”امریکن الیکشن میں بھرپور حصہ لیں“

0
181
شمیم سیّد
شمیم سیّد

 

شمیم سیّد،بیوروچیف ہیوسٹن

امریکہ میں ہمارے پاکستانی اور مسلمان ووٹروں کی تعداد کافی ہے اور ہم اگر چاہیں تو امریکن پالٹیکس میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن ہماری بدنصیبی یہی ہے کہ ہم یہاں کی سیاست کے بجائے اپنے ملک کی سیاست میں حصہ لینے کو ترجیح دیتے ہیں اور یہاں پر بھی وہی سیاست کر رہے ہیں جبکہ ہمارا مستقبل یہیں ہے۔ پاکستان میں آپ کچھ نہیں کرسکتے وہاں پر بیٹھے ہوئے کرپٹ سیاستدانوں نے ہمارے ملک کو تباہ کردیا ہے لیکن اس کے باوجود اب بھی وہاں کی سیاسی پارٹیوں کے جھنڈے اٹھائے پھر رہے ہیں۔وہاں ووٹ کی حیثیت کیا ہے۔وڈیروں جاگیرداروں نے اپنے لوگوں کو خرید رکھا ہے اور وہ بیچارے مجبور ہیں اور وہ ان کے ہی گن گاتے ہیں۔ ہمیں سوچنا چاہئے کہ ہماری نوجوان نسل یہاں پل پڑھ رہی ہے اور وہ تو اس ملک کو چھوڑنے پر کسی طرح تیار نہیں ہیں اس ملک نے جو کچھ ہماری پاکستانی قوم کو دیا ہے اس کا تصور بھی پاکستان میں نہیں کیا جاسکتا۔اس لیے اب ہی ملک ہمارا ہے بےشک ہم اپنی مٹی کا قرض ضرور اتاریں اور اپنی شناخت نہ بھولیں کیونکہ آج جو کچھ بھی ہیں وہ اپنے ملک پاکستان کی بدولت ہی ہیں وہاں پر تعصب، عصبیت، اور قومیتوں کے چکر میں ہم تباہ ہوگئے ہیں جبکہ امریکہ میں صرف دو پارٹیاں ہیں۔ری پبلکن اور ڈیموکریٹک بس ان دو پارٹیوں میں الیکشن ہوتے ہیں۔الیکشن سے پہلے ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیئے جاتے ہیں لیکن الیکشن کے بعد جو بھی جیتا ہے اسکو مبارک دی جاتی ہے اور پھر اگلے ٹرم تک وہ کام کرتا ہے اور الیکشن کے ذریعے ہی اسکو ہٹا دیا جاتا ہے۔جس طرح دو پارٹیاں امریکہ میں الیکشن میں حصہ لیتی ہیں اسی طرح ہماری فورٹ بینڈ کاﺅنٹی میں دو بھائی ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں۔ان دونوں بھائیوں کا تعلق ری پبلکن پارٹی ہے۔ایک بھائی ٹریور جوکہ32سال تک یو ایس آرمی میں رہا اور پچھلے8سالوں سے کانسٹیبل کی حیثیت سے کام کر رہا ہے اور مارچ میں ہونے والے الیکشن میں شیرف کے لیے رن اپ میں آگئے اور اب شیرف کا الیکشن لڑ رہے ہیں اور دوسرے بھائی ٹروے نہلسNehlsجو شیرف کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔اور اب وہ کانگریس کے لیے امیدوار ہیں ہمارے فرینڈز آف کراچی کے صدر جناب سلمان رزاقی نے اپنی خوبصورت رہائشگاہ پر ایک میٹ اینڈ گریٹ دونوں بھائیوں کے لیے رکھی تاکہ جن کے خیالات سے استفادہ حاصل کیا جائے اور مجھے یہ لکھنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہورہا کہ وہ دونوں بھائی بہت ہی کھلے ذہنی ہیں اور انکی باتوں میں جو سچائی جھلک رہی تھی اور انہوں نے کھل کر بات کی لوگوں کے سوالوں کے جوابات دیئے اور موجودہ شیرف نے سب سے پہلے ہی پوچھا کہ کسی کو فورڈ بنڈ کاﺅنٹی میں پولیس سے کوئی شکایات ہے اور انہوں نے برملا کہا کہ ہم پاکستانی کمیونٹی، انڈین کمیونٹی اور مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں پولیس بھی بھرتی کرنا چاہتے ہیں اور سب سے خوبصورت بات جو انہوں نے کہی وہ یہ تھی آپ جس کو بھی ووٹ دیں چاہے وہ ڈیموکریٹک ہو یا ری پبلکن پارٹی دیکھ کر ووٹ نہ دیں اچھے لوگ ہر جگہ اور ہر پارٹی میں ہوتے ہیں ان کے کام ان کا بیگ گراﺅنڈ اور ان کی سروسز دیکھیں وہ آپ کے لیے کیا کرسکتے ہیں اگر آپ نے پارٹی دیکھ کر ووٹ دیئے تو آپ صحیح امیدوار کے ساتھ زیادتی کرینگے صدارتی الیکشن میں آپ نے کس کو ووٹ دینا ہے یہ آپ کا حق ہے آپ کے نزدیک کون بہتر ہے کون ملک کو ترقی دے سکتا۔جبکہ ہم نے یہ دیکھا ہے امیدوار ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتے ہیں لیکن ان دونوں بھائیوں نے اپنے مخالفین کے خلاف کچھ نہیں کیا اور صرف یہ کہا کہ آپ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں ان کو اُن باتوں نے وہاں موجود لوگوں کو بہت متاثر کیا۔اس موقع پر صدر فرینڈز آف کراچی مسلمان رزاقی کو شیرف ڈیپارٹمنٹ کا بیج اور پن دی گئی۔کیک بھی کاٹا گیا۔دونوں بھائیوں نے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا3گھنٹے دونوں بھائیوں نے وہاں گزارے اور ان کی باتوں سے سب متاثر ہوئے۔اور قوی امید ہے کہ وہ یہ الیکشن جیت جائینگے۔انہوں نے خاص طور پر مظفر صدیقی پولیس آفیسر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here