مشتاق احمد کا نام کراچی کے لوگوں کے لیے ایک معتبر نام تھا۔مشتاق احمد کی شخصیت بہت ہی نفیس انسان خوش لباس، خوبصورت آواز کے مالک ریڈیو۔ٹی وی۔اور فلموں میں اپنی اداکاری اور صداکاری کی وجہ سے بڑا نام کیا۔پاکستانی فلم مسٹر انگلش والا کردار ان کا یادگار کردار تھا۔اس دنیا سے رخصت ہوئے انکو زمانہ ہوگیا لیکن ان کا نام اب بھی کراچی میں ان کے نام سے قائم مشتاق احمد فائونڈیشن جوکہ ان کے فرزند آصف سلیم جو شکاگو میں ہوتے ہیں۔ اور وہاں سے انہوں نے اپنے والد کے لیے صدقہ جاریہ کے طور پر اس فائونڈیشن کو قائم کیا اور یہ فائونڈیشن کراچی کے گنجان آباد علاقہ اورنگی ٹائون کے مکینوں کو سستی روٹی مہیا کرتی ہے۔اس مہنگائی کے زمانے میں جہاں بارہ روپے کی روٹی ملتی ہو وہاں مشتاق احمد فائونڈیشن نے دو تندور لگائے ہیں جہاں5روپے کی روٹی دی جاتی ہے۔اور اگر کوئی اس کی استطاعت بھی نہ رکھتا ہو اسکو فری روٹی دی جاتی ہے۔اور کوئی وہاں سے خالی ہاتھ نہ جائے۔مشتاق احمد فائونڈیشن کا قیام2020میں عمل میں آیا جب کرونا کی وجہ سے پوری دنیا ہی پریشانی میں مبتلا تھی وہاں پاکستان میں وہ لوگ جو روزانہ کی بنیاد پر کماتے اوراپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ان کے لیے بھی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ایسی صورت میں مشتاق احمد فائونڈیشن نے اورنگی ٹائون کے دو سو گھروں تک راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا جس میں روزمرہ کی تمام اشیاء شامل تھیں اور یہ راشن پندرہ دن کے لیے کافی ہوتا تھا۔چار ماہ تک راشن کی تقسیم کے بعد ”سستی روٹی” سب کے لیے پر کام کیا اور الحمداللہ اس وقت دو تندور اس وقت پانچ روپے کی روٹی دے رہے ہیں۔جبکہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور آٹے کی بوری کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ایک گھر میں راشن کی تقسیم کے ساتھ ساتھ غریب بچیوں کی شادی کے اخراجات اب تک مشتاق احمد فائونڈیشن نے بیس بچیوں کی شادیاں کرا چکی ہے۔اور مزید درخواستیں آئی ہوئی ہیں یہ باتیں پچھلے دنوں انکے صاحبزادے آصف سلیم شکاگو سے ایک نورامروہوی کے جشن میں شرکت کرنے آئے ہوئے تھے۔اور مشتاق احمد ہمارے پڑوسی بھی تھے اور آصف سلیم میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے میں نے اس کے ان کاموں پر اسکو مبارکباد بھی دی کہ وہ اپنے والد کا نام روشن کر رہا ہے۔ویسے تو وہ شکاگو مین دوسرے پروگرام بھی کرتے ہیں لیکن یہ کام جو وہ کر رہے ہیں وہ بہت بڑی بات ہے لوگ باتیں کرتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے اس کے علاوہ پانی کا مسئلہ بھی ان علاقوں میں بہت زیادہ ہے نمازیوں کو وضو کے لیے بھی پانی میسر نہیں ہوتا نمازیوں کے لیے ٹینکر کے ذریعے پانی مہیا کیا جاتا ہے۔مشتاق احمد فائونڈیشن امریکہ میں رجسٹرڈ ہے اور تمام وہ لوگ جو مالی امداد کرتے ہیں۔وہTax exemptہیں۔اس فائونڈیشن کو آصف سلیم شکاگو سے آپریٹ کرتے ہیں۔مشتاق احمد کا انتقال21رمضان کو سجدہ کو حالت میں ہوا تھا۔مشتاق احمد فائونڈیشن نے اپنے آپ کو اس نوبل کا زکے لیے وقف کردیا ہے۔وہ مخیر حضرات جو اس کارخیر میں ایسا کچھ حصہ ڈالنا چاہیں توہ وہ آصف سلیم سے847-890-3507پر رابطہ کرسکتے ہیں۔اور اگر کوئی اس کا حصہ بننا چاہتا ہے تو اس کار خیر کا حصہ بن سکتا ہے۔اسوقت اورنگی ٹائون کے علاقہ11اور ساڑھے گیارہ نمبر میں دو تندور کام کر رہے ہیں انشاء عنقریب مزید تندور کھولے جائینگے۔5روپے اس لیے رکھے گئے ہیں تاکہ کسی کی حیثیت متاثر نہ ہو5روپے ہر کوئی دے سکتا ہے۔ویسے تو بہت بڑے بڑے لنگر خانے کھلے ہوئے ہیں اور لوگ وہاں مفت کھانا کھاتے ہیں لیکن کچھ جگہیں ایسی بھی ہیں جہاں معمولی قیمت پر کھانا دستیاب ہوتا ہے ایسے لوگوں کی مدد کرنا چاہیے جو یہ کام کر رہے ہیں۔آصف سلیم مبارکباد کے مستحق ہیں جو اپنے والد کے نام پر فائونڈیشن چلا رہے ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انکو اور ہمت وحوصلہ دے تاکہ وہ یہ کام اور خوش اسلوبی سے انجام دے سکیں۔(جزاک اللہ خیر!)۔
٭٭٭