سحر (جادو)اقسام و تعریف

0
60
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے قارئین کرام ایک حساس موضوع کو چنا ہوا ہے اور ایک ایسا موضوع جیسے جیسے قرب قیامت ہوگا اس علم کے متاثرین اس دنیا میں بڑھیں گے ۔ جادو کی حقیقت سحر کے لغوی معنی امر مخفی اور پوشیدہ چیز کے ہیں اور اسکی حقیقت اٹل ہے ۔اس کی تین اقسام ہیں ۔ سحر علوی جس میں کواکب و سیارات کی قوتوں سے استمداد کی جاتی ہے سحر سفلی ۔ جس میں شیاطین و جنات کی ارواح کو مسخر کیا جاتا ہے اور تیسرے نمبر پر سحر قلبی جس میں انسان حواس خمسہ کے زریعے قوت و قدرت حاصل کرتا ہے قلب حرکات کا سرچشمہ اور جملہ کائینات کا مرکز ہے یکسوئی قلب یعنی حرکات خمسہ کی پختگی تصور سے اور تصور اجتماع تخیل سے حاصل ہوتا ہے جبکہ روحانی قوت جو ایک نعمت مترقبہ ہے حرکات خمسہ ، تخیل ظن ترغیب اور ارادہ و فعل کے بہترین نتائج سے حاصل ہوتی ہے لیکن یہ خدائے مطلق کی مرضی کی تابع ہے جس نے دنیا میں لاتعداد حقائق پیدا کیے ہیں جن میں سحر یا جادو بھی ایک حقیقت ہے جسے تقریبا تمام مذاہب بشمول اسلام کے علما حق تسلیم کرنے کے باوجود اسے موثر باالذات سمجھنا اور اس کی تعلیم دینا یا حاصل کرنا کفر یات میں شمار کرتا ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے بہت سے فتنے ظہور میں آجاتے ہیں جو عموما خلق خدا کے لیے تکلیف کا باعث بنتے ہیں تینوں اقسام پر آگاہی کے لیے چند باتیں درج ہیں ،سحر علوی اس سحر کے زریعے کواکب یعنی ستاروں اور سیاروں کی قوتوں سے استمداد کرتے ہوئے قدرت حاصل کی جاتی ہے اور عالم ہوشربا کرشمے اور طلسمات بنا کر دیگر جنسوں کو اپنا تابع فرمان اور غلام بنایا جاتا ہے ،سحر سفلی اس سحر کے زریعے انسان جنات و شیاطین کی ارواح کو مسخر کرکے ان کی قوت و طاقت سے قدرت حاصل کرتا ہے اور ہمزاد و موکلین خبیث کے زریعہ سے کام کرتا ہے، سحر قلبی اس سحر کے ذریعے انسان خود اپنے دیہان اور حواس خمسہ کی طاقتوں کو دماغ میں جمع کرتے ہوئے ایک ایسی قدرت حاصل کرلیتا جس سے لوگوں کی نظر دل دماغ اور زبان بندی کی جاتی ہے ، رواح کی تسخیر سحر کے ماہرین کے مطابق سحر کلدانی بہت ہی مشکل کام ہے جادو کی اس قسم میں تمام ارواح تسخیر ہوتی ہیں اس سحر کی پندرہ شرطیں ہیں کسی ایک شرط کی خلاف ورزی سے جان جانے کا خدشہ ہوتا ہے اہل بابل ہاروت و ماروت کی تعلیم کو مد نظر رکھتے ہوئے تسخیر روحانیات علوی سلفی اور جسمانی کرتے تھے اور زمانہ قدیم میں ہندوستان میں بھی سحر اہل بابل کا رواج تھا () جن و شیاطین کی تسخیر اس دوسری قسم کے سحر میں بھوانی ہنومان کالی بھیروں لونا چماری اور مختلف دیوی دیوتاں کی دہائیاں دے کر ان کے جائے وقوعہ پر خوشبو وغیرہ جلا کر بھینٹ وغیرہ چڑھا کر کام لیا جاتا ہے () ارواح خبیث کی تسخیر شیطانی کلام کے زریعے کسی خبیث قوی الجثہ شخص کی روح کو تسخیر کرکے اپنے تابع کیا جاتا ہے اور اس سے مثل نوکر مختلف غلیظ کام لیے جاتے ہیں ،سامری جادو اس جادو سے معمولی سے معمولی چیز بھی خوفناک اور ہولناک صورت دکھائی جاتی ہے (نظر بندی کرکے) اس قسم میں ارواح خبیث سے اور شیطانوں کے ناموں کی دہائی دیکر کام لیا جاتا ہے،شعبدہ بازی اس قسم کے سحر میں لوگوں کو عجیب و غریب نظارے دکھائے جاتے ہیں جو مختلف صورتوں میں ہوسکتے ہیں مثلا نظربندی وغیرہ سے یاد رہے اسلام میں جادو کرنا اور کروانا کفر ہے اور یہاں یہ بھی واضح کردوں یہ یہ اقسام جادو میں ہوتی ہیں لیکن ضروری نہیں کہ ہر دوسرا بندہ جادوگر ہو عموما سوشل میڈیا پر کالے نیلے پیلے بابا حضرات جو خود کو علوم موصوفہ سے جوڑتے ہیں وہ صرف جادو کی ایک قسم ڈرامہ بازی سے تعلق رکھتے ہیں اوپر بیان کردہ صلاحیتوں اور کفریہ طاقتوں کے جو حاملین جادوگر ہوتے ہیں وہ اپنا آپ کسی پر ظاہر نہیں کرتے اس لیے ہر دعوی پر ایویں ای اعتبار کرکے اپنے ایمان دولت اور وقت کی بربادی نہ کریں اللہ عزوجل ہم سب کو شرپسند عناصر سے محفوظ رکھے ان شا اللہ جلد ہی مفصل جامع پوسٹ لیکر حاضری ہوگی کہ جادو کی نشانیاں کیا ہیں اور پھر ان کا حل کیا ہے یاد رہے ! اسلام الحمد اللہ بہت عظیم مذہب ہے جس کا کوئی دوسرا مذہب مقابلہ ہرگز نہیں کرسکتا احادیث مبارکہ کے مطابق خواہ کوئی جتنا مرضی قدرت و طاقت کا حامل جادوگر ہو وہ مومن کے سامنے ہرگز نہیں ٹک سکتا ۔ جادو کا حل :- گھر میں لڑائی جھگڑے ہوتے ہوں تو آپس میں اتفاق اور محبت کے لئے عمل ۔ اس کام کیلے سب سے بہترین عمل ١۔ بسم اللہ شریف سات سو چھیاھسی بار ۔ ٢۔سورہ فاتحہ اکتالیس بار ۔ ٣۔ فلما لقوا قال موس ما جِئتم بِہِ السِحر ۖ ِن اللہ سیبطِلہ ۖ ِن اللہ لا یصلِح عمل المفسِدِین سورہ یونس(81 ) اکتالیس بار ٤۔ اول و آخر ١١۔١١ بار درود شریف پڑھ کرچینی پر دم کرکے کسی مشروب میں ملا کر تمام گھر والوں کو پلایں ۔ نااتفاقی قدرتی ہو یا سحر و جادو کے اثرات کی وجہ سے آپس میں اختلافات ہوں ٠٠٠ اور گھر میں آے روز لڑای جھگڑا رہتا ہو ۔ تو ایسی حالت میں یہ عمل ازحد مفید ثابت ہو گا انشااللہ جادو کی کاٹ :- جادو کاٹ کا مجرب عمل کوء بھی آپ کو نہیں بتائے گا سوائے اس کے کہ پیسے دو ۔ہم اپکو فی سبیل اللہ بتاتے ہیں ۔تو آئیے نوٹ کریں جس کسی پر جادو جنات نظر بد ہو ایک عدد لیموں لیکر ایک عدد چھری لیکر اس پر تین بار درود ابراہیمی گیارہ بار سورہ فاتحہ گیارہ بار ایت الکرسی گیارہ بار سورہ فلق اور الناس اخر میں پھر درود شریف پڑھ کر چھری اور لیمو دم کریں اس کے بعد لیموں اپنے سر پر رکھ کر کہے کہ اے اللہ مجھ پر جو جادو جنات یا نظر بد ہے اسے اپنے فضل وکرم سے کاٹ دے ختم کردے یہ کہتے ہوئے لیمو کو بیچ سے کاٹ دے بہت مجرب ہے ۔اس لیموں کو گھر سے باہر زمین کھود کر دفن کردے یا پھر اگر گھر سے قریب کوء دریا یا سمندر ہے وہاں جاکر پھینک آئے اور پیچھے مڑکر نہ دیکھے ، اُمید ہے قارئیں کو سلسلہ پسند آیا ہوگا آجکل جادو و جنات سے متاثر ین کے کیس تو سامنے آہی رہے ہیں لیکن میاں بیوی میں نااتفاقی اور اولاد کی نافرمانی بھی اب ہر دوسرے گھر کا مسئلہ بن چکی ہے اللہ پاک ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ،اس دعا کے ساتھ اجازت ملتے ہیں، اگلے ہفتے دعائوں میں یاد رکھیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here