”استقبال رمضان ”

0
36
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے رمضان کتنا بڑا مہینہ ہے۔ اس کی عظمت سرکار دو عالمۖ نے بیان فرمائی ہے۔ حضرت سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں۔ سرکار دو عالم ۖ نے شعبان کے آخری روز ہمیں خطاب کرتے ہوئے فرمایا لوگو ایک بابرکت ماہ عظیم تم پہ سایہ فگن ہونے والا ہے۔ اس میں ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر رات ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس کا روزہ فرض اور رات کا قیام نفل قرار دیا ہے جس نے اس ماہ میں کوئی نفل کام کیا تو وہ اس کے علاوہ باقی مہینوں میں فرض ادا کرنے والے کی طرح ہے۔ جس نے اس ماہ میں فرض ادا کیا تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے اس ماہ کے علاوہ مہینوں میں ستر فرض ادا کئے۔ وہ ماہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا ثواب جنت ہے۔ وہ غم گساری کا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔ جو اس ماہ میں کسی روزہ دار کو افطاری کرائے تو وہ اس کے گناہوں کی مغفرت اور جہنم سے آزادی کا سبب ہوگا اور اسے بھی روزہ دار کی مثل ثواب مل گا اور اس کے اجر میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔ ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ہم سب یہ استطاعت نہیں رکھتے کہ روزہ دار کو افطاری کرائیں۔ تو سرکار دوعالم نے فرمایا اللہ پاک یہ ثواب اس کو بھی عطا فرما دیتا ہے۔ جو لسی کا ایک گھونٹ یا ایک کھجور یا پانی کے ایک گھونٹ سے کسی روزہ دار کی افطاری کرا دیتا ہے۔ اور جو شخص کسی روز دار کو پیٹ بھر کر کھانا کھلا دیتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ اسے میرے حوض سے پانی پلائے گا تو جنت میں داخل ہونے تک اس کو پیاس نہیں لگے گی۔ اور وہ ایسا مہینہ ہے جس کا اول عشرہ رحمت ہے اور اس کا درمیانہ عشرہ مغفرت ہے اور آخری عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے اور جو شخص اس میں اپنے ملازم سے رعائیت برتے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرما دے گا اور جہنم سے آزاد کر دے گا سواے میرے دوستو، ساتھیوں اور بچو اسلام ایک عملی(پریکٹیکل) دین ہے۔ اپنی عبادت بھی ضروری ہے مخلوق خدا کی دل جوئی بھی ضروری ہے سب سے بہترین عبادت مخلوق خدا کو کھانا کھلانا ہے۔ اور روزہ دار کو سروس دینا ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ محتاج ہی کھانا دیا جائے۔ بلکہ بلاتمیز ہر ایک مسلمان کی خدمت کرنا ضروری ہے امیر ہو غریب البتہ غریب کو کھلانا یتیم کو کھلانا۔ قیدی کو کھلانا زیادہ صبر کا باعث ہے۔ الخلق عیال اللہ اللہ کی مخلوق اللہ کی فیملی ہے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف جانے والا ہر راستہ مخلوق خدا سے ہو کر جاتا ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ اللہ راضی ہوجائے تو اس کی مخلوق کو راضی کرلو۔ اللہ کی رضا خود بخود مل جائے گی۔ جہاں آپ نماز ادا فرماتے ہیں وہاں روزہ داروں کو افطاری کرائیں اور اگر ایسا نہیں ہے تو المدنی مسجد نزد لگوا دیا ایئرپورٹ مسافروں کی مسجد ہے لگ بھگ اکثر مسافر ہوتے ہیں۔ یہاں روزانہ افطاری کا بندوبست ہوتا ہے۔المدنی مسجدا میں بھی یہ خدمت انجام دے سکتے ہیں رابطہ کے لئے نمبر حاضر ہے917-655-4433۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here