انصاف!!!

0
101
عامر بیگ

ابھی علاج نہیں ہوا اس لیے واپس نہیں آیا ،وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پچاس روپے کے سٹام پیپر پر گارنٹی لکھ کر عدالت میں جمع کروائی تھی کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف علاج کرواتے ہی واپس چلے آئیں گے، یہ الگ بات کہ علاج کروایا ہی نہیں گیا ،بھلے چنگے تو تھے، عمران ریاض کی اس وقت کی ریسرچ کے مطابق پلیٹ لیٹس لندن جاتے ہی پورے ہوگئے تھے، انصاف ہوا رپوٹیں جمع کروا دی گئیں آپریشن مریم نواز کے آنے تک پینڈنگ رکھا گیا مگر اب فل بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے ،انصاف ہوگا ،ضرور ہوگا، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت ریلیز کر دے گی، مجرم مریم نواز عدالت کی جیورسڈکشن سے باہر لندن جا کر باپ کا آپریشن کروائے گی اور صحت یابی کے بعد وطن واپس آکر دونوں باپ بیٹی پہلے کی طرح بقیہ کی سزا بھگتیں گے انصاف ہوگا ضرور ہوگا خان صاحب کے توہین عدالت کا کیس ہی لے لی دو ہفتوں میں فرد جرم عائد کر دی جائے گی انصاف ہوگا ضرور ہوگا یہ الگ بات کی سولہ ارب کے کیسز پر فرد جرم عائد کرنے کی بجائے وزیر اعظم بنا دیا گیا جی انصاف ہوگا طالبان خان کو دہشت گردی کی دفعات لگا کر دہشت گردی کی عدالت میں دو دفعہ لایا گیا بیس ستمبر تک کی عبوری ضمانت دے دی گئی انصاف ہوگا ضرور ہوگا جی ہاں ضرورت ہے انصاف کر دیا جائے خان کو روک دیا جائے تاکہ وہ جاہل عوام کو مزید شعور بہم نہ پہنچا سکے ورنہ اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچ جائے گی انصاف کی فراہمی بہت ضروری ہے اسے ایسے ہی کسی کیس میں پھنسا کر نااہل کروا دیا جائے تاکہ وہ سر اٹھانے کے قابل ہی نہ رہے جی ایسا ہی انصاف کرتے رہیں تاکہ دنیا میں پاکستانی عدالتی نظام کی ریٹنگ برقرار رہ سکے بھلے نتیجہ کچھ بھی نکلے عوام ابھی تک بھٹو کو دئیے گئے عدالتی انصاف کے اثر سے نہیں نکل سکی عمران خان کیساتھ اگر ایسا ہی بھٹو جیسا انصاف کیا گیا تو ہمالیہ تو کیا پورا عالم اسلام روئے گا پوری دنیا روئے گی ایک ابتری ایک بھونچال جسے پریڈکٹ کرنا شاید ممکن نہ ہو وہ یہ سب سیلابی ریلے کی طرح بہا لے جائے گا اسٹیبلشمنٹ کو کان ہوگئے ہیں تبھی تو کامران خان کے ساتھ انٹرویو میں خان سے جو سوالات کئے گئے ان سے تو یہی لگتا تھا کہ خان سے جاب انٹرویو لیا جا رہا ہے اگر الیکشن وقت مقررہ پر ہی ہوتے ہیں تو پھر خان اس پوزیشن میں ہیں کہ اب کسی ابہام کے بغیر وہ ایک سے دو ٹرمز آرام اے پوری کرے اور خاطر خواہ لیجسلیشن کیساتھ معاشی ترقی کی منزلیں طے کرے ،سیاسی استحکام ہی معاشی نمو کا ضامن ہوتا ہے پاکستان اور عمران خان میں وہ پوٹینشل ہے کہ وہ پاکستان کی معاشی کشتی کو پار لگا سکیں اس کے علاوہ مجھے تو دور دور تک کوئی ایسا لیڈر نظر نہیں آتا جو ملک پاکستان کو ان مشکلات سے نکالنے کی سکت رکھتا ہو ۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here