سید کاظم رضوی
محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے آج آپ کی خدمت میں موقع کے لحاظ سے موضوع لے کر حاضر ہواہوں امید ہے قارئین لطف اٹھائیں گے اس وقت کا عین وقت آپ انٹرنیٹ سے حاصل کرسکتے ہیں جو معیاری ہوتا ہے ہر ملکاور مقام پر تفاوت وقت ہوتا ہے لیکن وقت تحویل دنیا میں ایک ہی وقت ہوتا ہے اس کی مزید تشریح کردونگا لیکن اس بابت درجذیل کو آپ غور سے پڑھ لیں۔
لوگ اکثر اعمال و وظائف پوچھتے ہیں آپ کو کئی بار کہا کہ یہ دعائیں ہیں دراصل اعمال دعا کی ترکیب و ترتیب کو بزرگوں نے رائج کردی ہیں آپ اپنی زبان میں دعا مانگیں وہ بھی مقرب ہوگی اور سنی جائیگی اور دیگر زبانوں اور مخصوص آیات قرآنی کو تلاوت کرکے برکات کی دعا فرمائیں تو ضرور قبول ہوگی۔
خواص قمر بر وقت نو روز
جس وقت ستارہ شمس برج حمل کے پہلے درجے پر پہنچتا ہے اس وقت کو علم نجوم کی زبان میں نو روز کہا جاتا ہے۔اس کی تاریخی حیثیت علوم سیارگان سے شغف رکھنے والوں کیلئے خصوصی طور پر اہم ہیں کیونکہ اس کی روشنی میں وہ بہتر پیشگوئیاں کرسکتے ہیں ۔اور نو روز کو علم نجوم میں کافی اہمیت حاصل ہے جس روز نو روز ہو اس روز یہ دیکھنا چاہیے کے قمر کس برج میں ہے مگر خیال رہے کے یہ آپ نے یونانی حساب سے دیکھنا ہے۔بس قمر جس برج میں ہو اس کا ثمرہ حسب ذیل ہوتا ہے
1 برج حمل: بادشاہوں کو خوشی اور بدمعاش اور بدفعل آدمی اس سال دولتمند ہو جاینگے
2 برج ثور: شریفوں کو اس سال میں تکلیف اور بیماری اور قحط اور لوگوں کو تکلیف مگر عورتیں خوش
3 برج جوزا:بیماری کی کثرت ہو اور بارش ملک میں جا بجا ہو ارزانی غلبہ ہونے کی دلیل ہے
4 برج سرطا ن: رعایا خوش ہو, بادشاہ خرم سفر کرے اور ملک میں خوشحالی ہو
5برج اسد: بادشاہوں کے درمیان محبت اور صلح ہو اور پھل کثرت سے پیدا ہوں
6 برج سنبلہ: زراعت کو نقصان پہنچے آدمیوں اور جانوروں میں بیماری پڑے اور خوف مرگ ہو
7برج میزان: ہر قسم کی آفات دیکھنے میں آوے موت کا بازار گرم ہو فصل کو نقصان ہو
8برج عقرب: لوگوں کے درمیان خانہ جنگی اور بغض اور حسد کی چنگاریاں سلگ اٹھیں, بیماری زیادہ ہو اور دریاوں میں پانی کم ہو جائے۔
9برج قوس: ہوا خراب چلے بادشاہوں کا حال درمیانہ بلکہ کسی ملک کے بادشاہ کی موت کا نظارہ ہو
10 برج جدی: ہوا خوب زور کی چلے غلہ بہت ہو بارش با وقت نعمت ہو اور پھل زیادہ ہوں
11برج دلو: ہوا خراب چلے اور مکڑی اور کیڑے مکوڑے بہت ہوں اور کیڑوں سے فصل کو نقصان ہو
12برج حوت: بدمعاش اور ذلیل قوموں میں بیماری اور شریف قومیں ہر طرح سے آرام صحت اور تندروستی حاصل کریں, بارش بہت ہو, پرندے اس سال بہت مریں
سال 2021 میں پاکستانی وقت کے مطابق نو روز 20 مارچ بروز ہفتہ دن