طالبعلم کی بنیادی شرائط!!!

0
48
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے آپ میری لکھائی کے مزاج سے واقف ہیں کہ ہر کالم میں ضرور کوئی روحانی نکتہ بیان کرتا ہوں یا پھر کوشش یہی ہوتی ہے کہ قرآن و حدیث یا تفسیر سے موضوع سخن کو سجائوں کہ اب زندگی کا مقصد ہے باعمل ہونا ہے اکثر پیچیدہ اعمال بھی لکھ جاتا ہوں کیونکہ وہ یہاں مفت علم بانٹ رہا ہوتا ہوں ،اس وجہ سے ہیرے بھی دے دوں تو قدر نہیں ہوتی یہ المیہ ہی ہے !!
خیر ان ہی اعمال سے جو کالمز یا اپنے گروپ میں لکھتا ہوں اس بابت اکثر قارئین خصوصا نئے قارئین کے سوالات کو مدنظر رکھ کر اس بابت رہنمائی کا سوچا اور یہ سطور لکھ رہا ہوں۔ فیس بک اور واٹس اپ کی دنیا میں بہت سی عاملین روزانہ ہزاروں عملیات شیئر کرتے ہیں پھر بھی اتنے عملیات اور عاملین کے باوجود بہت بڑی تعداد عملیات کے بنیادی قواعد سے ناواقف ہے ۔ جب بھی میں کوئی پوسٹ کرتا ہوں تو بہت بڑی تعداد مجھے پوچھتی ہے ،اعداد کیسے نکالنے ہیں، نقش کیسے پر کرنا ہے ،نقش کی چال کیا ہے ۔تو میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بنیادی قواعد پر لکھوں تاکہ لوگ عملیات کو سمجھ سکیں،اس عملیات کے فیلڈ میں آنے سے پہلے طالب علم کو جن بنیادی چیزوں کی ضرورت ہے، میں اس پر بات کرنے لگا ہوں،
نمبر ون ۔ طالب علم یا عامل کا کم سے کم میٹرک تعلیم ہونا ضروری ہے تاکہ وہ عملیات کے قواعد کو اور اصطلاحات کو سمجھ سکے اور نقوش وغیرہ تکسیر وغیرہ یا جمع تفریق وغیرہ کر سکے ۔ اردو و عربی لکھ اور پڑھ سکتا ہو۔ نمبر دو ۔ابجد سے اتنی واقفیت ہو کہ کسی بھی اسم آیت مقصد کی عبارت آیات کے اعداد نکال سکے اب ابجد کیا چیز ہے اس پر میں بعد میں تفصیل سے بات کروں گا ابجد آپ کو زبانی آنی چاہیے تاکہ آپ کسی بھی جگہ پر اس کے اعداد نکالنے میں آپ کو تکلیف نہ ہو ۔ نمبر تین ۔ علم النجوم میں آپ کو تھوڑی بہت واقفیت ہونی چاہیے ستاروں اور بروج کے نام زبانی آنے چاہئیں ان کی خاصیت کا پتہ ہونا چاہئے ۔ نمبر چار ۔ علم ساعت سے واقفیت ہونی چاہئے تاکہ سعد اور نحس ساعت کو سمجھ کر عمل یا تعویز یا کوئی بھی کام آپ کریں تو آپ کی محنت ضائع نہ ہو ۔ نمبر 5 ۔ آپ کو اتنا علم ہونا چاہئے کہ کسی بھی تعویز عمل آیت کا یا اسم کا موکل نکال سکے ۔ یہ ظنی علم ہے اس کے حسابی طریقہ کار سے واقفیت ضروری ہے جو شخص بنیادی حساب علم ریاضی نہیں جانتا وہ کبھی اعداد نہیں نکال سکتا، جمع و تفریق اور ضرب آنا انتہائی ضروری ہے، جو بھی شخص اتنا بنیادی علم نہیں رکھتا وہ اس فیلڈ میں اپنا وقت ضائع نہ کرے ،پہلے بنیاد مستحکم کرے پھر اپنا کوئی استاد تلاش کرے جو اس کی رہنمائی کرتا رہے، رفتہ رفتہ پھر استاد کی زیر نگرانی مشقیں کرے اور نوالہ حلال اور صدق مقال ضروری ہے جب ایسا کریگا تو عمل بھی کامیاب ہونگے اور دعائوں میں اثر مشاہدہ کریگا اور رب کے تسبیح و تقدیس کریگا، آج کیلئے اتنا ہی کافی ہے، باقی باتیں اگلے ہفتے ہونگی آج دل اُداس ہوگیا ،قریبی کمیونٹی متحرک دوست سیم خان کے انتقال کی خبر نے سوگوار کردیا آپ سے درخواست ہے سیم خان کو ایک فاتحہ پڑھ کر ایصال ثواب کردیں شکریہ
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here