپتان بنے، اگے سال ان کو مستقل قیادت سونپ دی گئی، ان کی کپتانی میں ٹیم نے کئی شاندار کامیابیاں بھی حاصل کیں لیکن کئی خلاف معمول فیصلوں پر حیرت کا اظہار بھی کیا جاتا رہا،1999-2000میں سنچورین ٹیسٹ میں انھوں نے ایک عجیب فیصلہ کیا،جنوبی افریقہ نے 6وکٹ پر 155رنز بنائے تھے کہ مسلسل بارش مداخلت کرتی رہی،آخری روز ہنسی کرونیے نے انگلینڈ کو 70اوورز میں 250رنز کا ہدف دینے کی پیشکش کرتے ہوئے 8وکٹ پر 248رنز بناکر اننگز ڈیکلیئرڈ کی،مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اور میزبان نے دوسری اننگز ڈیکلیئرڈ کردی۔

یوں انگلینڈ کو 249کا ہدف ملا جو اس نے 8وکٹ پر حاصل کرلیا، 7اپریل 2000کو ہنسی کرونیے اور بھارتی بکی سنجے چاولہ کے درمیان رابطوں کا انکشاف ہوا، الزامات ثابت ہونے پر انھیں تاحیات پابندی کی سزا سنائی گئی، انھوں نے سنچورین ٹیسٹ میں رشوت لینے  کا جرم بھی تسلیم کرلیا،یکم جون 2002کو ہنسی کرونیے نے جوہانسبرگ سے چارٹر طیارے میں اڑان بھری جو حادثے کا شکار ہوگیا،تحقیقات میں اسے فنی خرابی کا نتیجہ قرار دیا گیا لیکن یہ خبریں مسلسل گردش میں رہیں کہ ان کو بکیز کے نیٹ ورک نے سازش کے تحت قتل کرایا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here