اہم تقرری ایک تماشہ!!!

0
66
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! واہ جی واہ نواز شریف کی قسمت پر ناز کریں یا پاکستان کی قسمت پر روئیں، لنڈن میں سزا یافتہ چور مفرور وطن کے نئے میر سپاہ کی تقرری کا انتخاب کرے گا ،اہلِ وطن اِناللہِ واِ ن الییہِ راجعِون سرکاری میڈیا و سوشل میڈیا ایک ہی شور اٹھائے ہوئے ہیں کہ شریف برادران جرنل عاصم منیر کو اگلا میر سپاہ لگانا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اس کی مخالفت کر رہا ہے اور اس کی عاصم سے ناراضگی کی وجہ کہ اس نے خان صاحب کی بیگم بشرا بی بی اور ان کی سہیلی گوگی کے خلاف شکائیت کی تھی کہ دونوں خاتون دبا کر کرپشن میں مصروف ہیں اور اس کا بہت برا خان کی سیاست پر اثر پڑے گا لیکن میں نے تو خان کے کسی ایکشن سے محسوس نہیں کیا کہ وہ کسی بھی جرنیل کے خلاف ہے وہ تو بس یہ چاہتا ہے کہ میرٹ پر تقرری ہونی چاہئے اور چوروں ،ڈاکوں اور مفروروں کو اس کا استحقاق نہیں ہونا چاہئے کہ وہ منتخب کریں میر سپاہ کو ۔
قارئین وطن! جتنا مرضی آپ اپنی پسند کا میر سپاہ چن لیں پہلے نمبر پر ہو یا ساتویں پر خالہ کا ہو یا ماموں کا چاچے کا ہو یا بابے کا اینڈ آف دی ڈے وہ فوج کا بندہ ہے ذلفقار بھٹوسیلے کر نواز شریف سب ہی اپنی پسند کا میر سپاہ چننے کا تجربہ کر چکے ہیں اور سب ان کے پسندیدہ جرنلوں نے ان کو خوب خوب مزا چکھایا ہے بھٹو مرحوم مقبولیت کی ہمالیہ جتنی اونچائیوں پر تھا لیکن سندھی ہونے کی پاداشت میں چہیتے جرنیل نے پھانسی پر ٹانگ دیا ۔ پھر موصوف نواز شریف نے پانچ یا چھ اپنی پسند کے چار سٹار جرنل لگائے ایک کو تو بقول میاں شریف مشرف تو بھییا ہے اس کی کون سی بیکنگ ہے پھر اس بھئیے نے جو نواز شریف کے ساتھ کیا ایک عالم نے تماشہ دیکھا عزیزانِ سیاست ! جب پاکستان کے سب سے بڑے منصب وزیر اعظم کے عہدے پر بیٹھے شخص کی سوچ یہ ہو گی کہ فلاں بھییا ہے اور فلاں اپنا آدمی ہے تو ایسیلوگوں کو اختیار ہونا چاہیے کہ وہ میر سپاہ کا انتخاب کریں سب کو پتا ہونا چاہیے کہ میر سپاہ فوج کا ہے اور فوج اس کی ہے جرنیل جب اپنی سوٹی دائیں طرف گھماتا ہے سب دائیں طرف دیکھتے ہیں اور جب وہ بائیں طرف گھماتا ہے سب بائیں طرف دیکھتے ہیں لہازا یہ پک اینڈ چوز کا طریقہ ختم ہونا چاہئے اور سنیارٹی کی بنیاد پر انتخاب ہونا چائیے کہ اس کے ہاتھ میں فرد واحد کی سلامتی نہیں بلکہ کروڑ عوام کی سلامتی ہوتی ہے وہ سرحدوں کا اور قومی سلامتی کا بوجھ لے کر چلتا ہے ۔ اس ضمن میں عمران خان اگر میرٹ کی بات کرتا ہے تو پھر ٹھیک ہی کرتا ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے اللہ کرے جو بھی میر سپاہ بنے اول اور آخر پاکستان کی سلامتی اس کا ممتمعہ نظر ہو ۔
قارئین وطن! خدارا تمام قومی سلامتی کے اداروں اور خاص طور پر بڑی عدلیہ کے ذمہ داروں سے اپیل ہے کہ پاک فوج میں توڑ پھوڑ کو روکیں اور فوج خود ہی اس اہم تعیناتی کا ذمہ لے لیں اور اس کی بھاگ دوڑ لنڈن میں بیٹھے مفروروں اور چوروں کو اس کا اختیار نہیں ہونا چاہیے ملک مزید کیاس کا متحمل نہیں ہو سکتا عمران خان صاحب جو بھی چاہئے کہ میرٹ پر ہونے والی تقرری کودل سے قبول کرنی چاہئے ۔ اور ذمہ داروں کو ملک میں پھیلے ہیجان کو ختم کرنے کے لئے فوری طور پر صاف شفاف انتخاب کا اعلان کریں اور عوام کو اپنا نمائیندہ منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہئے ۔ میں اپنے قارئین سے پوچھتا ہوں کہ ان کو نواز شریف مفرور کی قسمت پر رشک آتا ہے یا پاکستان کی بدقسمتی پر رونا جب یہ کہا جاتا ہے کہ نواز شریف سے وزیر اعظم پاکستان جیسا تیسا بھی ہے وہ میر سپاہ کی تقرری کے لئے مشاورت کرنے لنڈن گیا ہوا ہے سچی بات ہے مجھ غریب کو تو پاکستان کی قسمت پر رونا آ رہا ہے اور پاکستان بنانے والوں سے گلہ ہے کہ یہ پاکستان بنایا ہے کہ جہاں چور ڈاکو اور خائین ہمارے حکمران ہوں گے شرم کا مقام ہے پوری قوم کے لئے اور سلامتی کے اداروں کے لئے بھی ۔
قارئین وطن ! میں ملک سجاد ایمن بادی جنہوں نے امریکہ کی مٹی پر اپنے زور بازو سے وسییع کاروبار کا جال بچایا ہوا ہے اور جب بھی اپنی مٹی پاکستان آتے ہیں دوستوں کا ایک ہجوم ان کی محبت کا انتظار کر رہا ہوتا ہے ۔ ملک صاحب کی نوازشوں کے صدقے ایک دوستوں کا جھرمٹ میرے حصے میں بھی آیا جن میں ایڈووکیٹ اشفاق چوہان صاحب جم ، کرنل آصف ڈار صاحب جن کی دوستی کسی جیول(jewl) سے کم نہیں ہے اپنے زمانے کے نمبر ون ریسلر اور ریسلنگ سے لے کر تقریبا کھیلوں کی تنظیموں کے سربراہ بھی ہے ،ان سے ملاقات سارا لاہور میرے اندر زندہ ہو گیا، ان کی شفقت میرے لئے کسی شیرینی سے کم نہیں ، رشید اے ملک پاکستان ٹینس کے نیشنل کوچ اور خود نمبر ون پلیئر تھے ان دوستوں سے مل کر سیاست سے دل ا چاٹ ہو گیا ہے اور دل کرتا ہے کہ بس ان دوستوں کے پہلو سے بندھا رہوں اور بقایا لاہور میں گزرنے والے دن ان ہی کے ساتھ گزاروں ہاں دو اور صاحبان کا ذکر نہ کروں تو میں ناشکری ادا کروں گا ایک درانی صاحب اور دوسرے ملک ایمن آبادی کے برادر نسبتی اعوان صاحب دونوں بڑی دلکش شخصیت اپنے اندر خود انجمن تھے ،اللہ پاکستان اور تمام احباب کو اپنے حفظ و آمان میں رکھے ،آمین!
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here