بچوں کےساتھ بے بی سیٹر کی نگہداشت بھی ضروری ہے!!!

0
528
حیدر علی
حیدر علی

 

حیدر علی

یہ تو میرا اندیشہ ہے، شاید تھوڑا سا غلط ہو لیکن یہ امر باعث تصدیق ہے کہ ہمارے درمیان بہت سارے لوگ ایسے ہیںجن کو بے بی سیٹرز کی ضرورت ہے، مطلب میرا یہ ہے کہ بہت سارے بالغوں کو بے بی سیٹرز کی ضرورت ہے، اُنکی بیویاں کام پر چلی جاتی ہیں اور وہ تنہا گھر پر بور ہوتے رہتے ہیں یا نہیں تو آن لائن ویب سائٹ پر جاکر اناٹ شناٹ بکواس کرتے رہتے ہیں لیکن اگر بے بی سیٹر اُن کے گھر پہ موجود ہو تو کم ازکم وہ اُس کی شکل دیکھ کر اپنا دِن بلکہ رات بھی با آسانی گذار سکتے ہیں، وہ اُسے یہ باور کراسکتے ہیں کہ ابھی تو وہ جوان ہیں، ابھی تو اُن کے سر پر گنجے پن کا جو آثار نمایاں ہوا ہے وہ جسٹ فار مین کے استعمال سے دور ہو سکتا ہے، ابھی تو چند قدم چلنے کے بعد جو اُن کی سانس پھولنے لگتی ہے وہ بھی پابندی سے ورزش یا چہل قدمی کرنے سے دور ہو سکتی ہے، اب میں آپ کو اپنے دوست کی کہانی کیا بتا¶ں کہ اُن کی بیگم نے اُن کی حالت پر رحم کھاکر اُن کیلئے ایک بے بی سیٹر رکھ دیا تھا، تین ماہ بعد ہی وہ ہٹے کٹے ہوکر نوجوان لگنے لگے تھے، مونچھوں کو تا¶ دیناشروع کردیا تھا، بالوں کو ہاتھوں سے سہلاکر ٹھیک کرنے لگے تھے، چھ ماہ بعد ہی وہ اپنی بیگم کو یہ عندیہ دینا شروع کردیا تھا کہ وہ اُس بے بی سیٹر سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، بالآخر بیوی مجبور ہوکر ایک دِن اُن کی اور بے بی سیٹر دونوں کی پٹائی کر دی، بے بی سیٹر کو بھی گھر بھیج دیا،اُس بیچارے دوست کو بیوی سے معافی مانگ کر گھر واپس آنا پڑا، اُس واقعہ کے بعد اُنہوں نے ڈاڑھی رکھ لی اور نماز پڑھنے کیلئے مسجد جانے لگے ،ہمارے ایک دوسرے دوست کے گھر اُن کے بھتیجے پاکستان سے تشریف لائے تھے گھر کے سارے لوگ اُسے دیکھ کر بہت خوش تھے تاہم ایک دِن میرے دوست اپنے بھتیجے اور بے بی سیٹر کو جو اُنکے بیٹے کی نگہداشت کرتی تھی چھوڑ کر کام پر چلے گئے اُن لوگوں کی عدم موجودگی میں اُن کے بھتیجے نے گھر کو نائٹ کلب میں تبدیل کر دیا اور بے بی سیٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ اُن کے ساتھ کبڈی کھیلے، بے بی سیٹر نے مجبورا”کبڈی کھیل لی پھر اُن کے بھتیجے نے بے بی سیٹر سے درخواست کی کہ وہ اُس کے جسم کی مالش کردے، بے بی سیٹر نے مالش بھی کردی ، لیکن دوسرے دِن وہ کام پر نہ آئی بلکہ فون کرکے یہ اطلاع دے دی کہ گوناگوں وجوہات کی بنا پر وہ مزید کام نہیں کر سکتی ہے۔ گھر والوں کیلئے یہ ایک معما بن گیا کہ آخر بے بی سیٹر نے اچانک کام کیوں چھوڑ دیا؟اخبار کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مین ہٹن میں ایک سردار جی نے اپنی ہا¶س کیپر سے دست درازی کرنے کی کوشش شروع کردی تھی اور اُس کیلئے کوئی اور چارہ نہ رہ گیا تھا کہ وہ کال کرکے پولیس کو بلا لے، پولیس آئی اور سردار جی کو گرفتار کر کے لے گئی تاہم اِن واقعات کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ تمام شوہر حضرات دِل پھینک ہوتے ہیں اور تمام بے بی سیٹرز اﷲ تعالی کی بھیجی ہوئی گائیں ہوتی ہیں۔ اب مثال لیجئے ہمارے ایک اور دوست کی جن کی بے بی سیٹر نے اُن پر ڈورا ڈالنے کیلئے کیا کیا حربہ استعمال نہیں کیا، بقول ہمارے دوست کے ایک دِن جب وہ اُن کے گھر تشریف لائی تو آتے ہی اُس نے اپنا اوور کوٹ اُتار دیا پھر وہ اپنی اسکرٹ کے بٹن کو کھولنے لگی، میرے دوست جو کچن میں ناشتہ کر رہے تھے، اٹھ کر بیڈ روم میں چلے گئے ، اُنہوں نے سمجھا کہ شاید کوئی ایمرجنسی ہو بہرکیف چند منٹ بعد جب وہ کچن میں اپنا ناشتہ مکمل کرنے کیلئے واپس آئے تو بے بی سیٹر کو ٹاپ لیس پایا، اُن کی حیرانگی کی کوئی انتہا نہیں رہی جب اُنہوں نے بے بی سیٹر سے استفسار کیا تو اُس نے جواب دیا کہ اُسے بہت زیادہ گرمی لگ رہی تھی، میرے دوست نے جواب دیا کہ گرمی لگنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ نیم برہنہ ہوجائے اور دوسروں کو گناہ کی دعوت دے چند دِن بعد اُن کی پہلی بے بی سیٹر وکیشن سے واپس آگئی اور اُنہوں نے زیادہ گرمی لگنی والی بے بی سیٹر کو فارغ کردیا۔
اِن باتوںسے نتیجہ یہی اخذ ہوتا ہے کہ گھر کے ارباب حل و عقد جہاں اپنے بچوں کی نگہداشت کیلئے بے بی سیٹر رکھتے ہیں وہاں وہاں بے بی سیٹرز کی نگہداشت کے لئے بھی ضرور کچھ نہ کچھ ضرور کریں بعض فیملی نے دِن کے اوقات گھر کے تمام افراد کی نگرانی کیلئے کیمرہ نصب کر دیا ہے، جو ہر سیکنڈ اُن کی نگرانی کرتا رہتا ہے جہاں کہیں بھی کچھ گر بڑ کے آثار نمایاں ہوتے ہیںتو فورا” بیگم کا فون آجاتا ہے کہ ” ارے کیا ہوا ؟ آپ یونہی کیوں بے بی سیٹر کے گرد منڈ لا رہے ہیں کیوں نہیں ٹی وی آن کرکے سوکر کا گیم دیکھ لیتے ہیں؟ بلا شبہ اسپورٹس چینل ہر فرد کو مصروف رکھنے کیلئے ایک بہترین وسیلہ ہے کھیلوں سے دلچسپی کسے نہیں ہوتی ہے؟ میں تو صبح سے لے کر رات تک دنیا بھر میں ہونے والے تمام سوکر کے گیمز کو بشوق دیکھتا ہوں، اِن دنوں انگلینڈ میں سوکر کا پریمیئر لیگ جاری ہے جو دِن کے بارہ بجے سے شام کے چار بجے تک جاری رہتا ہے، چار ٹیمیں دو گیمز میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتیں ہیں کسی زمانے میں برطانیہ کا سورج غروب نہ ہوتا تھا، لیکن اب سوکر کھیل کا سورج شب و روز چمکتا رہتا ہے کبھی کوئی ٹورنامنٹ انڈیا میں کھیلا جارہا ہوتا ہے، تو کبھی انگلینڈ میں، اور ہر کھیل کو دیکھنے کیلئے آپ کی آنکھیں بے چین رہتی ہیں،مقامی امریکی فٹ بال، باسکٹ بال بھی کچھ کم دلچسپی والا کھیل نہیں لوگ اِسے بھی چار چار گھنٹے تک دیکھتے رہتے ہیںلیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ کی بے بی سیٹر کتنے گھنٹے کام کرتی ہے؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here