مسجد نبویۖ میں نکاح!!!

0
120
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

میری بڑی بیٹی کے صاحب زادے حافظ انیس عابد ولد رجب علی عابد کا نکاح کا مسئلہ زیر غور تھا۔ اور جس لڑکی سے نکاح مطلوب تھا۔ وہ پاکستان میں تھی اور وہ لڑکی میری چھوٹی بیٹی کی بیٹی ھادیہ نور تھی۔ مسئلہ یہ تھا کہ نکاح کہاں کیا جائے تو طے یہ ہوا کہ مسجد نبوی شریف مدینہ منورہ میں کیا جائے چنانچہ 28نومبر2022ء بروز پیر کی تاریخ مقرر ہوئی۔ میں اس وقت تینوں مساجد کی نیت کر چکا تھا۔ چنانچہ اپنی خواہش اپنی بیگم یعنی بچوں کی نانی صاحبہ اور بڑی بیٹی کے سامنے رکھی۔ کہ میں مسجد اقصیٰ چلا جاتا ہوں۔ آپ لوگ مدینہ منورہ چلے جائیں۔ بیگم اور بچوں نے کہا ہم بھی ساتھ جائیں گے میرا ایک پیارا اور مخلص دوست جناب شوکت حمید میاں کو جب پتہ چلا تو انہوں نے بھی بیگم کے ہمراہ جانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ بچوں کی فلائیٹ سیدھا مدینہ پاک کی تھی ایئر لائین نے کینسل کردی نہ جائے کیوں اور ہماری فلائیٹ کے ساتھ جوڑ دی یوں ہمارا قافلہ بارہ لوگوں پر مشتمل ہوگیا۔ اور ہم سیدھے فلسطین چلے گئے، انشاء اللہ تفصیلات کسی دوسرے وقت لکھوں گا۔ یروشلم سے ہم لوگ اردن آگئے۔ جمعہ شریف اصحاب کہف کی مسجد میں ادا کیا بعدازا جمعہ غار کے اندر گئے اصحاب کہف کی قبروں کی زیارت کی ھادیہ نور اور اسکی والدہ اور بھائی حذیفہ نور اتوار 27نومبر2022ء بھی مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ ہم بھی اردن سے مدینہ منورہ پہنچ گئے نکاح کے لئے جناب قاری محمد اکرم فیضی مظلہ العامی کو پاکستان سے بلایا گیا جوکہ میرے چار بچوں کے حفظ قرآن کے استاد ہیں۔ حافظ انیس عابد نے بھی قرآن پاک انہی سے یاد کیا تھا۔ میرے سارے بچے قاری صاحب کی وجہ سے نہایت ہی عمدہ قرآن پڑھتے ہیں۔ الحمدللہ حسب تاریخ مسجد نبوی شریف کے صحن میں اکٹھے ہوگئے۔ سب کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے۔ کہ اللہ پاک کے پاک محبوب کے قدموں میں دونوں بچوں کا نکاح ہورہا تھا۔موسم بہت پیارا تھا عجیب قسم کی خوشبو تھی میں امریکہ میں رہتا ہوں۔ اکثر شادیوں نکاحوں سے رنجیدہ حال لوٹتا ہوں مگر آج میری خوشی کی انتہا تھی سرکار کے قدموں میں نہ ڈھول نہ ڈھمکا نہ بینڈ باجہ نہ ڈانس سب لوگ باوضو تھے۔ نکاح کے بعد میرے پیارے ساتھی اور دوست میاں شوکت حمید صاحب فرمانے لگے مفتی اس روحانی ماحول میں میرا بھی دوبارہ نکاح پڑھا دیں۔ مجھے انیس کے نکاح پر اشک آرہا ہے دوستو ساتھیو اور بچوں نکاح کو نکاح ہی رہنے دو نکاح شادی کے نام پر خرافات کو ترک کر دو سنت رسول میں ہی ہماری عافیت ہے۔عاقبت خیر کا وعدہ ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here