”خدمت خلق“

0
350
شبیر گُل

شبیر گُل

عبادت خدا کی،اطاعت مصطفی کی اور خدمت مخلوق خدا کی۔پوری انسانی زندگی کا حاصل صرف ان تین چیزوں پر منحصرہے ۔ گزشتہ ہفتہ پانی اور کمبل کی ڈونیشن اکٹھا کرنے اور ٹیکساس میں برف کے طوفان کے متاثرین کی امداد کے لئے سامان جمع کرنے اور اسے ٹیکساس روانہ کرنے میں گزرا۔ الحمدللّٰہ بفضل تعالی برانکس کمﺅنٹی کونسل ، کلرجی کونسل، چیپلن ٹاسک فورس ،یمنی مرچنٹ اسوسی ایشن،افریقن کونسل اور بنگلہ کمﺅنٹی کے ذمہ داران کے ساتھ ملکر ریلیف سرگرمیاں جاری رہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں برانکس کمیونٹی کونسل نے کونسل مین مارک جونائی، ناتالیہ فرینڈس اور بورو پریذڈنٹ روبن دیاز جونئیر کے ساتھ ملکر پچاس ہزار بوتل پانی اور تیرہ سو کمبل ٹیکساس روانہ کئے ہیں۔ الیکٹیڈ آفیشلز نے برانکس کمیونٹی کونسل کی ٹیم کاشکریہ ادا کیا۔برانکس کمیونٹی کونسل کے فاو¿نڈر صدر شبیر گل نے دل کی اتہا گہرائیوں سے برانکس کمﺅنٹی کے ذمہ داران، منیر پاشا، تنویر چوہدری، نعیم بٹ، چیپلن ماہ نور جورا، یاسین الشیب، منیر صالح، عدیل گوندل، شاہد اعجاز،ولی اللہ ،شیخ اعجاز ،امام شعیب، امام داو¿د، پاسٹر نانویٹ، پاسٹر جے ، گبرائیل، جارج دے جیزس۔ بشپ روزاریو،چیپلن مفتی بخش،منجور چوہدری،پروفیسر خنیف چوہدری،سسٹر روبی، برادر فیض خان، برادر محمد دین،امام شبیر خان، م±رسلین خان، سسٹر رابعہ بٹ، بھارتی کمراج، مامون ، ک±کن بھائی، ملک خالد، کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ پاکستانی اور مسلم کمﺅنٹی کی طرف سے ٹیکساس کے مصیبت زدگان کے ساتھ کھڑا ھونا انسانیت جا بہترین عمل ہے۔ اللہ رب العزت تمام دوستوں کو اجر عطا فرمائے جنہوں نے برانکس کمﺅنٹی جو نسل کی اپیل پر دل کھول کر تعاون کیا۔ فریزنگ ٹمپریچر سے پانی کے پائپ پھٹ گئے ہیں۔ لوگ آٹھ دن تک بجلی اسر پانی سے محروم رہے۔صدر نے سٹیٹ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ صدر نے ایمرجنسی ڈیزاسٹر ڈکلئیر کیا ہے ۔فیڈرل گورنمنٹ نے 77 کاونٹیز کو ایمرجنسی ریلیف فنڈز جاری کرنے کا حکم جاری کیاہے لیکن اسٹیٹ آفیشلز 254 کاونٹیز کو ایمرجنسی ریلیف فراہم کرنا چاہتے ھیں۔چودہ میلن لوگ کلین پانی سے محروم ھیں۔تقریباً ایس سو افراد فریزنگ اور سردی سے مر گئے ھیں۔ ٹیکساس اسٹیٹ کے لوگوں کو ریلیف فراھم کرنے کے معاملہ کو پولیٹیسائز کرنے پر ریپبلکن گورنر کے خلاف لوگوں میں غصہ بڑھ رھا ھے۔ ٹیکساس کا ہر شہری الیکٹریک کمپنی کا سولہ ہزار ڈالر کا مقروض ھے۔الیکٹرک کمپنی کے سے یہ رقم ختم کرنے کے لئے لوگوں میں غم و غصہ بڑھ رھا ھے۔ ٹیکساس اسٹیٹ کی انتظامیہ ،سنو سٹارم ،الیکٹرک بریک ڈاو¿ن اور واٹر ڈیزاسٹر کے لئے تیار نہیں تھے۔ پورا ایک ھفتہ فریزنگ ٹمپریچر نے نظام زندگی مکمل مفلوج کردیا۔ منفی 15 ٹمپریچر ٹیکساس کے لئے کسی قیامت سے کم نہیں تھا۔2024 میں صدارتی امیدوار نیویارک سے ڈیموکریٹ رکن کانگرس الیگزینڈرا اوکازییو کورٹس اپنے چند ساتھی کانگرس لیڈرز کے ساتھ لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں۔ لوگوں کو ریلیف کے لئے فنڈز جمع کرنے کی مہم کا آغاز بھی کر دیا ھے۔ سینٹر ٹیڈ کروز جن کو اس مشکل وقت میں لوگوں کے درمیان ھوناچاہئے تھا۔ وکیشن ہیوسٹن ، آسٹن، سینٹ انتونیوز، ب±ری طرح افیکٹ ھوئے ھیں۔ ابھی تک تین لاکھ لوگ بجلی کے بغیر ھیں۔ ٹیڈ کروز کی statement آئی کہ مشکل وقت میں بچوں کے درمیان رھیں۔ میڈیا نے ٹیڈ کروز کو آڑے ہاتھوں لیا اور سینٹر کروز کے منافقانہ بیانات کو ایکسپوز کیا۔کئی ریپبلکنز ممبران کانگرس اور گورنرز کا کہنا ھے کہ اگر 2024 میں ٹرمپ صدارتی ا±میدوار ھوئے تو وہ ا±نکی حمائت نہیں کرینگے۔ ٹرمپ انتظامیہ جھوٹ پر مبنی حکمران تھے۔ جنہوں نے کرونا وائرس جو مذاق سمجھ رکھا تھا۔ پانچ لاکھ افراد کرونا وائرس سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ فیس ماسک کا مذاق اڑاتے رھے۔ ریپبلکنز ماسک پہننا پسند نہیں کرتے تھے۔صدر جوبائیڈن نے آج اپنے خطاب میں کہا کہ ورلڈ وار ون ، ورلڈ وار ٹو اور ویتنام وار میں اتنے امریکن نہیں مرے تھے ، جتنے ایک سال میں کرونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہارے۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ یہ مذاق نہیں اسکو سنجیدہ لینے کی ضرورت ھے۔صدر انتہائی دلگیر آواز میں قوم سے مخاطب ھوئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اسکا ادراک ہے ، میں اپنے جوان بیٹے اور بیوی کے نقصان کا غم دیکھ چکا ہوں۔یہ انتہائی مشکل مرحلہ ھوتا ھے۔میں اور فرسٹ فیملی مرنے والوں کے غم میں شریک ھیں۔صدر بائیڈن ، نائب صدر کمالا ہیرس نے پانچ سو موم بتیاں جلا کر مرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔جوبائیڈن نے ویکسین ہر فرد تک آسان بنانے کے لئے کمپنیوں کو پروڈکشن میں تیزی کرنے کا کہا ھے۔ سوشل ڈسٹینس ،ماسک پہننے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت پر ضرور دیا۔ مرنے والے پانچ لاکھ افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔ کینڈل لائٹ اور مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ الحمد للّٰہ بندہ عاجز کو اکنا ریلیف اور برانکس کمﺅنٹی کونسل کے پلیٹ فارم سے گزشتہ ایک سال میں دو ملین فیملیز تک پروڈیوس باکس ،گراسری،فوڈ ،حلال میل پہنچانے اور کمﺅنٹی کے ضرورت مند افراد کو بلا رنگ و نسل گراسی کی تقسیم پر (یو ایس اے ایمبیسی ) پاکستان اور یو ایس اے فارن سروس کی جانب سے میری اور میری ٹیم کی انسانی خدمت کی شاندار الفاظ میں داد تحسین اور پذیرائی کی گئی ھے۔ قارئین! الحمد للّٰہ برانکس کمﺅنٹی کونسل نے اکنا ریلیف، کونسل مین مارک جونائی، اسمبلی وویمن ناتالیہ،سینٹر بیاجی، مئیر آفس، فیڈرل اور اسٹیٹ کے تعاون سے ہر ھفتہ پینسٹھ مساجد ،چرچز ،کمﺅنٹی سینٹرز نائچا،برانکس، ہارلم ،ماو¿نٹ ورنن،ویسٹ چسٹر کاو¿نٹی میں فوڈ، گراسری اور میل فراھم کیا۔ گزشتہ ایک سال میں فوڈ پینٹریز ، فوڈ ڈرائیوز تقریباً آٹھ سو ایونٹس کئے۔ جو کسی بھی تنظیم کی طرف سے نیشنل لیول کا سب سے بڑا پراجیکٹ ھے۔ ھماری والنٹیرز اور ڈونرز کی انتھک محنت کیوجہ سے یو ایس ایمبیسی، مئیر آفس، کمشنر آفس اور درجنوں تنظیموں اور آفیشلز نے ھماری سروسیز کا اکنالج کیا۔ برانکس کمﺅنٹی کونسل اور اکنا ریلیف کے ممبران، عہدیداران اور ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ھیں کہ اللہ رب العزت نے انہیں سنسنی خدمت کے لئے چ±نا ھے۔اس پر ھم اللہ کا شکر ادا کرتے ھیں اور بھائیوں سے اپیل کرتے ھیں کہ انسانی خدمت کے لئے اپنے عطیات دل کھول کر اکنا ریلیف اور برانکس کمﺅنٹی کونسل کو عطیات فراھم کریں۔ شبیر احمدگل (نیویارک)
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here