سیدة نساء العالمین…خاتون محشر!!!

0
276
Dr-sakhawat-hussain-sindralvi
ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی

فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا اقبال کی نظر میں…(فارسی کلام بمعہ اردو ترجمہ تشریح)
مریم ازیک نسبت عیسی عزیز…ازسہ نسبت حضرت زہرا عزیز!!
جناب مریم باعظمت ہیں کیونکہ نبی خدا حضرت عیسیٰ کی مادر گرامی ہیں جبکہ جناب زہر اسلام اللہ علیہا اس لئے باعظمت ہیں کہ کیونکہ یہ رحمت اللعالمینۖ کی بیٹی، نفس رسول کی زوجہ اور جوانان جنت کے سرداروں کی ماں ہیں۔ نور چشم رحمت اللعالمین۔ آن امام اولین وآخرین آپ رحمت اللعالمینۖ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں جو اولین وآخرین عالم کے امام ہیں
آنکہ جان درپیکر گیتی دمید
روزگار راتازہ آئین آفرید
وہی رحمت اللعالمینۖ جنہوں نے کائنات کے پیکر میں روح پھونک دی اور ایک تازہ آئین زمانے کو عطاء فرمایا
بانوی آن تاجدار ہل اتی
مرتضی، مشکل کشائ، شیر خدا
آپ سلام اللہ علیہاہل اتی کے تاجدار امیر المومنین مرتضیٰ، مشکل کشائ، شیر خدا حضرت علی کی زوجہ مکرمہ ہیں
پادشاہ وکلبہ ایوان او
یک حسام ویک زرہ سامان او
امیر المومنین ع بادشاہ ہیں اور بادشاہ بھی ایسے کہ جنکا ایوان ایک جھونپڑی ہے اور انکاپورا سامان ایک شمشیر اور ایک زرہ ہے۔
مادر آن مرکز پر کار عشق
مادر آن کارواں سالار عشق
ان(امام حسن) کی ماں ہیں جو عشق کا مرکزی نقطہ ہیں اور ان(امام حسین) کی ماں ہیں جو کاروان عشق کے سالار ہیں۔
آن یکی شمع شبستان حرم
حافظ جمعیت خیر الامم
ان میں سے ایک شبستان حرم کی شمع اور امت مسلمہ کے اجتماع واتحاد کے محافظ ہیں
تانشینند آتش پیکارو کیں
پشت بازد برسرتاج ونگیں
اسلئے کہ جنگ اور دشمنی کی آگ بجھ جائے، آپ(امام حسین) نے حکومت کو ٹھوکر مار دی۔
وآند گرمولای ابرار جہان
قوت بازوی احرار جہان
اور امام حسین دنیا کے نیک سیرت لوگوں کے مولا اور حریت پسندوں کی قوت بازو ہیں۔
درنوائے زندگی سوزاز حسین
اہل حلق حریت آموزاز حسین
زندگی کی نوامیں سوز ہے تو حسین اور اہل حق نے حریت سیکھی ہے تو حسین سے!
سیرت فرزندھا ازامھات
جوھرصدق وصفاازامھات
فرزندوں کو سیرت وروش زندگی مائوں سے ورثے میں ملتی ہے۔ صدق وخلوص کا جوہر مائوں سے ملتا ہے۔
مزرع تسلیم را حاصل بتول
مادران رااسوہ کامل بتول
تسلیم اور عبودیت کی کھیتی کا حاصل جناب بتول ہیں اور مائوں کے لئے نمونہ کا مل جناب بتول ہیں!
بھر محتاجی دلش آن گونہ سوخت
بایہودے چادر خودرافروخت
ایک محتاج ومسکین کی حالت پر اتنا ترس آیا کہ اپنی چادر یہودی کو بیچ ڈالی
نوری وھم آتشی فرمانبرش
گم رضائش دررضائے شوہرش
ساری آتشی اور نوری مخلوق آپکی فرمانبردار ہے لیکن آپ نے اپنی رضا اپنے شوہر کی رضا میں گم کردی
آن ادب پر وردہ صبر ورضا
آسیاگردان ولب قرآن سرا
صبرورضا کا یہ عالم تھا کہ چکی پیستی جاتی تھیں اور لبوں پر قرآن جاری رہتا
گریہ ای اورزبالین بے نیاز
گوہر افشاندی بہ دامان نماز
آپکے آنسو بستر پہ نہیں گرتے تھے بلکہ یہ گوہر نماز میں ٹپکتے تھے
اشک اوبر چید جبرئیل ازز میں
ھمچوں شبنم ریخت برعرش بریں
آپکے آنسو جبریل زمین سے چن کر شبنم کی صورت میں عرش بریں پر پھیلا دیتے
رشتہ آئینہ حق زنجیر پاست
پاس فرمان جناب مصطفیٰ است
آئین حق سے رشتہ اور رسول اللہ ص کا فرمان میرے پائوں میں زنجیر ڈال دیتا ہے
ورنہ گرد تربتش گردیدمے
سجدہ ہا برخاک اوپاشیدمے
ورن میں جناب سیدہ کی تربت کے گرد طواف کرتا اور ان کی قبر کی خاک پرسجدے کرتا
٭٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here