ریاستی اثاثہ جات کی غیر قانونی فروخت کے کالے قانون نامنظور!!!

0
51
جنید خان تنولی
جنید خان تنولی

کرپٹ سیاستدان اپنی عیاشیوں کے لئے قانون بنا کر پاکستان کو بیچ کھانا چاہتے ہیں،یہ قانون منظور نہیں،عوامی و سماجی سیاسی و مذہبی حلقے پاکستان کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال سے ہر محب وطن شہری شدید تشویش میں مبتلا ہے۔اس وقت پاکستان بہت ہی خطرناک معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے، ہماری ساری صورت حال سری لنکا سے زیادہ خطرناک ہوچکی ہے،ایسی پالیساں اور قانون ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہیں۔وطن عزیز اس وقت ایسی نازک صورت حال سے گزر رہا ہے،جسکا انجام تباہی و بربادی ہے۔اس نازک وقت میں حکومت وقت ایک نیا قانون نافذ کرنا چاہ رہی ہے،جس کی منظوری ابھی صدر عارف علوی نے نہیں دی مگر کابینہ اسے پاس کر چکی ہے، اس قانون کا نام ہے۔Inter governmental asset transiction ordinance 2022۔اس قانون کے تحت گورنمنٹ اپنے ریاستی اثاثہ جات کسی بھی ملک یا ادارے کو بغیر کسی competitive process یا regularity compliance کے بیچ سکتی ہے اور اس قانون کے تحت کورٹ بھی اسکا نوٹس نہیں لے سکتی۔عام زبان میں اسکو یوں سمجھا جاسکتا ہے کہ گورنمنٹ آف پاکستان اپنے کسی بھی ریاستی ادارے یا اثاثے کو فی الفور بیچ سکتی ہے اور کوئی اس پر انگلی نہیں اٹھا سکتا حتی کہ ہماری عدالتیں بھی اسکے خلاف کوئی بھی ایکشن نہیں لے سکتی،یہ سراسر غلط اور ملک و قوم دشمنی ہے۔ہم ایسے قانون کو نہیں مانتے،سیاسی حکمران ہوش کے ناخن لے،ایسا نہ ہو کہ پھر عوام کو پاکستان کی خاطر کسی بھی حد تک جانا پڑے، خصوصی صحافتی سروے کے دوران سنجیدہ فکر حلقوں کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے تقریبا ڈیڑھ ماہ سے زیادہ عرصے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بغیر کسی گورنر کے کام کر رہا ہے نتیجہ ا ہم ڈالر کی قیمت میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھ رہے تو لامحالہ پاکستان کے قرضوں میں بھی اربوں روپے کے حساب سے اضافہ ہوا ہے، ملک کی معیشت دیوالیہ ہو چکی ہے اور ملک کو چلانے کے لئے یہ قانون پاس کروایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ہمارے ملک کے اثاثوں کو اونے پونے دوسرے ممالک کو بیچ دیا جائے گا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورت حال رہی تو ایک روز ایسا آئے گا جب سارا پاکستان دوسروں کے قبضے میں چلا جائے گا اور یہ وزیر، مشیر، ارکان اسمبلی اور ارکان سینیٹ،ججوں سمیت جرنیلز ان پیسوں سے عیاشی کریں گے انھیں ملک کی دگرگوں حالت سے کوئی مطلب نہیں انکی اولادیں اور اثاثے بیرون ملک ہیں یہ لوگ آخر وقت تک اس ملک کو نوچ نوچ کر کھاتے رہیں گے۔خدارا عوام آنکھیں کھولیں اس قانون کے خلاف احتجاج کریں،کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارا ملک اغیار کے ہاتھوں میں چلا جائے۔یہ جو دو فیصد لوگ ہم پر حکمرانی کر رہے ہیں اور اقتدار کی میوزیکل چیئر کھیل رہے ہیں،عوامی و سماجی حلقوں کا مزید یہ کہنا تھا کہ قوم کو چاہئیے کہ ان کے مذموم مقاصد کو پہچانیں،حق کا ساتھ دیتے ہوئے دین اسلام و پاکستان کو سر بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔عوام کو چاہئیے کہ ایسی قیادتِ کا ساتھ دیں جو پاکستان کی سلامتی اور ملک و قوم کی خوشحالی کی ضامن ہو۔پاکستان اس وقت عرصہ درآز سے نااہل قیادت کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے سود،قرض اور آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسا ہوا ہے۔ایسے قوانین جو ملک و قوم کو بیچنے کے لیئے بنائے جائیں،ناقابل برداشت ہیں۔خدا پاکستان کا حامی و ناصر ھو، آمین
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here