یہ کس کا پاکستان ہے؟

0
56
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے!
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
جب چور ا چکے لٹیرے خائین
مسند پر بٹھائیں جائیں گے
اسحاق ڈار معاشی غارت گر ،کی واہ جی واہ جب مسند پہ بٹھایا جائے گا کیا شان ہے اس خائین کی ایک وزیر اعظم کی گود میں فرار اور ایک خائین وزیر اعظم کی گود میں وارد مگر شرم نہ تم کو آئی نہ ہم کو آئی ،نہ نیوٹرلز کو آئی ،نہ ہماری عظیم عدلیہ کے پاسبانوں کو یہ قائد اعظم کا پاکستان ہے ، اقبال کا پاکستان ہے یہ کس کا پاکستان ہے؟ آج کروڑ عوام پوچھتی ہے کہ یہ کس کا پاکستان ہے، فیض نے تو اُمید دلائی تھی ہم اہلِ صفا؛ مردودِ حرم مسند پہ بٹھائے جائیں گے اور راج کرے گی خلقِ خدا لیکن یہاں تو بھئی چوروں ، ڈاکوں لٹیروں کو مسند پر بٹھایا جا رہا ہے، کل جب سے اسحاق ڈار ملک میں وارد ہوا ہے جو مفرور تھا، نظام عدلیہ کومنہ چڑھا رہا تھا ،اس کو دوبارہ مفلوج خزانہ کی کنجی سونپی جانے کا اعلان ہوا ہے۔ پاکستان ڈپریشن میں چلا گیا ہے ،میں اور بیرسٹر رانا شہزاد جیسے یہ خبر سنی ہم سکتے میں چلے گئے اور بیک وقت ہمارے منہ سے یہ نکلا یا اللہ پاکستان کو کیا ہو رہا ہے ،کہاں ہیں ہماری سلامتی کے محافظ جنہوں نے ہماری نظریات اور سرحدوں کی حفاظت کرنی ہے۔ ہمارے دوست سید طارق اشرف شاہ صاحب چیخ چیخ کر بتاتے ہیں، جنرل باجوہ بڑا آپ رائیٹ جرنیل ہے اور ہمیں ایک مظبوط فوج چاہئے ۔ میرا ایک سوال ہے سب اہلِ شعور سے کہ جو جرنیل اسحاق ڈار جیسے خائین کو پاکستان کے خزانہ پر بیٹھنے سے نہیں روک سکتا وہ کروڑ لوگوں کی کیا حفاظت کرے گا یہ تو اسٹیبلش ہو گیا کہ امپورٹڈ حکومت جرنل صاحب کی تین فٹ کی سوٹی سے براجمان ہے ،اللہ حافظ ہے پاکستان کا۔
قارئین وطن! دوسرا شوشہ جس نے ملک کو گھیرا ہوا ہے ،وہ ہے آڈیو وڈیو لیک کیسے کیسے سرکاری راز افشاں کیے جارہے ہیں ،خاص طور پر مریم صفدر کے حوالے سے کہ جب وہ اپنے پاپا میاں نواز شریف کو کہتی ہے کہ میں الیکشن کمشنر سے بات کر کے عمران خان کو توشہ خانہ میں سزا دلوا کر نا اہل کروا دوں گی ،عمران خان کو راستے سے ہٹانا بڑا ضروری ہے یہ تو ایک لیک ہے ،بے شمار لیکس ایسی ہیں جو سیکرٹ ایکٹ کے تحت آتی ہیں ،کوئی ہے اس طرف دھیان دینے والا کہ ایک مجرمہ اقتدار کے ایوانوں میں کیا گل کھلا رہی ہے، ہماری عدلیہ کے پاسبان کہاں سوئے ہوئے ہیں ؟کون جانے ہماری نیشنل سیکورٹی کے حوالے سے محترمہ جو اپنے داماد کی مل کے لئے بھارت سے مشینری منگوانے پر قادر رکھتی ہے ،کیا کچھ نہیں کر سکتی، کون نہیں جانتا کہ نواز شریف خاندان بھارت کے معاملہ میں کتنا سوفٹ کانر رکھتا ہے جہاں پاکستان پر فوجی راج اسٹیبلش ہے وہیں پر مافیا راج بھی اسٹبلش ہو چکا ہے اور دونوں کے میل جول نے پوری قوم کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے کہ سانس لینا بھی دشوار ہو چکا۔
قارئین وطن! آج جب تمام تر فوجی، مافیا تلخیوں کے باوجود عمران خان کی کروڑ لوگوں کی آزادی کے لئیے جدوجہد دیکھتا ہوں تو فیض کا شعر دل کو بہم ٹھنڈک پہنچاتا ہے!

روشن کہیں بہار کے امکان ہوئے تو ہیں
گلشن میں چاک چند گریباں ہوئے تو ہیں

خان عوام کا جمِ گفیر لے کر چلا تو ہے ہر ہفتہ اہم اعلان کی نوید سناتا تو ہے پھر راستے میں ٹھر جاتا ہے بظاہر تھکاوٹ کے آثار نظر تو نہیں آتے لیکن پھر بھی کوئی بڑا پتھر راستہ روکے ہے پاکستان کی سیاست کے تیس پینتیس سالوں پر محیط بڑے چھوٹے جلسہ دیکھے پٹواریوں اور سفید لباس میں ملبوس جلسے بھی نظر کے سامنے سے گزرے لیکن عوام نے جتنی پزیرائی عمران خان صاحب کو دی اس کی نظیر کم ملتی ہے ابھی کل ہی دیکھ لیجئے کے گورنمنٹ کالج میں طالب علموں کے اس طبقہ نے دی جس کو عرف عام ممی ڈیڈی کلاس کہا جاتا ہے قوم تو انقلاب کے لئیے تیار ہے وہ تو ہر پتھر سے ٹکرانے کے لئیے تیار ہے خان صاحب کی طرف سے دیر ہے خان صاحب نے یقینا فرانس اور روس کے انقلاب کو پڑھا ہو گا آئت اللہ خمینی کا انقلاب بھی دیکھا اور پڑھا ہو گا مکسم گورکی کی ماں کو بھی ایک بار پڑھ لیں شاید ان کو انقلاب کی راہ میں پڑے پتھر اٹھانے کی ترکیب پتا چل جائے اور ہم وہ دن دیکھ لیں کے جب ہم اہلِ صفا مردودِ حرم، مسند پہ بٹھائے جائیں گیاور راج کرے گی خلق خدا ،عمران خان علم بلند کرو، ابھی جو کیا ہوا ہے ،اس سے اوپر ہم تمھارے ساتھ ہیں، اس سے پہلے کے نحوستیں گہری ہوتی چلی جائیں اور چور ا چکے خائین اور لٹیرے اپنے آپ کو مظبوط سے مظبوط کرتے چلے جائیں ،ہم کو پاکستان بچانا ہے تو یہ فوجی، مافیا نیکسز توڑنا پڑے گا، پاکستان زندہ باد!
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here