” زیتون ، کلونجی اور ثناءمکی سے کورونا کا علاج“

0
322
شمیم سیّد
شمیم سیّد

شمیم سیّد،بیوروچیف ہیوسٹن

جب سے کرونا وائرس کی وباءپھیلی پوری دنیا میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں اور ابھی تک اس کا کوئی علاج منظرِ عام پر نہیں آیا ہے اور صرف کوششیں جاری ہیں اور ہر مُلک اسی کوششیں میں ہے کہ وہ سب سے پہلے ویکسین ایجاد کر لے اور کروڑ پتی بن جائے۔ امریکہ نے جس طرح ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے علیٰحدگی اختیارکی ہے اور اس کی وجہ چین ہے جس پر الزام لگایا گیا ہے کہ یہ وباءچین نے پھیلائی ہے اور جس طرح چین نے اس وباءپر قابو پایا ہے اُس سے تو یہی ظاہر ہے کہ اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی سازش کام کر رہی ہے اس وقت ڈبلیو ایچ او کے ساتھ بل گیٹس جیسا بزنس مین ہے جو ہر طرح سے اس کی مدد کر رہا ہے یقینا اس کے آگے بہت بڑا ٹارگٹ ہے جب ویکسین تیار ہو جائیگی تو تمام دنیا میں وہ لازمی قرار دے دی جائیگی پوری دنیا میں فروخت ہو گی اور پھر سے بل گیٹس دنیا کا امیر ترین بزنس مین ہو گا۔ ہمارے پاکستان میں جو حالات ہیں وہ تو ایک ہماری قوم کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ وباءپھیل رہی ہے اور ابھی تک ہماری قوم اسی باتوں میں لگی ہوئی ہے کہ یہ سب بکواس ہے کوئی کرونا نہیں ہے اور اس کو ماننے کو تیار نہیں ہیں ۔ جبکہ ہماری حکومت کی کوششیں ہیں کہ کسی طرح لوگوں میں شعور بیدار ہو اور اس بیماری کو پھیلنے سے احتیاط برتیں لیکن جیسے ہی لاک ڈاو¿ن ختم ہوتا ہے اس طرح بازاروں میں شاپنگ کیلئے نکل پڑتے ہیں کہ جیسے دوبارہ موقع نہیں ملے گا اور ہمارے دوکاندار منھ مانگے داموں میں چیزیں فروخت کرتے ہیں کچھ خوفِ خدا نہیں ہے بس کسی بھی چیز کا پتہ چل جائے کہ اس مرض کیلئے یہ چیز فائدہ مند ہے اس کی قیمت آسمان کو چھونے لگتی ہے۔ حضور اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ کلونجی اور ثنا ءمکی میں موت کے علاوہ ہر چیز کا علاج موجود ہے اور کیوں نہ ہو ہمارے نبی اکرم ﷺ کی کہی ہوئی بات کبھی غلط نہیں ہو سکتی لیکن اس کے طریقے ہیں کہ اس کو کس طرح استعمال کیا جائے ہمارے جسم میں خوراک اور پیٹ کا معاملہ ایسا ہے کہ ساری بیماریاں وہیں سے پھیلتی ہیں۔ ثناءمکی وہ جڑی بوٹی ہے جس کے استعمال سے نظام ِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور یہ چار پانچ پتیاں پانی میں ابال کر اس میں ادرک اور دارچینی ملا کر ابال لیں اور پھر قہوہ بنا کر پی لیں اس سے یقینا شفا ملتی ہے لیکن ہماری قوم نے اُس کو بے دریغ استعمال کیا بجائے علاج کے بستر مرگ تک پہنچ گئے اور جو 10 روپے میں ملتی تھی وہ اب دو ہزار میں مل رہی ہے۔ ثناءمکی سب سے عمدہ مکہ مدینہ میں ملتی ہے ۔حضرت امیر حمزہ ؓ کے مزار کے سامنے بوڑھی بدو عورتیں اسی طرح کی جڑی بوٹیاں لے کر بیٹھتی ہیں اور ہر جڑی بوٹیوں سے مختلف علاج ہوتے ہیں اور لوگوں کا فائدہ ہوتا ہے۔ سب سے بڑی وجہ ہے اعتقادکی اگرآپکو اپنے نبی ﷺ کی حدیث پر اعتقاد ہے تو ہر وہ چیز جو کہی ہے وہ سچ ہے ۔ جس طرح قرآن میں ذکر ہے شہد، زیتون ، انجیر ، کلونجی اور دوسری اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا ذکر ہے ان کے استعمال سے نقصان نہیں فائدہ ہی ہوتا ہے۔ ثنا مکی سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ زیتون کا تیل دو قطرے صبح دو قطرے دوپہر اور دو قطرے رات کو ناک میں ڈال دیں جس کو کورونا ہو گا وہ بھی ختم ہو جائیگا۔ ہر وہ چیز جس کی افادیت کا لوگوں کو علم ہو جاتا ہے وہ مارکیٹ سے غائب کر دی جاتی ہے اور پھر مہنگے داموں فروخت ہوتی ہے اگر کل کو یہ اعلان ہو جائے کہ دو روز بعد قیامت آنے والی ہے تو ہماری قوم جاءنماز یں اور تسبیاں بھی اپنے داموں میں بیچنا شروع کر دیں گی جبکہ یہ پتہ ہے کہ دو دن بعد قیامت آ جائیگی لیکن منافع خور باز نہیں آتے۔ اس کا واحد علاج یہی ہے کہ آپ اپنی نیند پوری کریں ۔ خوف اور بے چینی سے دور رہیں ۔ احتیاط کریں ۔ ماسک پہنیں ، ہاتھوں کو دھوتے رہیں ۔ مراقبہ کی عادت کو اپنائیں ، دعا کے ساتھ ساتھ عمل بھی کریں ۔ انشاءاللہ اگر ہماری قوم ان باتوں پر عمل شروع کر دے تو کورونا جیس بیماریاں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں کیونکہ آنے والا وقت اور خطر ناک ہے اگر ہم نے عمل نہ کیا تو پھیر اللہ ہی حافظ ہے ۔ ماسک کو ااپنی زندی کا حصہ بنا لیں ۔ رش والی جگہوں سے دور رہیں اور فاصلہ رکھیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here