محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے یوں تو دنیا میں ہزارہا وظائف اور ازکار ہیں جن کا اہل علم قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان کرتے ہیں اور تجویز کرتے ہیں روحانی سلاسل اور کئی ایک ایسے فورمز تشکیل پاچکے ہیں زیادہ تر توکمرشل بھی ہیں لیکن کچھ فی سبیل اللہ بھی یہ کام کرتے ہیں ۔دنیا کی کوئی طاقت نہیں جو کسی بھی کام کو انجام دے سکے یہ تو بس ایک دعا کو طریقہ ہوتا ہے جو تعلیم کیا جاتا ہے اور اپنی دعاکے ساتھ اگر کلام پاک کی برکت یا اللہ پاک کے اسم سے کوئی سوال اللہ پاک سے کیا جائے تو منظوری ہوجائے اس میں شک نہیںجس طرح انسان دنیا میں نوکری ہو یا کہیں جانا ہو درخواست دیتا ہے منظوری ہوگء تو بیڑہ پار ہے جبکہ اگر منظوری نہ ہوء تا اللہ پاک بہتر فیصلہ فرمانے والا ہے اس کے ہر فیصلے کو قبول فرمائیں یہی کامیابی کا راز ہے ،بس سادہ سا ،آج آپ کو کچھ احادیث کے حوالہ جات سے دعا تجویز کرتا ہوں اُمید ہے قارئین بابوں تعویز والوں اور درباروں سے جان چھڑا لیں گے ان شا اللہ ۔
کوئی عمل ایسا نہیں ہے جس کی تصدیق اللہ تعالیٰ نے خود فرمائی ہو، بس ایک عمل خاص ہے جس کی مقبولیت کی تصدیق خوداللہ تبارک وتعالیٰ نے قرآنِ مجید کی سور الانبیا آی نمبر میں فرمائی ہے۔ وہ دعائے یونس علیہ السلام ہے۔ اوروہ یہ ہے۔ لآاِلہ اِلآانت سبحانک اِنِی کنت مِن الظالِمِین ۔اوراس دعائے یونس علیہ السلام کے بارے میں فرمایا ۔ فاستجِبنالہ ونجیناہ مِن الغمِ طوکذالِک ننجِی المومِنِین ط۔ یعنی قبول کرلی ہم نے دعا یونس علیہ السلام کی اوران کو غم سے چھڑادیا ، اور اسی طرح ہم مومنین کوغم سے نجات دیدیںگے جو اس عمل کو یعنی اس اس آی کریمہ کوپڑھے گا ۔ لآ اِلہ اِلآانت سبحانک اِنِی کنت مِن الظالِمِین ۔
یہ عمل تمام بزرگوں کے عمل میں رہاہے ۔ اس سے زیادہ تصدیق کی ضرورت نہیں ۔ اللہ تبارک وتعالی خود اس کے پڑھنے والیکو نجات دینے کا وعدہ فرمارہاہے ۔ اس کی ترکیب ہر بزرگ کی جداہے۔ یہ عمل حضرت یونس علیہ السلام نے مچھلی کے پیٹ میں پڑھاتھا ۔ آپ مچھلی کے پیٹ میں تھے اورمچھلی قعرِ سمندر میں گویاتاریکی درتاریکی تھی۔ اس لئے یہ عمل تاریکی میں پڑھا جاتاہے۔اورپانی کا ساتھ ہونا شرط ہے۔ ایک آسان مجرب قاعدہ مجھے بزرگوںسے پہنچاہے ، جو یہ ہے۔ کہ رات کی تاریکی میں بالکل اندھیریکوٹھری میں بیٹھو۔ عامل کو تنگ جگہ میں بیٹھنا چاہئے۔ کسی ٹب یا دیگچے وغیرہ میں دریا کاپانی بھر کر رکھو ۔ اگر دریاکا پانی نہ ملے تو نہر یا تالاب کا پاک وصاف پانی ، اگر یہ بھیممکن نہ ہو تو کنوئیں کا پانی بھر لو یا عام نلکے کا پانی ہی لے لو۔ لیکن اولی دریاکا پانی ہے۔ عامل داہنا ہاتھ پانی میں ڈوباہوارکھیاورتین سوتیرہ مرتبہ یا ایک سو ایک مرتبہ یہ آیت پڑھے لا الہ الاانت سبحانک انی کنت من الظالمین ۔ اول آخر طاق مرتبہدرودشریف پڑھے ۔ بعد ختم اللہ تبارک
٭٭٭