*ہمارا بچپن کا رومانس ، بھارت سے مقابلہ بھی تھا* *کرکٹ میچ ھو یا ھاکی میچ، بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کارکردگی کو بھارتی کارکردگی کے پیمانے سے دیکھتے تھے* *لال قلعہ پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کا خواب بھی دکھایا گیا* *کشمیر بنے گا پاکستان جیسے نعرے* *ہمیشہ فخر ھوتا تھا کہ ہمارے وسیم وقار* *ان سری ناتھ ، پرساد سے اچھے ھیں ،* *ہم نے ٹنڈولکر کی سنچریوں کا مقابلہ سعید انور کی سنچریوں سے بھی کیا ،* *سعید انور اس دوڑ سے باہر ھوا* *ہم نے انضمام الحق کو ٹنڈولکر سے بہتر کہا* *ہم نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں پر فخر کیا ، اس کی ٹیکنالوجی بھارت سے بہتر کہتے رہے ، اور آدھا ملک کٹوا اور گنوا بیٹھے-* *ہم انہیں گندے بدبو دار اور خود کو پاک نیک پارسا کہتے رہے* *ہم بھارت میں بڑھتی ریپ کی شرح پر کہتے رہے کہ جو کچھ اپنی فلموں میں دکھایا اس تہذیب تلے دب رھے ہیں* *لیکن ہمیں کبھی نہیں سوچنے دیا گیا کہ بھارت ڈیم بہت زیادہ بنا رہا ہے ، حتی کہ ھمارے دریاں پر بھی ،* *نتیجتا ھمارے دریا سوکھے رہ گئے* *بھارت کی ریاستوں میں بجلی فری ملنے لگی اور ھمارے ھاں یونٹ سو روپئے کا ھوگیا* *ہمیں نہیں سوچنے دیا گیا کہ اس کی کسی بڑی سیاسی پارٹی یا وزیر اعظم کی بیرون ملک کوئی جائداد نہیں* *جبکہ ھمارے اوپر حکومت کرتی بڑی دونوں پارٹیوں کے سربراہان اربوں ڈالرز کی جائیداد کے بیرون ملک مالک ہیں* *ھمیں سوچنے نہیں دیا گیا کہ جب ھم ڈالرز کے لیے افغان جنگ میں سام انکل کے اتحادی بنے تب ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ڈالرز کے لیے صنعت کا جال ملک بھر میں بچھایا* *ہم سپہ سالاروں میں محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی دیکھتے رھے* *لیکن ھمارے اصل سپہ سالار جہانگیر کرامت ، پھر اشفاق پرویز کیانی ، پھر راحیل شریف ، اور پھر باجوہ صاحب, ان مجاہدین نے تو ریٹائرمنٹ کے بعد اس ملک میں رھنا تک گوارا نہیں کیا اور جو اربوں کی جائیدادیں آسٹریلیا ،بلجیم، برطانیہ ، امریکہ، کنیڈا اور یو اے ای میں بنائیں وہ الگ* *ھمیں بتایا گیا تھا ھم بھارتیوں سے بہتر ھیں* *ہم اپنے بچوں کو کیا بتائیں ؟* *میرا بیٹا گیارہ سال کا ھے ، کم از کم میں تو اسے مطمئن نہیں کر پاتا۔* *وہ پوچھتا ہے، کیا بھارت میں بھی عسکری فیز 1، 2 ، 3 ، 4 ، 5 ___ ڈیفینس سوسائٹی اور بحریہ ٹان ہوتا ہے ، کیا انکے پاس بھی عسکری بینک ہے ؟؟؟* *وہ یوٹیوب اور سوشل میڈیا سے ایسی ایسی چیزیں ڈھونڈ کر لاتا ہے,* *جس کا بعض اوقات مجھے علم نہیں ہوتا،* *وہ پوچھتا ہے کہ دشمن کے بچوں کو پڑھانے کا ترانہ ہم گاتے ہیں ___ لیکن ایک انڈین برطانیہ کا وزیر اعظم اور ایک بھارتی امریکا کی نائب صدر کیسے بن گئے ، گوگل اور imf کے آعلی عھدیدار بھارتی کیوں ہیں ، سچ تو سچ ھوتا ھے صاحب ___* *ہم اپنے بچوں کو کیسے سمجھائیں کہ عسکری ادارے اور ریاست اپنے لوگوں پر گولیاں نہیں برساتی،* *وہ جھوٹ جو گزشتہ ستر سالوں سے ھمارے ساتھ مستقل بولا گیا لیکن پھر “ایک دیوانے کی دیوانگی” نے سب کچھ ننگا کردیا ، ننگا سچ اس ملک کے بچے بچے کے علم میں آگیا* *لیکن اب ھم اپنے بچوں کو جھوٹ سنا کر کیسے مطمئن کریں؟* *ھم تو مطمئن تھے جھوٹ سن کر* *مگر اب بچے تو سچ جان چکے ھیں وہ اب مطمئن نہیں ھوتے!جب چندریان کی خبر پاکستان کے ھر گھر میں سنی گئی ھوگی ، کئی بچوں نے والدین سے پوچھا ھو گا کہ ھماری خلائی شٹل چاند پر کب جائے گی ؟؟؟ پھر اس نے یہ بھی سوال کیا ہوگا کہ ہمارے خلائی تحقیقی ادارے کے سربراہ سائنسدان کیوں نہیں ہوتے، اور wapda اور piA اور تمام قومی اداروں کے سربراہ اور چیئرمین ہمیشہ فوجی کیوں ہوتے ہیں، اور یہ تمام قومی ادارے نقصان میں کیوں رہتے ہیں؟؟؟* *یہ سوال سننے والا باپ بیبسی سے بچے کی طرف دیکھے گا اور یہ بھی نہیں بتا پائے گا کہ*
*بیٹا !* *دلی کے تمام شہریوں میں بجلی ، پانی ، علاج اور بہترین تعلیم بالکل مفت ہے ، اور مجھے تو بجلی کے بل کی سمجھ نہیں آرھی کہ اسے کہاں سے اور کیسے جمع کراں ؟ ھم چاند پر کب جائیں گے یہ تمھیں کیسے بتائوں؟
٭٭٭