امریکہ میں شکرانے کا دن!!!

0
187
کامل احمر

کامل احمر

آج یعنی جمعرات نومبر امریکہ میں شکرانے کا دن ہے جیسے عرف عام میںTHANKS GIVING DAYکہا جاتا ہے امریکہ میں یہ سب سے بڑا تہوار ہے جسے ہر مذہب، ملک اور معاشرے کے لوگ ترکی نامی بڑے پرندے کو اپنے اپنے طریقوں(روسٹ)فرائی اور بیک سے بنا کر ساتھ میں مکئی، پیسے ہوئے اُبلے آلو، گریوی اور کرین بیری ساس کے علاوہ گول کدو کی پائی کو اپنے اپنے گھروں کے OVENمیں Bakeکرکے مناتے ہیں۔ساتھ ہی بڑی بڑی تنظیمیں یہ سب چیزیں اس دن یہاں کے غریب عوام میں بھی بانٹتی ہیں جو یہ کچھ نہیں کرسکتے ،اپنے محدود وسائل کی وجہ ہے۔اس کا بدل ہمارے یہاں عید ہے کہ اس دن بھی گھر گھر میں رونقیں ہوتی ہیں ۔ملنا ملانا ،کھانا پینا ہوتا ہے اور اللہ کا شکر ادا کیا جاتا ہے۔اگر تھینکس گونگ ڈے کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو یہ عید سے قطعی مختلف ہے یہ مذہبی تہوار نہیں ہے چند سو سال پہلے یعنی 6ستمبر1620میں انگلینڈ کے باسیوں نے جن کی تعداد102تھی وہاں کی غربت اور نامتعد حالات سے تنگ آکر سوچا کہ کسی ایسی جگہ کی تلاش کی جائے جہاں معاشرتی، مذہبی اور آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے پھلنے پھولنے کے مواقع ہوں۔اس قافلے میں کچھ لوگ جہاز رانی سے واقف تھے لہٰذا انہوں نے جہاز تیار کیا اور خود کو سمندر کے حوالے کردیا۔کچھ دن بعد جہاز میں خرابی پیدا ہوگئی تو یہ واپس انگلینڈ کے جنوبی ساحل پلائی موتھPLYMOVTHلوٹ گئے، جہاز کو نئے سرے سے تبدیلی کے ساتھ تیار کیا گیا اور بالآخر انہیں کامیابی ہوئی اور وہ66دن کی مسافت کے بعد سمندری تھپیڑوں سے لڑتے ہوئے امریکہ کی شمالی اور مشرقی ریاست مساچوسٹ کے مقام پر لنگر انداز ہوگئے یہ جگہ بھی پلائی موتھ کے نام سے جانی جاتی ہے اوریہ جگہCAPECODسیاحت کے لئے مشہور ہوچکی ہے۔وہاں ان کا استقبال مقامی انڈین جنہیں آبائی انڈین کہیںگے اور جن کا تعلق ابانا قبائل سے تھا،نے کیا یہ موسم خزاں کا وقت تھا اور سردیاں تھیں جس کی وجہ سے بہت سے لوگ جہاز میں ہی رہے آدھے سے زیادہ مسافر اللہ کو پیارے ہوگئے اور جو بچے انہوں نے ایک نئی دنیا بسائی جس جہاز میں وہ آئے تھے اس کا نامMAY FLOWERہے اور اسے کیپ کاڈ کے علاقہ میں مرمت اور پالش کرکے میوزیم کی شکل میں نمائش کے لئے رکھ دیا گیا ہے۔نومبر1621میں وہاں کے گورنر ولیم بریڈ فورڈ نے ایک فیسٹیول کا اہتمام کیا اور اس فیسٹیول کو وہاں کے لوگوں نے شکرانے کا دن یاTNANKSGIVING DAYکا نام دیا جو اب پورے امریکہ میں منایا جاتا ہے۔1863میں جب کہ سول وار کا عروج تھا صدر ابراہم لنکن نے ہی اسے قومی تہوار کا نام دیا تھا مساچوسٹ میں پائی موتھ جگہ میں انگریزوں کی یہ پہلی آباد کاری تھی اور اسکے بعد وہاں لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔اس علاقے کو جومساچوسٹ ریاست میں ہے۔NEW ENGLANDبھی کہا جاتا ہے اور وہاں کیپ کاڈ کا علاقہ اپنی افادیت کی وجہ سے کہ وہاں کاSEA FOODمشہور ہے کے لئے جانا جاتا ہے اور دوسری ریاستوں سے اس کے شوقین لوگ وہاں کی سیاحت کرتے ہیں۔
شکرانے کا یہ دن صرف ان کے لئے ہی نہیں جو یہاں پیدا ہوئے بلکہ ہر اس شخص کے لئے ہے جنہوں نے یہاں ہجرت کرکے اپنے مستقبل کو بنایا اور اسی لئے امریکہ مواقعوں کی سرزمین کہلاتا ہے۔گزرے کل سے آج تک دنیا جہاں سے بھانت بھانت کے لوگ یہاں آتے ہیں اور اپنے بچوں کا مستقبل بناتے ہیں جہاں آپ کو مذہب کے فرائض اور کلچر کی آزادی کے ساتھ منانے کی اجازت ہے اور جو ملک ہمیں یہ سب کچھ دیتا ہے اور بھوکے نہیں مرنے دیتا تو ہم پر اس ملک اور یہاں کے بناتے ہوئے قانون کا قرض ہے کہ ہم پوری ایمانداری کے ساتھ محنت کریں دوسرے کی آزادی کو سلب نہ کریں مطلب قانون کی خلاف ورزی نہ کریں۔اور اپنے اطراف میں جن کو مدد درکار ہے اور ان کی مدد کرکے شکر ادا کریں آج بھی یہاں مواقع ہیں آپ جتنی محنت کرینگے اس کا اتنا ہی پھل ملے گا۔
ساتھ ہی کہنا بھی ضروری ہے کہ یہاں کا قانون وہ ہی ہے جو حضرت عمر رضی نے اپنے دور میں بنایا تھا جب ہم اس ملک میں1942میں آئے تو ہم نے دوکاندار سے لے کر ہر عام امریکن کو ایسا ہی پایا جو ہم نے اس وقت کی کتابوں میں پڑھا تھا اور جو ہمارا مذہب بتاتا ہے ہمارے ماموں نے خط لکھ کر پوچھا کیسا لگا امریکہ دور ہم نے ایک بزرگ کا جملہ جو وہ لندن میں رہ کر لکھ چکے تھے۔لکھ ڈالا۔
یہاں ہر جگہ اسلام ہے اور ہر کوئی اسلام کے اصولوں پر پابند ہے حیرانی سے انہوں نے دوبارہ خط لکھ کر پوچھا۔”اس کا مطلب یہ کہ وہاں مسلمان بہت ہیں؟“جواب میں ہم نے تفصیل لکھ ڈالی۔اور آج تک ہم قانون پر عملدرآمد کرتے ہیں کار چلانے سے کار پارکنگ، لائن میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرنے تک حکومت کی دی گئی دوسری سہولتوں کا ناجائز استعمال کرکے ضرورتمندوں کا حق مارنے سے گریز کرتے ہیں ہم ان سب لوگوں سے بھی یہ ہی کہینگے۔کہ اپنے کلچر سے لی گئی برُی عادتوں کو وہیں چھوڑ کر آئیں اور اس ملک کا صبح شام شکر ادا کریں۔صرف آج ہی نہیں ہمارا مذہب بہت اچھی باتیں سکھاتا اور بتاتا ہے عمل کریں آپ سب کو آج کا دن مبارک ہو۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here