مسجد باب رحمت!!!

0
130
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

الحمد للہ نومبر26کا جمعتہ المبارک مجھے مسجد باب رحمت موضع شیخ برہان کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پڑھانے کا شرف ملا اور جمعتہ المبارک میں خالصتاً اپنی مادری زبان جو اس علاقے میں بولی جاتی ہے۔بیان نماز جمعہ کے بعد ایک بزرگ ملے۔فرمانے لگے ہم نے تو سنا تھا مولوی صاحب امریکہ سے تشریف لائے ہیں۔آپ کی گفتگو سننے کے بعد تو نہیں لگتا کہ آپ امریکہ سے آئے ہیں۔مسجد باب رحمت والدین کے ایصال ثواب کے لئے تعمیر کی ہے جس میں کسی قسم کا چندہ شامل نہیں ہے۔الحمد للہ میری فیملی نے فیملی سے مراد میری برادری نہیں صرف میرے بچوں نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اپنے دادا حضرت میاں اللہ بخش رحمتہ اللہ علیہ اور حاجن رحمت بی بی اپنی دادی کے لئے تعمیر کی اور ماشاء اللہ تعمیر اتنی خوبصورت ہوئی ہے کہ مسجد کو دیکھ کر ویسے ہی مومن کا دل نماز پڑھنے کو چاہتا ہے اور میرا مضمون بھی جمعہ شریف کو یہی تھا۔کہ اللہ تعالیٰ نے پرندوں کو بھی نماز اور اپنی تسبیح کا پابند بنایا ہے۔اور ہم مرد ہو کر بھی اپنی نماز سے بے خبر ہیں۔اللہ کی رحمت کاملہ اور نعمت خداوندی ہمارے لئے ہے۔مگر ہم کماحقہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے شکر گزار نہیں ہیں جب کہ ارشاد خداوندی ہے کہ اگر تم شکر کرو گے تو ہم تمہیں اور زیادہ عطا کریں گے۔گائوں کے لوگوں کو یہی مشورہ دیا کہ آپ ہر حالت میں مسجد میں داخل ہوں۔کم ازکم اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوں۔انشاء اللہ مسجدوں کی برکت سے نماز پنجگانہ کی توفیق بھی مل جائے گی۔کلمہ توحید کے بعد نماز ہی کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔مسلم شریف میں ایک حدیث پاک ہے ایک صحابی سے کوئی بڑا جرم سرزد ہوگیا۔وہ بارگاہ رسالت ۖمیں حاضر ہوا۔اور عرض کی حضور میرے اوپر حد جاری کردیں۔اتنے میں اذان آگئی سرکار دو عالم نے فرمایا چلو ساتھیو نماز پڑھیں۔نماز پڑھنے کے بعد وہ آدمی پھر حاضر ہوا۔عرض کی حضور حد جاری فرما دیں۔آپ نے فرمایا آپ نے وضو کرکے نماز ادا کی آپ کے سارے گناہ معاف کردیئے گئے ہیں۔اب آئندہ کے لئے توبہ کریں نماز ہی مومن کی معراج ہے۔نماز ہی برائیوں سے منع کرتی ہے۔مسجد باب رحمت قدیم وجدید کا حسین امتزاج ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے رحمت میں رکھیں اور ہر قسم کی مصیبت سے محفوظ فرمائے(آمین)اللہ تعالیٰ ہماری حفاظت فرمائے(آمین)۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here